زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور امریکا کی پاکستان میں چارج ڈی افیئر کی ہونے والی ملاقات میں چارج ڈی افیئر نے خطے میں قیام امن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے پاک امریکا تجارتی و معاشی تعلقات میں اضافے پر اتفاق کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امریکا کی پاکستان میں چارج ڈی افیئر نٹالی اے بیکر کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور امریکا کی پاکستان میں چارج ڈی افیئر نٹالی اے بیکر کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور امریکا کی پاکستان میں چارج ڈی افیئر نٹالی اے بیکر نے خطے میں قیام امن سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور امریکا کی پاکستان میں چارج ڈی افیئر نٹالی اے بیکر کا پاک امریکا تجارتی و معاشی تعلقات میں اضافے پر اتفاق کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری

پڑھیں:

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سے ملاقات

— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امریکی ناظم الامور سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ہم نے متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کی اور انہیں مالکانہ حقوق دیے ہیں۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ سے امریکا کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں امریکی قونصل جنرل، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری اور دیگر موجود تھے۔

ملاقات میں امریکا اور سندھ حکومت کے باہمی تعاون، ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات پر گفتگو ہوئی، اس دوران ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے  مشترکہ اقدامات،دو طرفہ امور پر تبادلۂ خیال بھی ہوا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل پر پورٹل بنوا لیا

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل...

وزیرِ اعلیٰ سندھ اور امریکی ناظم الامور کے درمیان گفتگو میں زرعی ترقی، جدید زرعی ٹیکنالوجی، تعلیم، صحت اور سرمایہ کاری پر بھی بات چیت ہوئی۔

ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور گھروں کی تعمیر پر بھی تبادلۂ کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے متاثرینِ سیلاب کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کی اور انہیں مالکانہ حقوق دبے۔

امریکی ناظم الامور نے سندھ حکومت کی ترقیاتی کاوشوں پراظہارِ اطمینان کرتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے امریکی حکومت کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔

یہ ملاقات خوش گوار ماحول میں ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات کا اعلامیہ جاری
  • شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات، نہروں کا منصوبہ التوا میں ڈالنے کا فیصلہ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2مئی کو طلب
  • متنازع نہروں کے معاملے پر پی پی کا وفد بات چیت کیلیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گیا
  • وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی آج ملاقات ، متنازع کینال کے معاملے پر مثبت پیشرفت کا امکان
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج شام ملاقات کا امکان
  • وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سے ملاقات
  • بلاول بھٹو کینالز کے تنازع پر کسانوں کا مقدمہ جیت گئے، وفاق نے پیپلز پارٹی کی شرائط مان لیں
  • بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہبازشریف سے آج ملاقات متوقع، کینالز کے معاملے پر بڑی پیشرفت کا امکان 
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج شام ملاقات متوقع
  • پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر غیر متوقع موسموں کا سامنا ہے، بلاول بھٹو زرداری