کلری پولیس کی کارروائی ، لیاری گینگ وار کاکارندہ رنگے ہاتھوں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) لیاری گینگ وار شکیل بادشاہ گروپ کا کارندہ بھتہ طلب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتاکر لیا ، ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق کلری پولیس کو بھتے کی اطلاع ملتے ہی کلری پولیس نے دوکان کے اردگرد پیٹرولنگ شروع کردی، ملزم کبیر اسلم کو علاقہ تھانہ کلری کی حدود سے گرفتار کیا گیا، ملزم لیاری گینگ وار شکیل بادشاہ گروپ کا کارندہ ہے, اور اس گروپ کے نام پر بھتہ طلب کرتا تھا، واضح رہے کہ محمد نواز نامی تاجر کو مورخہ 09 فروری کو انٹرنیشنل نمبر سے 5 لاکھ روپے بھتہ طلبی کی کال موصول ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے برگر فروش جاں بحق
لیاری کھڈا مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے برگر فروش جاں بحق ہوگیا۔ پولیس واقعے کو ذاتی رنجش کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کلری کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال لیجائی گئی جہاں مقتول کی شناخت 30 سالہ محمد عادل کے نام سے ہوئی۔جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر کے شواہد حاصل کیے ہیں۔
ایس ایچ او کلری سلیم مروت نے بتایا ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول عادل برگر فروش تھا جس اپنے ٹھیلے پر موجود تھا کہ اس دوران دو موٹر سائیکل پر سوار تین ملزمان آئے تھے جس میں سے ایک نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔مقتول لیاری دریا آباد گلی 12 کا رہائشی تھا جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 4 خول ملے ہیں۔تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔