ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور امریکی ناظم الامور کی ملاقات میں دونوں راہنماؤں کے درمیان پاک امریکا تعلقات میں مثبت پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں پر زور دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں راہنماؤں کے درمیان پاک امریکا تعلقات میں مثبت پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی اعلیٰ سطح تبادلوں پر بات چیت ہوئی، مشرق وسطیٰ اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں پر زور دیا گیا

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ناظم الامور نے امریکی کمپنیوں کی پاکستان کے توانائی، معدنیات اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری سے آگاہ کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ملاقات میں

پڑھیں:

وزیر مملکت خزانہ سے امریکی سفیر کی ملاقات،قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پاکستان میں امریکہ کی قائم مقام سفیر، نیٹلی ای بیکر نے منگل کے روز وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے، بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیاملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی میکرو اکنامک ڈویلپمنٹ اور جاری شراکت داری کو مضبوط بنانے پر تفصیلی بات چیت کی۔ وزیر مملکت کیانی نے امریکی قائم مقام سفیر کو معاشی استحکام اور ترقی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے وژن سے آگاہ کیا انہوں نے پاکستان ریلویز میں اصلاحات کے حکومتی ایجنڈے اور اس پر عملدرآمد کے بارے میں بھی آگاہی دی۔محترمہ بیکر نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا اور آئندہ تعلقات کی بہتری کے لیے امید کا اظہار کیادونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، تعلقات پر گفتگو
  • وزیرخارجہ اسحق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکرکی ملاقات
  • امریکی کمپنیوں کی توانائی اور معدنی شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
  • اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار
  • اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل شمولیت پر زور
  • اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب‘ چیئرمین پاکستان سعودیہ بزنس کونسل سے گفتگو، تعاون پر اتفاق
  • اسحاق ڈار نے اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے ٹیلفونک رابطہ
  • وزیر مملکت خزانہ سے امریکی سفیر کی ملاقات،قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق
  • امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر کی بلال اظہر کیانی سے ملاقات، دو طرفہ امور پر گفتگو