2025-05-22@21:09:57 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«نٹالی بیکر»:
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا امریکی سفیر کی زرداری ہاوس آمد پر امریکی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے تنازعات کے حل میں امریکا کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے امریکی سفیر نٹالی بیکر کی زرداری ہاؤس آمد ہوئی۔ ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر بات چیت کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار قابل تعریف ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ تجارتی روابط میں مزید استحکام چاہتا ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا امریکی سفیر نٹالی بیکر سے گفتگو کرتے...
سٹی 42 : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے امریکی سفیر نٹالی بیکر کی ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر بات چیت ہوئی ۔ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے امریکی سفیر نٹالی بیکر آج زرداری ہاؤس پہنچ گئیں، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر بات چیت ہوئی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ جنگ بندی معاہدے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارتی روابط میں مزید استحکام چاہتا ہے ۔ خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان خطے کے تنازعات کے حل میں امریکا کے ساتھ کھڑا ہے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی ہے۔زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں فروغ پر بات چیت ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے نٹالی بیکر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی معاہدے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار قابل تعریف ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارتی روابط میں مزید استحکام چاہتا ہے۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پاکستان خطے کے تنازعات کے حل میں امریکا کے ساتھ کھڑا ہے۔
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) امریکا کی جانب سے خضدار میں اسکول بس پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ امریکی سفیر نٹالی بیکر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر حملہ بے رحمانہ ہے، سفاکانہ حملے کی مذمت میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ دہشتگردانہ حملے میں معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ نٹالی بیکر کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ امریکی سفیر نٹالی بیکر کا مزید کہنا تھا کہ کسی بچے کو اسکول جاتے ہوئے خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے، ہم پاکستان میں اُن لوگوں کے ساتھ...
امریکی ناظم الامور کی وزیر خارجہ کی ملاقات کی دوران وزیر خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، وزیر خارجہ نے قومی مفادات کے تحفظ پر بھی زور دیا، امریکی ناظم الامور نے کشیدگی میں کمی کی امریکی خواہش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی، حالیہ علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، اسحاق ڈار نے قومی مفادات کے تحفظ پر بھی زور دیا، امریکی ناظم الامور نے کشیدگی میں کمی کی امریکی خواہش کا اظہار کیا۔ امریکی ناظم الامور نے یقین دہانی کرائی کہ امریکا بدلتی...
سٹی 42 : امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسحاق ڈار نے قومی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے علاقائی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ امریکی ناظم الامور نے تناؤ میں کمی کی امریکی خواہش سے آگاہ کیا۔ امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکہ بدلتی ہوئی صورتحال پر دونوں ممالک کے ساتھ رابطہ میں رہے گا۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2025ء)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔(جاری ہے) دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے دیگر امور کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور مضبوط بنانے سمیت انسداد دہشت گردی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔
زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور امریکا کی پاکستان میں چارج ڈی افیئر کی ہونے والی ملاقات میں چارج ڈی افیئر نے خطے میں قیام امن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے پاک امریکا تجارتی و معاشی تعلقات میں اضافے پر اتفاق کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امریکا کی پاکستان میں چارج ڈی افیئر نٹالی اے بیکر کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور امریکا کی پاکستان میں چارج ڈی افیئر نٹالی اے بیکر کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور امریکا کی پاکستان میں چارج ڈی افیئر نٹالی اے بیکر نے خطے...
سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکہ کی قائم مقام سفیرسے ملاقات میں عسکریت پسندوں کے تشدد کے خلاف عالمی اتحاد پر زور دیا ہے۔ امریکی قانون سازوں کے ساتھ ان کی حالیہ ملاقاتیں عسکریت پسندی کا مقابلہ کرنے، دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر مرکوز تھیں۔اسلام آباد: پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتے کے روز امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر سے ملاقات کے دوران عسکریت پسندوں کے تشدد کو ایک بین الاقوامی چیلنج قرار دیتے ہوئے اس خطرے سے نمٹنے کے لیے عالمی یکجہتی پر زور دیا۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے محسن نقوی نے امید ظاہر کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے...
شاہد سپرا: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر سسٹم میں استعمال ہونے والے بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت مقرر کر دی ہے, صارفین کو میٹر کی قیمت کے علاوہ انسٹالیشن چارجز بھی جمع کروانے ہوں گے سولر سسٹم میں استعمال ہونے والے بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت 43,000 روپے مقرر کی گئی ہے، قیمت کے علاوہ 3,000 روپے انسٹالیشن چارجز بھی جمع کروانے ہوں گے۔ صارفین کو میٹر کی قیمت اور انسٹالیشن چارجز کے ڈیمانڈ نوٹسز متعلقہ بینک میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے تمام دفاتر کو اس بارے میں مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق لیسکو میں گزشتہ دو ماہ سے...