قومی مفادات کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کے ذمہ دارانہ کردار کی تحسین کرتا ہوں، وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی مفادات کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کے ذمہ دارانہ کردار کی تحسین کرتا ہوں، بھارت کے خطے میں جنگ کی فضاء پیدا کرنے کے مزموم مقاصد کو خاک میں ملایا۔
آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام میں وزیراعظم نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے میڈیا ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن بہادر صحافیوں کو خراج عقیدت، جو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران قربان ہوکر امر ہوگئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو حقائق کی فراہمی کی جدوجہد میں صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں، صحافی دنیا کو آگاہ رکھنے کے فرض کی ادائیگی میں کبھی کوتا ہی نہیں کرتے، ماضی کی روایات سے جدید صحافت تک، میڈیا وقت اور معاشرے کے ساتھ ساتھ آگے بڑھتا رہا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ کسی بھی دور میں میڈیا کی اہمیت کم نہیں ہوئی، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی نے میڈیا کے دائرے، افادیت اور اثر کو کئی گنا بڑھا دیا ہے، میڈیا کو جھوٹ، فیک نیوز، پروپیگنڈے، غیر ملکی ایجنڈوں، سیاسی مفادات کی تکمیل کیلئے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ7 اکتوبر 2023 سے 3 مئی 2025 تک کا دور، صحافیوں کیلئے اکیسویں صدی کا سب سےخونی دور ثابت ہوا ہے، امید ہے کہ ہمارا ذمہ دار میڈیا قومی و عوامی مفادات کےتحفظ کے حوالے سے کاوشوں کی حمایت اور رہنمائی کرتا رہے گا، پاکستان کا آئین رائے اور اظہار کی آزادیوں کا امین اور ضامن ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت عوامی نمائندہ جماعت کے طور پر ہمیشہ آئین میں دی گئی آزادیوں کی محافظ رہی ہے، ہم نے ہمیشہ شہریوں اور آزادی رائے کیلئے اہل صحافت کے ساتھ مل کر جدوجہد کی ہے، آئندہ بھی ان مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے ہماری کاوشیں جاری رہیں گی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت نےصحافیوں کی زندگی، صحت کے تحفظ، سازگار ماحول کی فراہمی، مالی مفادات میں اپنا کردار ادا کیا ہے، مختلف قانونی فورمز کے ذریعے صحافیوں کی حقوق کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، ہم نے قوانین کی بہتری سے آزادی صحافت اور درست معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے، فیک نیوز کے خاتمے کیلئے میڈیا کے ساتھ مل کر قوانین تیار کیے، آئندہ بھی اہل صحافت کی مشاورت، تعاون اور تائید سے اس ضمن میں اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے، ہماری حکومت صحافیوں کی بہتری کیلئے پورے خلوص دل سے مل کر کام کرے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: صحافیوں کی کی فراہمی میڈیا کے کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ کا پیغام
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام .تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے۔ احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط جمہوری معاشرے کے لیے صحافت کا آزاد ہونا بہت ضروری ہے۔ صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں۔ ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی ہیرو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن ہوں۔ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت متعدد اقدامات کررہی ہے۔ بے گھر صحافیوں کے لئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ حق اورسچ کی راہ پر چلنے والے صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد حق اور سچ کی پاداش میں قتل ہونے یا تکلیفیں سہنے والے صحافیوں کو یاد کرنا ہے۔ پنجاب میں صحافی اور صحافت محفوظ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سےیہاں ان کے قتل و تشدد کے واقعات نہ ہوئے نہ ہی ہوں گے۔