وزیراعظم شہباز شریف کا سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امیر جمیعتِ اہل حدیث اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے مرحوم کی بلندیٔ درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ساجد میر نہ صرف ایک بصیرت افروز سیاسی شخصیت تھے بلکہ ایک جید دینی اسکالر بھی تھے۔ ان کی رحلت سے پاکستان کے سیاسی و دینی منظرنامے میں ایک ایسا خلا پیدا ہو گیا ہے جو مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ساجد میر نے ہمیشہ انتہاپسندی، فرقہ واریت اور مذہبی شدت پسندی کے خلاف مضبوط موقف اپنایا۔ ان کا سیاسی و مذہبی سفر رواداری، اعتدال اور اتحاد کی تعلیمات سے عبارت رہا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ساجد میر کی خدمات تاریخ کے سنہری باب کا حصہ بن چکی ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت، پوری قوم اور وہ خود ساجد میر کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ساجد میر کے شہباز شریف
پڑھیں:
مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کرگئے
مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کرگئے۔
سینیٹر پروفیسر ساجد کا مہرے کا آپریشن اور دل کی بائی پاس سرجری کروائی گئی تھی جس کی وجہ سے وہ صاحب فراش تھے۔
سینیٹر پروفیسر ساجد کو مسلم لیگ (ن) نے 1994 میں پہلی مرتبہ پنجاب سے سینیٹر منتخب کرایا جس کے بعد وہ کئی بار سینیٹ کے ممبر رہ چکے تھے۔ اس سے قبل وہ نائجیریا میں درس و تدریس سے وابسہ رہے جہاں سے وہ 1985 میں وطن واپس لوٹے۔
اس سال فروری میں وہ 7 ویں بار مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر منتخب ہو گئے تھے۔
وہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی مضبوطی میں بھی ان کا نمایاں کردار ادا کرتے رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سینیٹر پروفیسر ساجد میر عالم دین مرکزی جمعیت اہلِ حدیث