2025-06-18@10:21:12 GMT
تلاش کی گنتی: 44699

«ساجد میر کے»:

    امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کا یہ بیان قومی سلامتی مشیروں کے وائٹ ہاؤس میں اجلاس کے موقع پر سامنے آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکا کے شامل ہونے کا عندیہ دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ممکنہ طور پر یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ انہیں مزید اقدام کرنے چاہئیں تاکہ ایران یورینیم افزودگی کا عمل ختم کرے۔ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کا یہ بیان قومی سلامتی مشیروں کے وائٹ ہاؤس میں اجلاس کے موقع پر سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب امریکی میڈیا نے شواہد کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ...
    مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے فرزند اسجد محمود پر حملے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری کا کہنا ہے کہ10 جون کو مولانا فضل الرحمان کے سب سے چھوٹے فرزند پر حملہ ہوا، خوش قسمتی سے واقعے میں اسجد محمود کی جان محفوظ رہی۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے حالات انتہائی ناگفتہ بہ ہیں، قومی شاہراہوں سے لوگوں کو اٹھا لیا جاتا ہے، ریاست کے اندر ریاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ ہمارا جرم کیا ہے؟ مولانا فضل الرحمان پر3 بارخودکش حملے ہوئے، میرے...
    پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد کے قریب بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ٹرین کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ٹرین کی پٹری کو نقصان، مرمت کا کام فوری شروع حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے جس کی مرمت کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے متاثرہ کوچز کو ہٹانے اور رُکے ہوئے سفر کو بحال کرنے کے لیے فوری طور پر ریلیف ٹرین روانہ کر دی۔  وزیراعلیٰ سندھ کی شدید مذمت، فوری تحقیقات کا...
    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 26-20025 میں ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے 64 فیصد بجٹ مختص کیا گیا ہے، جو ایک تاریخی قدم ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا مجموعی حجم 1240 ارب روپے ہے، جس میں سے 371.739 ارب روپے ماحولیاتی خطرات میں کمی کے اقدامات کے لیے رکھے گئے ہیں۔ ان کے مطابق حکومت نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ جدید طریقے اپنانے کے لیے 277.437 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ مزید پڑھیں: پنجاب بجٹ اجلاس: عظمیٰ بخاری کو نازیبا اشارے کرنے پر انکوائری کا حکم سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے موسمیاتی...
    وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایران اور ترکیہ کے صدور کے ساتھ خطے کی صورتِ حال پر بات کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف کھلی جارحیت کی ہے، خطے کی موجودہ صورتحال عالمی امن کے لیے خطرناک ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایران اور ترکیہ کے صدور کے ساتھ خطے کی صورتِ حال پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں ظلم جاری ہے، عالمی ضمیر کب جاگے گا، آئی ایم ایف کو بتا دیا تھا کہ زراعت اور زرعی دواؤں پر ٹیکس نہیں لگائیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا...
    کریم نے اعلان کیا ہے کہ وہ 18 جولائی 2025 سے پاکستان بھر میں اپنی رائیڈ ہیلنگ سروس بند کر رہی ہے۔ کمپنی کے سی ای او اور شریک بانی مدثر شیخہ نے بدھ کے روز یہ خبر اپنی ’لنکڈ اِن‘ پوسٹ کے ذریعے دی، جسے انہوں نے اپنی پوسٹ کا عنوان ’کریم کے ایک نئے باب کا آغاز‘ رکھا۔ یہ بھی پڑھیے اوبر کا لاہور میں بھی سروس بند کرنے کا اعلان مدثر شیخہ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ انتہائی مشکل تھا، لیکن پاکستان میں مسلسل بگڑتے معاشی حالات، بڑھتی ہوئی مسابقت اور عالمی سرمایہ کاری کے چیلنجز کے باعث محفوظ اور قابلِ اعتماد سروس مہیا کرنا ممکن نہ رہا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ صرف سروس کا...
    جی سیون ممالک چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کریں اور تعمیری رویہ اپنائیں، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ جی سیون ملکوں نے ایک بار پھر چین سے متعلق امور بالخصوص امور تائیوان، ساوتھ چائنا سی، ایسٹ چائنا سی جیسے معاملات پر نامناسب باتیں کی ہیں۔ مذکورہ ممالک نے چین سے متعلق نام نہاد “حد سے زیادہ پیداواری صلاحیت” اور “مارکیٹ بگاڑ” کا جھوٹا بیانیہ اپنایا۔ اس اقدام نے چین کے داخلی امور میں مداخلت اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے، جس کی چین بھرپور مخالفت کرتا ہے اور اس...
    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے واضح کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش تو کر سکتے ہیں، لیکن وہ بھارت یا پاکستان میں سے کسی کو اس پیشکش کو قبول کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔ میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ یہ ہر فریق کا اپنا حق ہے کہ وہ اپنے فیصلے خود کرے۔  انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی خواہش ہے کہ جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم ہو، خاص طور پر حالیہ بھارت-پاکستان فضائی جھڑپ کے بعد، لیکن امریکہ دونوں ممالک کے داخلی فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی پالیسی نہیں رکھتا۔ ٹرمپ نے کشمیر کو "ہزار سالہ مسئلہ" قرار دیتے...
    چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان تعاون کے معیار کو بہتر بنانے کا نیا باب رقم کیا گیا ہے ، وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں دوسری چین وسطی ایشیا سمٹ کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے سمٹ سے کلیدی خطاب کیا، جس میں پہلی بار “چین۔وسطی ایشیا روح ” پیش کی گئی ہے ۔ سمٹ کی ایک خاص بات یہ تھی کہ تمام فریقوں نے “باہمی احترام، باہمی اعتماد، باہمی فائدے اور باہمی امداد، اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ مشترکہ جدیدکاری کو فروغ دینے” پر مبنی “چین وسطی ایشیا...
    باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)گورنر خیبر پختوانخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے، پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہے ہندوستان کو پاک فوج نے عبرت ناک شکست دی پوری دنیا کو پاک فوج باور کروا چکی ہے کہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے والوں سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاتا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر کا مقدمہ عالمی دنیا کے سامنے بھر پور انداز میں رکھا دنیا اس وقت یہ بات سمجھ چکی ہے کہ ہندوستان مقبوضہ وادی پر جابرانہ قبضہ جمائے بیٹھا ہے مقبوضہ وادی کے مسلمانوں کو انکا بنیادی حق...
    چینی صدر دوسری چین وسطی ایشیا سمٹ میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :صدر شی جن پھنگ دوسری چین وسطی ایشیا سمٹ میں شرکت کے بعد آستانہ سے وطن واپس روانہ ہو گئے۔قازقستان کے صدر قسیم جمروت توکیوف اور دیگر اعلیٰ حکام نے انہیں ایئرپورٹ پر رخصت کیا۔ بدھ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ شی جن پھنگ کے خصوصی طیارے کے اڑان بھرنے کے بعد قازق فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے اُن کے طیارے کو ایسکارٹ کیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین نے وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے...
    چین نے وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے ساتھ تعاون کے سلسلے میں اتفاق رائے حاصل کر لیا، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز بیجنگ : دوسری چین-وسطی ایشیا سربراہی کانفرنس قازقستان کے شہر آستانہ میں منعقد ہوئی۔ بدھ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ سربراہی اجلاس کے دوران، چین نے وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے ساتھ تعاون کے سلسلے میں اتفاق رائے حاصل کیا۔ جس میں “آستانہ اعلامیہ” جیسی تعاون کی 55 دستاویزات پر دستخط، 2025 میں وسطی ایشیائی ممالک کو چین کی جانب سے 1.5 بلین آر ایم بی کی مفت امداد کی فراہمی جیسے 31 تعاون کے اقدامات پر اتفاق اور 24 اہم تقریبات کا انعقاد ہوا ۔ سربراہی...
    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن اور کیش لیس اکانومی کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی ہے، جس کی صدارت وہ خود کریں گے۔ وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ یہ کمیٹی ہر ہفتے اجلاس منعقد کرکے اقدامات کا جائزہ لے گی تاکہ غیر رسمی معیشت کا خاتمہ، شفافیت کا فروغ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کو تیز تر بنایا جا سکے۔ وزیرِاعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کیش لیس اکانومی حکومت کی اصلاحاتی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور اس سلسلے میں وفاقی بجٹ میں متعدد اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی منتقلی کو فروغ دینے کیلئے...
    شامی عبوری حکومت دہشت گرد قوتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے،چین WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ :اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے شام کے بارے میں سلامتی کونسل کے اوپن سیشن سے خطاب کرتے ہوئے شام کی عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ انسداد دہشت گردی کی اپنی ذمہ داریاں پوری سنجیدگی سے ادا کرے اور شام میں موجود تمام دہشت گرد قوتوں کے خلاف کارروائی کے لیے تمام اقدامات کرے ۔ فو چھونگ نے کہا کہ حال ہی میں شام میں دہشت گردی کے بہت سے پرتشدد واقعات رونما ہوئے ہیں اور دہشت گرد تنظیموں اور شدت پسند قوتوں کی واپسی کا خطرہ بڑھ گیا ہے جو کہ تشویشناک...
    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کی صورت میں خطے کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ وزیرِاعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران اور اسرائیل کی جنگ کی صورتحال تشویشناک ہے، یہ تصادم پورے خطے کے لیے بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کے لیے اقدامات کرے۔ شہباز شریف نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ غزہ میں 50 ہزار...
    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری آگئی۔ آئی سی سی نے ٹیسٹ فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی جس کے تحت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے مین آف دی میچ ایڈن مارکرم رینکنگ میں 7 درجے بہتری کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 2 درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے سعود شکیل ایک درجے ترقی کے بعد نویں، محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد 16 ویں اور بابر اعظم 21 ویں نمبر پر ہیں۔ بولرز رینکنگ ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے...
    حیدرآباد: شدید گرمی اور حبس کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد برف خریدنے میں مصروف ہے
    حیدرآباد: مینٹل اسپتال کے ایم ایس نثار احمد سہو سیمینار سے خطاب کررہے ہیں
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بدھ کوچیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی قلب حسن شاہ اور ڈائریکٹر لیگل ایجوکیشن پاکستان بیرسٹر اسامہ ملک کے ساتھ ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں یونیورسٹی آف لندن کی انڈر گریجویٹ لاز کی ڈین پیٹریشیا میک کیلر بھی موجود تھیں۔ اجلاس کے ایجنڈا میں قانونی تعلیم میں معیارات کو بڑھانے اور نافذ کرنے خاص طور پر بیرونی قانون کے پروگرام پیش کرنے والے اداروں پر توجہ مرکوز کرناتھا۔ میک کیلر نے اس بات پر زور دیا کہ یونیورسٹی آف لندن پاکستان بار کونسل اور ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن (ڈی ایل ای )کی طرف سے مقرر کردہ...
    بنکر بسٹر عمومی اصطلاح ہے جو ایسے بموں کے لیے استعمال ہوتی ہے جو زمین کی سطح سے گہرائی میں داخل ہو کر پھٹنے کے لیے بنائے جاتے ہیں۔ اس وقت امریکا کے ہتھیاروں کے ذخیرے میں موجود سب سے طاقتور ’بنکر بسٹر بم‘GBU-57A/B Massive Ordnance Penetrator ہے۔ امریکی فضائیہ کے مطابق یہ بم قریباً 13,600 کلوگرام وزنی اور جدید رہنمائی نظام سے لیس ہے، جو زمین کے نیچے موجود سخت اور گہرے بنکروں اور سرنگوں کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ بم کتنی گہرائی میں ضرب لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے؟ یہ بم زمین کی سطح سے قریباً 60 میٹر گہرائی تک گھس کر دھماکا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایک کے بعد ایک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 جون 2025ء) آبنائے ہرمز ایک اہم آبی گزرگاہ ہے جو عمان اور ایران کے درمیان واقع ہے اور خلیج فارس کو خلیج عمان اور بحیرہ عرب سے ملاتی ہے۔ یو ایس انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن(ای آئی اے) اسے "دنیا کا سب سے اہم آئل ٹرانزٹ چوک پوائنٹ" قرار دیتا ہے۔ اسرائیل اور ایران کے مابین تنازعے میں امریکہ کہاں کھڑا ہے؟ اپنے تنگ ترین مقام پر، یہ آبی گزرگاہ صرف 33 کلومیٹر چوڑی ہے، جس میں دونوں سمتوں میں جہاز رانی کی لین صرف دو میل چوڑی ہے، جو اسے بھیڑ بھاڑ والی اور خطرناک بناتی ہے۔ اوپیک ممالک جیسے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور عراق کی طرف سے خام تیل...
    کراچی: کے الیکٹرک کی خرابی کی وجہ سےکراچی کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ شہر قائد میں پانی کا نیا بحران سر اٹھانے لگا ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث 100 ایم جی پمپ ہاؤس مکمل طور پر بند ہوگیا، جس سے شہر کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے۔ بجلی کا بریک ڈاؤن گزشتہ شب 11 بج کر 30 منٹ پر 100 ایم جی پمپ ہاؤس میں پیش آیا، جس کے بعد سے 14 گھنٹے گزرنے کے باوجود کے الیکٹرک کا فالٹ درست نہیں کیا جاسکا۔ اس دوران واٹر کارپوریشن حکام کے الیکٹرک...
    سینیٹ کی قائمہ برائے خزانہ نے جائیداد خریداری پر نان فائلرز کے لیے 130 فیصد کی حد کو 500 فیصد کرنے کی تجویز منظور کر لی۔ کمیٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز  نے کہا کہ چھ سے بارہ لاکھ تنخواہ پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے، جس کی ایک لاکھ تنخواہ ہو، وہ اس دور میں 42 ہزار بنتی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال  نے کہا کہ کلبز کی آمدنی پر ٹیکس وصولی کی جائے گی۔ کمیٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کلبز کی آمدنی پر ٹیکس کی مخالفت کی،  چیئرمین ایف بی آر  نے کہا کہ عام لوگوں کو اس کلب سے فائدہ نہیں ہے، 300 لوگوں کی عیاشی کیلئے کلب بنا ہے۔ وزیر مملکت...
    — فاائل فوٹو سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔حیدرآباد، دادو، سکھر، نواب شاہ، لاڑکانہ اور دیگر شہروں میں درجہ حرارت 40 کے قریب پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب  فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، سرگوھا اور دیگر علاقوں میں گرمی کی شدت میں کم نہ ہوسکی۔ سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر جاری محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہےگا۔ شہری گرمی سے بچاؤ کے لیے ٹھنڈے مشروبات اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ادھر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی گرمی کی لہر برقرار ہے۔
    لیبیا(نیوز ڈیسک)لیبیا کے شہر تریپولیٹانیا کے نزدیک الشاب بندرگاہ کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے کے ایک افسوسناک واقعے میں کم از کم پانچ پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ المناک واقعہ 12 جون کو پیش آیا جس میں مجموعی طور پر 60 سے زائد پناہ گزین اور تارکین وطن لاپتہ اور سمندر برد ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بین الاقوامی ادارہ برائے ہجرت (آئی او ایم) کے مطابق اس حادثے میں صرف پانچ افراد کو زندہ بچایا جا سکا، جبکہ باقی تمام لاپتہ ہیں۔ مرنے والوں میں چھ اریٹریائی شہری (جن میں تین خواتین اور تین بچے شامل ہیں)، پانچ پاکستانی، چار مصری اور دو سوڈانی مرد شامل ہیں۔ چار دیگر افراد کی شناخت تاحال ممکن نہیں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 جون ۔2025 ) حکومت بجلی کو مزید سستی، قابل اعتماد اور موثر بنانے کے لیے اصلاحات کے ساتھ ساتھ نیٹ بلنگ میں ایک منصفانہ اور پائیدار منتقلی کا منصوبہ بنا رہی ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے وزارت توانائی کے ترجمان نے کہا کہ حکومت نیٹ میٹرنگ سسٹم کو ختم نہیں کر رہی ہے اس کے بجائے موجودہ میکانزم کو زیادہ موثر، شفاف اور پائیدار ماڈل میں تبدیل کرنے کی کوششیں جاری ہیں 2017-18 میں اس کے متعارف ہونے کے بعد سے، نیٹ میٹرنگ میں نمایاں طور پر توسیع ہوئی ہے اور اب اس کا قومی گرڈ پر نمایاں اثر پڑ رہا ہے ان اثرات کو ذمہ داری سے حل کرنا ضروری سمجھا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 جون 2025ء) سول سوسائٹی سے متعلق ایک جرمن ادارے 'کلیم' نے جو رپورٹ منگل کے روز شائع کی ہے، اس کے مطابق جرمنی میں اسلامو فوبک واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس رپورٹ میں اسلاموفوبک کیسز میں اضافے کو جغرافیائی سیاسی واقعات سے جوڑا گیا ہے۔ "جرمنی میں اسلاموفوبیا سے متعلق سول سوسائٹی کی صورتحال" کی رپورٹ میں، "سن 2024 کے دوران ان پر حملوں اور امتیازی سلوک کے 3,080 واقعات کو درج کیا گیا ہے۔ سن 2023 میں ایسے واقعات کی تعداد 1,926 تھی اور اس حساب سے ایسے واقعات میں 60 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سن 2022 میں ایسے کیسز کی تعداد صرف 898 تھی۔ جرمنی:...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 جون 2025ء) چھیاسی سالہ، آیت اللہ علی خامنہ ای ایران کو اس کے سب سے خطرناک سیاسی اور دفاعی حالات میں کشتی کو پار لگانے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، باوجودیکہ وہ خود اسرائیل کے اہم اہداف میں سے ایک ہیں۔ ان کے کئی اعلیٰ فوجی اور انٹیلیجنس مشیر یا تو ہلاک ہوچکے ہیں یا لاپتہ ہیں، جس نے فیصلہ سازی کے بنیادی مرکز کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ایسے اقدامات کے خدشات کو جنم دیا ہے جو ممکنہ طور پر ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ حماس کے ساتھ جو کیا وہ ایران مت بھولے، اسرائیل کا انتباہ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق، جس...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 جون ۔2025 )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل میں جاری کشیدگی دنیا بھر میں تیل بحران کا پیش خیمہ بن سکتی ہے، جس کا براہ راست اثر پاکستان کے معاشی استحکام پر پڑے گا جبکہ حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں . انہوں نے کہا کہ جنگ کے منفی اثرات امریکا پر بھی ہوں گے، پاکستان کو سازشوں سے دور رہنا چاہیے عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کا پیش کردہ بجٹ مفروضوں پر مبنی ہے اور اگر خطے میں جنگ چھڑ گئی تو مہنگائی کا طوفان آئے گا، بجٹ خسارہ بڑھے گا اور روپے کی قدر مزید کم ہو گی.(جاری ہے) عمر...
    لاہور: بھابی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق مصری شاہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سگی بھابی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش  کو   گرفتار کرلیا۔ ملزم نے خاتون کو نوکری کا جھانسا  دے کر اپنے خالی گھر پر بلایا تھا۔ گھر بلانے پر زبردستی اور کھینچا تانی کے دوران خاتون زخمی ہو گئی۔ بعد ازاں واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم شبیر کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف سابق صدر عارف علوی کے بیٹے اور آفتاب جہاگیر کی درخواستیں ایف آئی اے کے جواب کے بعد نمٹادیں۔ ہائیکورٹ میں  بیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف سابق صدر کے بیٹے عواب علوی اور آفتاب جہانگیر کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزاروں کی جانب سے بیرسٹر علی طاہر پیش ہوئے۔ ایف آئی اے نے دونوں درخواستوں کا جواب عدالت میں جمع کرادیا۔ ایف آئی اے نے جواب میں کہا کہ عواب علوی اور آفتاب جہانگیر کا نام لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ عدالت نے ایف آئی کے جواب کے بعد دونوں دررخواستیں نمٹادیں۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 جون ۔2025 )انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 26 نومبراحتجاج پر توڑ پھوڑ کے الزام کے تحت درج مقدمے میں نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی ہے اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی. عدالت نے کراچی کمپنی کے مقدمہ نمبر میں چالان کی نقول تقسیم کر دی، آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد عائد کی جائے گی مقدمے کی سماعت 25 جون تک ملتوی کر دی گئی تھانہ مارگلہ کے مقدمے میں ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے عدالت نے مقدمے کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی. دوسری جانب، انسداد دہشت...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 جون ۔2025 )پاکستان نے غزہ میں جاری صورتحال کو انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر ایک دھبہ قرار دے د یا اور کہا ہے کہ خطرات انتہائی سنگین ہیں اور عالمی برادری کو اب خاموش نہیں رہنا چاہئے، پاکستان فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے. ان خیالات کااظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے جنرل اسمبلی کے دسویں ہنگامی خصوصی اجلاس کے دوبارہ آغاز کے موقع پر فلسطین کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اب تک 55,000سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 18,000 بچے اور 28,000 خواتین شامل ہیں.(جاری ہے) عاصم افتخار نے کہا کہ...
    پشاور: خیبر پختونخوا کے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، بالائی و زیریں دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، تورغر میں پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں کا درجہ حرارت 42 سے 45 تک ریکارڈ کیا گیا۔ پٹن کوہستان اور تخت بھائی میں 40، سیدو شریف سوات میں 38، چترال اور دروش چترال میں 36، دیر بالا میں 35، تیمرگرہ دیر لوئر میں 39، کالام میں 29 اور مالم جبہ میں درجہ حرارت 27 رہا۔
    کراچی: این سی سی آئی اے کراچی نے غیرقانونی سمز ایکٹیویشن کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ این سی سی آئی اے کراچی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی تحریری شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم راشد ایوب کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے ڈیجیٹل آلات اور دیگر قابل جرم مواد برآمد ہوا ہے۔ مشتبہ مقام پر چھاپہ مار کارروائی مجاز اتھارٹی کی منظوری سے کی گئی۔ حکام کے مطابق پنجاب و اندرون سندھ کی خواتین کے شناختی کارڈز پر غیر قانونی طور پر سمز کی ایکٹیویشن کی نشاندہی کی گئی، یہ سمز کراچی میں ایک نجی سیلولر کمپنی کی فرنچائز پر غیر قانونی طریقے سے فعال کی گئی تھیں۔ ابتدائی تجزیہ سے معلوم...
    اسپنیش فٹبالر لامین یامل کیساتھ مبینہ چھٹیاں گزارنے کی تصاویر کے بعد تنقید کی زد میں آنیوالی 30 سالہ ائیرہوسٹس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپینیش فٹبال کلب بارسلونا کے 17 سالہ نوجوان اسٹرائیکر کیساتھ تعلقات کی خبروں کی زینت بننے والی 30 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ایئر ہوسٹس فاٹی وازکوز کو قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ 17 سالہ فٹبالر کی 30 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کیساتھ چھٹیاں گزارنے کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آئیں تھیں، جس نے ہنگامہ برپا کردیا تھا۔ مزید پڑھیں: 64 برس کے فٹبالر کی 26 سالہ ماڈل کیساتھ ڈیٹنگ مذکورہ خاتون کو نہ صرف شدید نفرت انگیز تبصروں کا سامنا ہے بلکہ قتل کی...
    کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر کل ہونے والی سماعت کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔ کے الیکٹرک کی بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست ہے، اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر 19 کی بجائے 23 جون کو سماعت کرے گی۔ درخواست اپریل کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کر رکھی ہے، منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
    مریم اورنگزیب— فائل فوٹو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ایک ہزار 240 ارب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا 64 فیصد ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے رکھا گیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگلے مالی سال میں ہر شعبے میں ریکارڈ کام ہوگا، ماحولیاتی شعبے میں خطرات میں کمی لانے کا سنگ میل عبور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ماحولیاتی خطرات میں کمی لانے کے اقدامات کے لیے 371.739 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے مطابق جدید طریقے رائج کرنے کےلیے 277.437 ارب روپے رکھے گئے ہیں، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے تمام شعبوں میں اقدامات کےلیے حکومتی سطح پر اجتماعی سوچ اختیار کی...
    گجرات(نیوز ڈیسک)گجرات کے نواحی علاقہ جلالپورجٹاں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ سےٹک ٹاکر کو قتل کردیا گیا، 4 ملزمان میں سے دو کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق تھانہ ٹانڈا اور جلالپورجٹاں کے درمیان قتل کی لرزہ واردات پیش آئی، ٹک ٹاکر مقدر عباس کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، موقع سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزمان کو پیٹرولنگ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ ماموں کے بیٹوں نے بھائی کو مارا ہے ایک ملزم کا نام اویس اور ایک کا نام زاہد ہے، دیگر ملزمان میں خالد اور اُس کا بیٹا ہے، ہمیں انصاف دلایا...
    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے انٹرویو میں پوچھا جاتا ہے،سوال:’’اگلی نسل کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے، اور ہمیں اس حل کے لیے آج کیا کرنا چاہیے؟‘‘ نیتن یاہو کا جواب:’’یہ ایک بہت بڑا (اہم) سوال ہے لیکن میں نے تو ابھی اس کا جواب دے دیا ہے۔ میں نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ ایک جنگجو اسلامی حکومت کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جائے یا جوہری ہتھیاروں کو ایسی جنگجو اسلامی حکومتوں کے ہاتھوں رہنے دیا جائے۔ہمارے لیے پہلا خطرہ ہے ایران ہے اور دوسرا ہے پاکستان۔ کیونکہ اگر ان انتہا پسند حکومتوں کے پاس جوہری ہتھیار ہوئے، تو وہ ان اصولوں کو نہیں مانیں گی جو پچھلے...
    فیصل قریشی کے ڈرامے میں غلط انگریزی بولنے پر تنقید کے بعد اداکار خاموش نہیں رہ سکے اور انہوں نے وضاحتی ویڈیو بھی  شیئر کردی۔ سینئر اداکارہ نادیہ افگن کی جانب سے اداکار فیصل قریشی کے انگریزی تلفظ پر تنقید کیے جانے کے بعد شوبز انڈسٹری میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے، جس کے بعد  فیصل قریشی نے خاموشی توڑتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے اپنے ڈرامے کے ہدایتکار شکیل خان سے براہ راست سوالات کیے اور تنقید کا جواب وضاحت سے دیا۔ ویڈیو میں فیصل قریشی نے شکیل خان سے پوچھا کہ نادیہ افگن کہہ رہی ہیں کہ ان کے ڈرامے میں انگریزی غلط بولی گئی، تو آپ نے ایڈیٹنگ یا شوٹنگ کے دوران...
    بہاولپور: بہاولپور میں کرائم سین انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (CCD) نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 24 گھنٹوں میں اندھے قتل کا سراغ لگا لیا اور مقتول کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق یزمان نہر سے ایک نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی تھی، جس کا چہرہ بری طرح مسخ اور ناقابل شناخت تھا۔  سی سی ڈی نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے جدید طریقہ تفتیش اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے نہ صرف لاش کی شناخت کی بلکہ مقتول کے اہل خانہ کو بھی ٹریس کر لیا۔ تحقیقات کے دوران شک کی بنیاد پر مقتول کے چچا کو شاملِ تفتیش کیا گیا، جس نے اعتراف...
    دنیا آج ایک نئی عالمی جنگ کے باضابطہ آغاز کی گواہ بن چکی ہے جس کا آغاز صیہونی اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران پر جارحانہ اور غیر قانونی حملوں سے کیا، جن میں ایران کے سینئر فوجی کمانڈرز، ممتاز نیوکلیئر سائنسدانوں اور حتی کہ عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ایسے اقدامات صرف عسکری حملے نہیں یہ انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، جو پہلے ہی سے غیر مستحکم خطے کو مزید تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ جواباً ایران نے نہایت تیزی اور طاقت کے ساتھ ردعمل دیا ایسے اسٹریٹجک حملے کیے کہ اسرائیل کے دفاعی نظام ہل کر رہ گئے اور اس کی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ میں خوف، اضطراب اور افراتفری پھیل گئی۔ ادھر افسوسناک امر...
    عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ’میرب‘ کے نعرے لگنے پر  گلوکار کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے حالیہ کانسرٹ میں اُس وقت غیر متوقع صورت حال پیدا ہوگئی جب مداحوں نے ان کی سابقہ منگیتر میرب علی کے نام کے نعرے لگانا شروع کر دیے۔ اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاصم اظہر نے تمام تر دباؤ کے باوجود غیر معمولی بردباری اور وقار کا مظاہرہ کرتے ہوئے مداحوں کو خاموش کروایا۔ عاصم اظہرجنہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے میرب علی سے منگنی ختم ہونے کی تصدیق کی تھی، مداحوں کی جانب سے میرب میرب کے نعروں پر مشتعل ہونے کے...
    لاہور: سفاری زو لاہور میں شتر مرغ کی افزائش نسل کے سلسلے میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا۔ سفاری زو میں انکیوبیٹر کے ذریعے شتر مرغ کے انڈوں سے کامیاب ہیچنگ کا پہلا تجربہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ سفاری  زو انتظامیہ کے مطابق اس کامیاب عمل کے نتیجے میں شتر مرغ کے دس صحتمند چوزے دنیا میں آئے ہیں جو اس نایاب پرندے کی مقامی سطح پر افزائش نسل کی جانب ایک بڑی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شتر مرغ کے انڈوں سے چوزے نکالنے کے عمل میں نمی کا بہت کم تناسب درکار ہوتا ہے، جس کے لیے خصوصی ماحول کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔ انکیوبیٹر میں نمی...
    معروف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل کے پاس دفاعی انٹرسیپٹر میزائلز، خصوصاً ایرو سسٹم (Arrow Interceptors) کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے، جس سے اسے ایران کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو روکنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم امریکی عہدیدار نے بتایا کہ واشنگٹن کو کئی ماہ سے اس مسئلے کا علم ہے، اور اسی لیے امریکہ نے اسرائیل کی زمینی، فضائی اور بحری دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ وہ اسلحے اور گولہ بارود سے متعلق معاملات پر تبصرہ نہیں کرے گی۔ ماہرین کے مطابق اگر اسرائیل کے پاس انٹرسیپٹر میزائلز...
    اگر امریکا نے ایران پر اسرائیلی حملے میں براہ راست ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تو امکان ہے کہ وہ اسرائیل کو ایسے طاقتور بم فراہم کرے گا جو ایران کی زیر زمین ایٹمی تنصیب فرود کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنکر بسٹر بم جنہیں زمین کے اندر گہرائی میں دھماکے کے لیے تیار کیا گیا ہے استعمال کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر امریکی فضائیہ کے پاس موجودGBU-57A/B Massive Ordnance Penetrator نامی بم جو قریباً 13,600 کلوگرام وزنی ہے اور 60 میٹر تک زمین میں گھس کر پھٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ بم صرف B-2 اسٹیلتھ بمبار طیارے سے فائر کیے جا سکتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ صرف...
    راولپنڈی: نان کسٹم سگریٹ کے خلاف کارروائی، ایف بی آر ٹیم پر جان لیوا حملہ،ایک اہلکار شدید زخمی fbr WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)راولپنڈی میں نان کسٹم سگریٹوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایف بی آر ٹیم پر جان لیوا حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ ایف بی آر کے ملازم عمران کے سر پر آہنی راڈ لگنے سے گہرے زخم آئے۔حکام کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب ٹیم سرکاری گاڑی میں ضبط شدہ 20 کارٹن نان کسٹم سگریٹ لوڈ کر رہی تھی۔ اس دوران 35 کے قریب مسلح افراد نے، جو بظاہر پٹھان تھے، حملہ کر دیا۔ انہوں نے سرکاری گاڑی کے شیشے توڑ دیے اور...
    لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سوم کی بیماری اور عمر کے پیش نظر بکنگھم پیلس نے ان کی ممکنہ موت کے بعد کے انتظامات کی باضابطہ ریہرسل شروع کر دی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے باوثوق ذرائع کے مطابق آپریشن مینائی برج کے نام سے جاری یہ منصوبہ شاہی خاندان، حکومت، فوج، پولیس اور میڈیا سمیت تمام اہم اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی پر مبنی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ ملکہ الزبتھ دوم کیلیے تیار کیے گئے آپریشن لندن برج کی طرز پر بنایا گیا ہے، جس میں ہر چھوٹے بڑے مرحلے کو منظم انداز میں ترتیب دیا گیا ہے چاہے وہ کس کو سب سے پہلے اطلاع دینی...
    ایف بی آر حکام نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں نان کسٹم اشیا کے خلاف آپریشن کے دوران ملزمان نے ایف بی آر ٹیم پر جان لیوا حملہ کردیا جس کے نتیجے میں عمران نامی ایف بی آر ملازم شدید زخمی ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق حملہ کے دوران آہنی راڈ لگنے سے یف بی آر ملازم  عمران کے سر پر زخم آئے،  ملزمان کے خلاف تھانہ گنج منڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی شجاعت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ اقدام قتل، کار سرکار مزاحمت سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ملزمان سے  20 کارٹن نان کسٹم سگریٹ قبضہ میں لئے گئے، سرکاری گاڑی میں ضبط شدہ سامان لوڈکرتے وقت ملزمان...
    پاکستان کے دفتر خارجہ نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق حکومتی عدالتی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل آفس سے قانونی رائے مانگ لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،  جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق ایڈوکیٹ اور سابق سینیٹر مشتاق احمد عدالت میں پیش ہوئے، دفتر خارجہ حکام بھی عافیہ صدیقی کیس میں عدالت میں پیش ہوئے۔  دفتر خارجہ نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق حکومتی عدالتی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل آفس سے قانونی رائے مانگ لی۔ اٹارنی جنرل آفس نے حکومتی جواب جمع کروانے کے لیے عدالت...
    پاکستان نے غزہ کی صورتحال کو انسانیت کے ضمیر پر دھبہ قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز نیویارک: پاکستان نے غزہ میں جاری صورتحال کو انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر ایک دھبہ قرار دے دیا۔جنرل اسمبلی کے دسویں ہنگامی خصوصی اجلاس کے دوبارہ آغاز کے موقع پر فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ اب تک 55,000 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 18,000 بچے اور 28,000 خواتین شامل ہیں۔ عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ میں گھروں، ہسپتالوں، سکولوں، ثقافتی ورثے اور عبادت گاہوں سمیت بنیادی ڈھانچے کو زمین بوس کر دیا گیا ہے، جبکہ قحط کا خدشہ...
    اوورسیز پاکستانی طویل عرصے سے وطن واپسی، رقوم کی منتقلی، اور سرمایہ کاری جیسے اہم معاملات میں متعدد رکاوٹوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ بجٹ 2025-26 کے بعد یہ سوال اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ کیا ان کے دیرینہ مسائل کے حل کی کوئی امید پیدا ہوئی ہے؟ سب سے پہلا اور اہم مسئلہ ریمیٹنس یا قانونی ذرائع سے رقوم کی منتقلی کا ہے۔ اوورسیز پاکستانی جب بینکاری چینلز کے ذریعے رقم بھیجتے ہیں تو یا تو فیس زیادہ ہوتی ہے یا عمل بہت سست، جس کے باعث بہت سے افراد غیرقانونی یا غیر روایتی طریقے اپناتے ہیں۔ نتیجتاً ملک کو زرمبادلہ کی صورت میں جو فائدہ ہونا چاہیے، وہ پوری طرح حاصل نہیں ہو پاتا۔ دوسرا اہم...
    کیا آپ کو فلمیں دیکھتے ہوئے کبھی خیال آیا ہے کہ فلموں میں نظر آںے والے خطرناک ایکشن سین اور چلتی گاڑی میں رومانوی سین اتنے آرام سے کیسے فلمائے جاتے ہیں؟ فلموں میں نظر آنے والے سین ایسے دکھائے جاتے ہیں جیسے وہ اصلی ہیں لیکن ایسا نہیں ہے کیونکہ ناظرین کو جو دکھایا جاتا ہے سب ویسا نہیں ہوتا اس کے لیے مختلف تکنیکیں استعمال کی جاتی ہیں۔ جیسے کبھی سبز رنگ کے کپڑے کے سامنے اداکاری کی جاتی ہے اور بعد میں کمپیوٹر کے ذریعے اس پردے کو ہٹا کر اس کی جگہ کوئی بھی منظر جیسے خلا، پہاڑ، یا جنگ کا میدان وغیرہ لگا دیا جاتا ہے تو کبھی گاڑی کو سڑک پر چلتا ہوا دکھانے...
    پاکستان بیس بال ٹیم کے کھلاڑی لانس خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ صدر بیس بال فیڈریشن کے مطابق لانس خان اتوار کی صبح ہیوسٹن میں ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے تاہم اب وہ انتقال کرگئے ہیں۔ صدر بیس بال فیڈریشن فخر شاہ نے بتایا کہ لانس خان نے 2023 کے لنکون کپ میں پاکستان کی جانب سے ایک میچ کھیلا تھا ۔ صدر بیس بال فیڈریشن کے مطابق لانس خان آؤٹ فیلڈ کی پوزیشن پر کھیلتے تھے۔ Post Views: 3
    عالمی امن اور استحکام کے لیے چین کی کوششیں نہ صرف قابل تعریف ہیں بلکہ دنیا بھر میں ایک مثالی کردار کی حیثیت رکھتی ہیں۔ چین ہمیشہ سے پرُامن، بقائے باہمی، باہمی تعاون اور ترقی کے اصولوں پر کاربند رہا ہے، جس کی وجہ سے وہ بین الاقوامی برادری میں ایک اہم ستون کے طور پر ابھرا ہے۔ پرُامن ترقی اور تعاون کی پالیسی: چین کی خارجہ پالیسی کا بنیادی نکتہ ’پرُامن ترقی‘ ہے۔ چین نے گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے پر امن راستہ اختیار کیا ہے اور دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت اور تعاون کو فروغ دیا ہے۔ ’بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو‘ (BRI) جیسے منصوبوں کے ذریعے چین نے نہ صرف ایشیا، افریقہ...
    ---فائل فوٹو  سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کراچی کا میئر صرف 22 فیصد ایگزیکٹو پاور رکھتا ہے۔ کنٹونمنٹ، ریلویز اور کے پی ٹی وفاقی ادارے ہیں، یہ سارے ادارے میئر کراچی کے کنٹرول میں ہونے چاہئیں۔’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران سعدیہ جاوید نے کہا کہ کراچی کے ماسٹر پلان کو چھیڑنے والی دونوں جماعتیں دعویٰ کرتی ہیں کہ سب پی پی نے کیا۔ کمرشلائزیشن کی اجازت ڈکٹیٹر کے زمانے کے بلدیاتی نظام میں دی گئی، اس وقت شہر کی ایسی کی تیسی پھیری گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کراچی کا ہر روڈ کمرشل ہے، سیف سٹی منصوبے کے حوالے سے ہماری طرف سے تاخیر ہے لیکن تیزی سے کام ہو رہا ہے، گیارہ سو...
    سیشن کورٹ لاہور میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں یوٹیوبر رجب بٹ کے شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج نجف حیدر عبوری ضمانت پر سماعت کی، عدالت نے پولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کرلی، پراسکیوٹر نے کہا کہ پولیس کی تفتیش مکمل نہیں ہے مہلت فراہم کی جائے۔ عدالت نے ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت میں 23 جون تک توسیع کردی، ملزمان کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ ملزمان پر خاتون عائشہ جٹ نے زیادتی کا الزام عائد کررکھا ہے۔ Post Views: 2
    سٹی42:سی سی ڈی (کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ) کے قیام کے بعد پنجاب بھر میں پولیس مقابلوں میں 35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  رواں سال اب تک پولیس اور مجرموں کے درمیان 777 مقابلے ہوئے، جن میں 363 مجرم اپنے ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوئے۔ سی سی ڈی کے آفیشلی اعداد و شمار کے مطابق اب تک 131 مبینہ پولیس مقابلے ہوئے ہیں۔ ان مقابلوں میں 502 افراد زخمی ہوئے اور 468 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 11 پولیس اہلکار شہید اور 63 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرائم کنٹرول کے تحت پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں میں 107...
    انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) نے ٹیمز رینکنگ جاری کردی۔ ٹیم رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کی 2 درجہ ترقی ہوئی ہے، قومی ٹیم 15ویں سے 13ویں پوزیشن پر آگئی ہے۔ ایف آئی ایچ ایٹ نیشنز کپ میں جاپان کے خلاف کامیابی نے پاکستان کی درجہ بندی اضافے کا سبب بنی، گرین شرٹس آج نیشنز کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اُترے گی۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی رینکنگ کے مطابق ہالینڈ پہلے، جرمنی دوسرے، بیلجیم تیسرے، انگلینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچواں، اسپین چھٹے، ارجنٹائن ساتویں، بھارت آٹھویں، آئرلینڈ کی 9ویں، فرانس کی 10ویں پوزیشن ہے، نیوزی لینڈ 11ویں، جنوبی افریقا 12ویں نمبر پر موجود ہے۔ قومی ٹیم کا نمبر 13واں ہے جبکہ کوریا 14ویں اور ملائیشیا 15ویں نمبر...
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک)نان کسٹم سگریٹوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ملزمان کا ایف بی آر ٹیم پر جان لیوا حملہ۔تفصیلات کے مطابق نان کسٹم سگریٹ آپریشن والی ایف بی آر ٹیم پر حملہ، عمران نامی ایف بی آر ملازم شدید زخمی۔ حملہ کے دوران آہنی راڈ لگنے سے یف بی آر ملازم عمران کے سر پر زخم آئے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ گنجمنڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،اسٹنٹ ڈائریکٹر ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی شجاعت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ اقدام قتل،کار سرکار مزاحمت سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔ملزمان سے 20کارٹن نان کسٹم سگریٹ قبضہ میں لئے گئے۔سرکاری گاڑی میں ضبط شدہ سامان لوڈکرتے وقت ملزمان نے حملہ کیا۔35 مسلح افراد کاایف...
    لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کے شوہر سمیع اللّٰہ کی کامیابی کے خلاف درخواست خارج کردی۔ پی ٹی آئی کے رہنما یاسر گیلانی نے سمیع اللّٰہ خان کی کامیابی کو ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔ ٹربیونل نے درخواست قانون کے مطابق دائر نہ ہونے پر خارج کی ہے۔ درخواست گزار نے پی پی 45 کے 17 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ فارم 45 کے مطابق جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔ اس حوالے سے جسٹس سلطان تنویر احمد نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس کے مطابق درخواست گزار نے درخواست کو اوتھ کمشنر سے تصدیق نہیں کروایا، الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 4 کے تحت درخواست دائر...
    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ایران کے جلد ہی ایٹم بم بنانے کے دعوے 3 دہائیوں سے کرتے آ رہے ہیں، لیکن 33 سال گزرنے کے باوجود یہ دعوے سچ ثابت نہ ہو سکے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی کہہ چکے کہ نیتن یاہو نے امریکی صدور کو تقریباً 3 دہائیوں تک اپنی جنگیں لڑنے کا جھانسہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو اب ایک اور امریکی صدر اور امریکی ٹیکس دہندگان سے کھیل رہا ہے۔ دوسری جانب امریکی ٹی وی شو کے میزبان جان اسٹیورٹ نے بھی نیتن یاہو کی مسلسل خام خیالی کے ویڈیو کلپس شیئر کیے، میزبان نے نیتن یاہو کا مذاق بھی اڑایا۔ جان اسٹیورٹ خود ایک یہودی ہیں اور اسرائیلی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم مودی کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔ اس حوالے سے بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے بتایا کہ مودی نے ٹرمپ کو کہا ہے کہ پاکستان سے تنازع پر بھارت تیسرے فریق کی ثالثی قبول کرتا ہے نہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے امریکی صدر کے ساتھ 35 منٹ طویل ٹیلیفونک گفتگو کی، مودی کی ٹرمپ سے ملاقات جی سیون اجلاس کی سائیڈ لائنز میں ہونا طے تھی۔ وکرم مسری کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جلد امریکا واپسی کے سبب مودی کی ملاقات نہیں ہو پائی۔ پہلگام حملے کے بعد ٹرمپ نے مودی کو تعزیتی ٹیلی فون بھی کیا تھا۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ...
    خالصتان نواز تنظیم ’سکھ فار جسٹس‘ کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واضح طور پر بتائیں کہ آیا انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے کینیڈین شہری اور خالصتان ریفرنڈم کے کوآرڈینیٹر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا معاملہ اٹھایا تھا یا نہیں۔ یہ مطالبہ اس موقع پر سامنے آیا ہے جب 18 جون کو ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کو 2 سال مکمل ہو گئے۔ واضح رہے کہ نجر کو سری، برٹش کولمبیا میں دن دیہاڑے قتل کیا گیا تھا۔ مقتول ہردیپ سنگھ نجر قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور کینیڈین پولیس  نے نجر کے قتل کا الزام بھارتی خفیہ ایجنسیوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوٹری(جسارت نیوز)کوٹری پولیس نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے والے مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم ایک ماہ سے مفرور تھا۔ڈی ایس پی کوٹری شاہنواز جوکھیو کی پریس کانفرنس۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کوٹری شاہنواز جوکھیو ایس ایچ او کوٹری قاضی شہزاد نے کوٹری تھانہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کوٹری میں 2مئی کو عبدالحفیظ شورو نے اپنی بیوی شبانہ کو غیرت کے نام پر قتل کرکے رپوش ہوگیا تھا جس کے قتل کامقدمہ مقتولہ کے بھائی قربان شورو کی مدعیت میں درج ہوا تھا ملزم کوٹری خانپور کے قریب رہائش پزیر ہے ملزم واقعہ کے بعد سے مفرور ہوگیا تھا۔کوٹری پولیس نے مخفی اطلاع پر ٹھٹھہ کے علاقہ میں کاروائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن (گرٹا) نے مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف وزیر اعلی کے گھر کا گھیراؤ کرنے کی وارننگ دے دی گورنمنٹ ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن (گرٹا)حیدرآباد کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لیے نیول رائے ہائی اسکول میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے قبل گرٹا کا اجلاس ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ضمیر خان کی صدارت میں ہوا، جس میں مبارک عباسی، محمد حنیف، نگہت عباسی، اعجاز مصطفی اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں ریٹائرڈ اساتذہ کی پنشن میں 100فیصد اضافے کے بجائے صرف 8فیصد معمولی اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ریٹائرڈ ملازمین گروپ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپور خاص (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی دوست علی راہموں کی ہدایت پر سیکرٹری ماحولیات آغا شاہنواز خان، ڈائریکٹر جنرل سیپا وقار حسین پھلپوٹو؛ اور ڈپٹی ڈائریکٹر وریجنل انچارج سیپامیرپورخاص محمد صہیب راجپوت ڈسٹرکٹ آفیسر عبدالعزیز مہر نے میرپورخاص کے مختلف علاقوں میں پلاسٹک تھیلیوں کے ہول سیلرز اور مختلف برانڈ دکانوں کا اچانک معائنہ کیا اور سندھ حکومت کی جانب سے پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر پہلے سے نافذ کردہ پابندی کی روشنی میں تھیلیوں کا وزن موٹائی یا رنگ سے قطع نظر سیپا ٹیم نے میرپورخاص کے اہم تجارتی علاقوں بشمول میرواہ روڈ، ہلال مارکیٹ، بلدیہ مارکیٹ، سبزی منڈی روڈ، اناج منڈی اور حیدرآباد روڈ میں...
    معاشی استحکام، پائیدار ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرنے والے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے قیام کو 2 سال مکمل ہو گئے۔ ایس آئی ایف سی نے 2 برس کے دوران  نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ ادارے کی حکمت عملی نے معاشی میدان میں مثبت نتائج دیے، جن میں مختلف شعبوں میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری، اصلاحات کا آغاز اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد شامل ہے۔ معدنی شعبے میں طویل المدتی سرمایہ کاری کے معاہدے نہ صرف ملک کی زمینی دولت کو استعمال میں لانے کی جانب پیش قدمی ہیں بلکہ معاشی خود انحصاری کی طرف اہم سنگِ میل بھی ثابت ہو رہے ہیں۔ اسی طرح زرعی میدان میں...
    پشاور: پشاور: پولیس نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے دو اسمگلرز کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔ پشاور کے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران افغانستان سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان، کامران اور صابر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان پشاور سے بھاری مقدار میں اسلحہ دیگر شہروں کو اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں 60 رائفلز، متعدد میگزینز اور سیکڑوں کی تعداد میں پارٹس شامل ہیں۔ ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میں چیکنگ کا عمل مزید...
    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جنگ سے متعلق مکمل اختیارات پاسدارانِ انقلاب اسلامی (IRGC) کی شوریٰ کے حوالے کر دیے ہیں۔  ایرانی میڈیا کے مطابق وہ اپنی فیملی کے ساتھ ایک خفیہ زیر زمین بنکر میں مقیم ہیں۔ اب ایرانی پاسداران انقلاب کو جنگی فیصلوں، حملوں اور دفاعی حکمت عملیوں پر مکمل اختیار حاصل ہو گیا ہے۔ منگل کو پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں موساد اور اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس کے دفاتر کو براہ راست نشانہ بنایا ہے۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں معلوم ہے خامنہ ای کہاں چھپے ہیں۔ تاہم...
    کوئٹہ: جیکب آباد کے قریب پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکا ہوا جس کے سبب ٹریک عارضی طور پر بند ہوگیا۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق حملے کے نتیجے میں ٹرین کی دو کوچز ڈی ریل ہوگئیں تاہم کسی قسم کا جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں ریل کی پٹڑی کو نقصان پہنچا، جس کی مرمت کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریلیف ٹرین روانہ کر دی ہے تاکہ متاثرہ کوچ کو بحفاظت ہٹایا جا سکے اور ٹریک کو جلد از جلد قابل استعمال بنایا جا سکے۔ سیکیورٹی ادارے بھی جائے...
    ---فائل فوٹو  جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی کامیابی عالمِ اسلام کی تباہی کے راستے ہموار کرے گی۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی شکست خطہ میں امن کے قیام کے لیے ضروری ہے، امریکا، اسرائیل اور انڈیا گٹھ جوڑ عالمی امن کو تباہ کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمِ اسلام کو عسکری اتحاد قائم کرنا چاہیے۔لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی استحکام قومی سلامتی کے تحفظ کی لکیر ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں۔
    فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا ہے کہ ایران پر صدر ٹرمپ کے گذشتہ روز کے مؤقف میں تبدیلی آنے کا امکان ہے۔ صدر میکرون نے کہا کہ موجودہ سب سے بڑی غلطی فوجی کارروائی سے ایرانی حکومت کی تبدیلی کی کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے، ٹرمپ ایران پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ Post Views: 3
    روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان کی آئی اے ای اے کی رپورٹ کے منتظر ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر قائم ہونے کے مؤقف سے آگاہ ہیں، آگاہ ہیں کہ ایران امریکا کے ساتھ رابطے دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے غیر قانونی ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران پر اسرائیلی حملے عالمی سلامتی کیلئے ناقابل قبول ہیں۔ Post Views: 2
    بین الاقوامی ایٹمی توانائی کی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسّی نے کہا ہے کہ ان کے ادارے کے پاس یہ ثابت کرنے کے لیے کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی سرگرمیوں میں مصروف ہے ۔ یہ بھی پڑھیں:ایران جوہری ہتھیار کا خواب ترک کرے ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہے، ٹرمپ گروسّی نے سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں واضح کی کہ ہم نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہمارے پاس کوئی شواہد نہیں ہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی منظم اور جاری کوشش میں ہے۔ اگرچہ اسرائیلی انٹیلی جنس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی سائنسدانوں نے ایک کامیاب تجربہ کیا ہے، جس سے انہیں...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں شازیہ مری کی تقریر کے دوران ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوگئی، دونوں ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی۔ شازیہ مری نے کہا کہ کراچی کیس کے باپ کی جاگیر نہیں وہ سندھ کا شہر ہے، ہمیں کراچی سندھ سے الگ نہیں کرنا اور نہ کرنے دیں گے، کراچی سندھ کا ہے اور وہ سندھ کا رہے گا۔ ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق پیپلز پارٹی کے ارکان کی جانب بڑھنے لگیں تو آصفہ بھٹو، سحر کامران اور دیگر اراکین بیچ میں آ گئے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ جاوید حنیف نے...
    لاہور: ریلویز پولیس ملتان ڈویژن نے ریلوے مسافر کا گمشدہ قیمتی بیگ تلاش کرکے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق مسافر بلال خان فیملی کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن چیچہ وطنی سے ٹرین 10 ڈاؤن علامہ اقبال ایکسپریس پر سوار ہوا اور اس دوران بلال خان کی والدہ اپنا قیمتی بیگ پلیٹ فارم پر ہی بھول گئیں جس میں موبائل فون، 100 امریکی ڈالرز، قیمتی گھڑی، پاور بینک اور ایئر بڈز وغیرہ شامل تھے۔ بیگ کی اطلاع فوری طور پر ریلوے اسٹیشن چیچہ وطنی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل شفقت نوید کو دی گئی جس نے ریلوے اسٹیشن چیچہ وطنی سے خاتون مسافر کا بیگ تلاش کرکے ان کے بیٹے بلال خان کے حوالے...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں ججز کے تبادلے اور سینیارٹی سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے، جہاں بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو دلائل سے روک دیا گیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ پہلے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اپنے دلائل مکمل کریں۔ یہ بھی پڑھیں:ججز سنیارٹی کیس: وفاقی حکومت کی تمام درخواستیں خارج کرنے کی استدعا عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے دلائل پر شاید جواب الجواب دینا پڑے، اس لیے بانی پی ٹی آئی کے وکیل ایڈووکیٹ جنرل کے بعد دلائل دیں۔ سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 1955 میں پاکستان کے گورنر جنرل کے آرڈر سے مغربی پاکستان کو ون یونٹ بنایا گیا۔ اس وقت...
    اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC) نے اپنے قیام کے دو سال مکمل کر لیے جنہیں ملکی معیشت کے استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ اور مؤثر اصلاحات کے حوالے سے ایک نمایاں کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی بدولت پاکستان میں متعدد اہم شعبوں میں ترقی کے نئے در کھلے، معدنی وسائل کے شعبے میں اربوں روپے کے سرمایہ کاری معاہدے طے پائے جو مستقبل میں ملکی معیشت کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔ زرعی میدان میں بھی ایس آئی ایف سی نے نمایاں اقدامات کیے جن میں کارپوریٹ فارمنگ، برآمدی اشیاء کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت سمارٹ ایگری کلچر...
    غزہ (نیوز ڈیسک) قابض اسرائیلی فورسز کی غزہ میں وحشیانہ کارروائیاں جاری رہیں۔ صیہونی فورسز نے پناہ گاہوں اور خیموں پر حملوں کے ساتھ ساتھ خوراک کے متلاشی افراد پر گولہ باری سے24 گھنٹے میں مزید 65 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی ٹینکوں کی امداد حاصل کرنے کی کوشش کرنیوالے ہجوم پر فائرنگ سے بھوک اور افلاس کے شکار 20 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے، اسرائیلی ٹینکوں نے خان یونس میں بھی شہریوں پر دو گولے داغ دیئے۔ غزہ کی گلی سے درجن کے قریب فلسطینیوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں، شہدا کی مجموعی تعداد 55 ہزار 469 ہوگئی، 1 لاکھ 29 ہزار 350 زخمی ہو چکے۔ Post Views: 2
    تہران (نیوز ڈیسک) سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنگ سے متعلق اختیارات پاسداران انقلاب گارڈز کی شوریٰ کو منتقل کردیئے۔ ایرانی میڈیا کا دعویٰ کیا کہ پاسداران انقلاب گارڈز کو جنگ سے متعلق امور پر مکمل اختیار مل گیا، پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر زیادہ طاقتور میزائل حملے کرنے کا اعلان کردیا، ایران کے اسرائیل پر تباہ کن جوابی حملے جاری رہے۔ ایران نے اسرائیل پر ایک اور بڑا ہائبرڈ حملہ کیا، بیلسٹک میزائلوں اور جدید ترین ڈرونز کا استعمال کیا، ایران نے تل ابیب اور ہرزلیہ میں بھی میزائل داغ دیئے، دونوں شہر سائرن سے گونج اٹھے، ہرزلیہ میں میزائل گرنے سے متعدد بسوں کو آگ لگ گئی۔ واضح رہے تل ابیب اور یروشلم پر میزائل...
    انہوں نے اپنی جوانی کو جدوجہد آزادی کے لیے وقف کر دیا اور بالآخر 16جون 1994ء کو جام شہادت نوش کیا جب وہ جموں و کشمیر جہاد فورس کے چیف کمانڈر تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے شہید نذیر احمد شاہ کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہیں 31سال قبل بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہید کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے ایک بیان میں کہا کہ نذیر احمد شاہ نےں1980ء اور 1990ء کی دہائیوں میں تحریک آزادی کشمیر میں نمایاں کردار ادا کیاںہے، انہوں نے اپنی جوانی کو جدوجہد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران پر متعدد حملے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں ایک اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ کے شعلے دور سے نظر آئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق تہران اور کرج میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ اسرائیلی حکام نے تہران کے ڈسٹرکٹ 18 کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے تہران کے قریب واقع آئل ریفائنریوں کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں اسرائیل نے میزائل تیار کرنے والی ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا، جس پر اکتوبر میں بھی حملہ کیا گیا تھا۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ء خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں دی جانے والی دعوت کی ٹائمنگ انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ بدھ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم عالمی مسائل پر گفتگو کریں گے، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان منصفانہ تنازعات کا حل، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر میں استصواب رائے، دہشت گردی کے خلاف پاکستانی اقدامات کی عالمی حمایت، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، اور غزہ میں اسرائیل کے مظالم کے خاتمے کی اہمیت اجاگر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ...
    پاک-امریکا تعلقات میں غیر معمولی پیشرفت؛ امریکی صدر کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں خصوصی ظہرانہ دیں گے۔ یہ ظہرانہ امریکی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کیبنٹ روم میں منعقد کیا جائے گا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور خاص طور پر ایران-اسرائیل تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق یہ ملاقات کلوزڈ پریس ہوگی، تاہم ظہرانے کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر...
    آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین ناکامی اور مودی کی سفارتی نااہلی کے نتیجے میں بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو گیا ہے۔ دی وائیر  کی جانب سے بھارتی سفارتی تنہائی اور پاکستان کے ہاتھوں شکست  پر تجزیہ کیا گیا ہے، جس میں دی وائیر نے بھارت کی سفارتی ناکامی پر کڑی تنقید کی ہے۔ تجزیے میں کہا گیا ہے کہ مودی کی ’ملٹی الائنس‘ حکمت عملی ناکام  رہی ہے اور اس میں کسی ملک نے بھی بھارت کا ساتھ نہیں  دیا۔ یہاں تک کہ  چین نےابھی ٓپریشن بنیان مرصوص میں  پاکستان کی کھل کے حمایت کی ہے۔ دی وایئر کے مطابق چین نے پاکستان کے فضائی دفاع اور سیٹلائٹ تصاویر فراہم کرنے میں بھرپور مدد فراہم کی۔ بھارت...
    خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران اسرائیل تنازعے کے پیش نظر، امریکا نے مشرقِ وسطیٰ کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ امریکی حکومت نے یروشلم میں موجود اپنے سفارتخانے کو آج سے جمعہ تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران کا اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملہ، پاسداران انقلاب کا فضائی برتری کا دعویٰ اعلان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں تعینات تمام امریکی اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو اگلے نوٹس تک شیلٹرز میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ممکنہ خطرات کے پیش نظر ان کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک سخت ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے...
    جیکب آباد کے قریب جعفر ایکسپریس ٹرین کے پٹری سے اترنے کے سنگین حادثے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح جیکب آباد ریلوے اسٹیشن سے کچھ فاصلے پر پیش آیا، جس کے نتیجے میں ٹرین کے متعدد ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ یہ بھی پڑھیں:میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین کو حادثہ، 20 مسافر زخمی مقامی انتظامیہ کے مطابق حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور زخمیوں کو نکالنے اور علاج معالجے کی کوششیں جاری ہیں۔ فائل فوٹو ریلوے حکام کے مطابق حادثے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی، تاہم تفتیش کا آغاز کر...
    اسلام آباد: ایران میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو لے کر پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز ترکمانستان کے دارالحکومت اشگ آباد سے اسلام آباد پہنچ گئی۔ قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 9552 کے ذریعے 107 مسافر آج صبح 3 بجے وطن واپس لائے گئے۔ ایران کی فضائی حدود کی بندش کے باعث یہ تمام مسافر زمینی راستے کے ذریعے ایران سے ترکمانستان منتقل کیے گئے جہاں سے ان کی فضائی واپسی ممکن بنائی گئی۔ اس اہم انسانی و سفارتی مشن میں تہران اور اشک آباد میں موجود پاکستانی سفارتخانوں نے کلیدی کردار ادا کیا، جن کی مدد سے پھنسے ہوئے شہریوں کی بروقت نقل و حمل ممکن ہو سکی۔ پی آئی اے کی یہ...
    وائٹ ہاؤس کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کیبنٹ روم میں ظہرانہ دیا جائے گا، یہ ملاقات واشنگٹن کے وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہوگی یعنی پاکستان میں شام کا وقت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کے روز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ دوپہر کے کھانے پر ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کیبنٹ روم میں ظہرانہ دیا جائے گا، یہ ملاقات واشنگٹن کے وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہوگی یعنی پاکستان میں شام کا وقت ہوگا۔ یاد...