2025-10-09@16:13:59 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«منظور قادر کاکا کا نام»:
کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کاکا کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی آئینی بینچ نے سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کاکا کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے منظور قادر کاکا کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا اور حکم دیا کہ اگر پی سی ایل یا ای سی ایل میں نام شامل ہے تو فوری نکالا جائے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ منظور قادر کاکا علاج...
وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ موجودہ ہائبرڈ نظام کارکردگی دکھارہاہے،جاری رہناچاہئے ، پنڈی اور اسلام آبادبڑی ذمہ داری سے نظام کو چلارہے ہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ہائبرڈ نظام کی کامیابی سب کو نظر آرہی ہے، اس نظام کاتسلسل 2027 کے بعدبھی جاری رہے گا ،تاہم انہوں نے کہاکہ موجودہ نظام کے تسلسل کافیصلہ مری کی حالیہ میٹنگ میں طے نہیں پایا، جب سے یہ نظام چل رہاہے تب سے ہی یہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہائبر نظام اچھی چیز ہے دعاہے کہ آگے چلے۔ ایک سوال پر خواجہ آصف نے کہاکہ انہیں نوازشریف سیاست میں لے کرآئے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے شہبازشریف حکومت پر نہیں نظام پرتنقیدکی،کیابیوروکریسی کےبارے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے ترجمان احسان ابڑو نے حیدرآباد میں دو روزہ بارشوں کے اسپیل کے گزر جانے کے بعد بھی شہر و گردونواح میں بجلی مسلسل عدم فراہمی اور حیسکو کی ناقص کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے اسے وفاقی حکومت کی سندھ دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ، بارشوں کو مکمل ہوئے تین روز گزر گئے مگر آج بھی شہر کے اکثر علاقے بجلی سے محروم ہیں، حالیہ بارشوں میں حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور اس کے ذیلی ادارے واسا کی کارکردگی قابلِ ستائش رہی، میئر حیدرآباد، ضلعی انتظامیہ اور ایچ ایم سی کی پوری ٹیم شہر سے نکاسی آب اور عوام کو تکالیف سے بچانے کے معاملات میں انتھک کوششوں میں میں مصروف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سٹی42:کاشتکار بھائیوں کیلئے حکومت پنجاب نے اہم اعلان کرتے ہوئے صوبے سے گندم کی نقل و حمل کی باقاعدہ اجازت دیدی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گندم کیلئے ڈی ریگولیشن اور فری مارکیٹ پالیسی جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ منظوری کے بعد اب بین الصوبائی سرحدوں پر گندم کی آمدورفت پر روک ٹوک نہیں ہوگی، پنجاب سے گندم کی نقل و حمل کی اجازت سے کاشتکار کو فصل کا پورا فائدہ مل سکے گا۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں اس کے علاوہ پنجاب میں پہلی بار نجی سیکٹر کے ذریعے گندم کی خریداری کی جائے گی، جس سے مارکیٹ میں مزید استحکام اور کاشتکاروں کے لیے بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) لیاری گینگ وار شکیل بادشاہ گروپ کا کارندہ بھتہ طلب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتاکر لیا ، ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق کلری پولیس کو بھتے کی اطلاع ملتے ہی کلری پولیس نے دوکان کے اردگرد پیٹرولنگ شروع کردی، ملزم کبیر اسلم کو علاقہ تھانہ کلری کی حدود سے گرفتار کیا گیا، ملزم لیاری گینگ وار شکیل بادشاہ گروپ کا کارندہ ہے, اور اس گروپ کے نام پر بھتہ طلب کرتا تھا، واضح رہے کہ محمد نواز نامی تاجر کو مورخہ 09 فروری کو انٹرنیشنل نمبر سے 5 لاکھ روپے بھتہ طلبی کی کال موصول ہوئی تھی۔