2025-11-04@02:57:17 GMT
تلاش کی گنتی: 21

«چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے»:

    اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد متحرک ہوگئے اور اسلام آباد میں دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سےملاقاتیں کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی کے پی آفتاب احمد خان شیرپاؤ سے ملاقاتیں کیں۔ فیصل کریم کنڈی نے ملاقات میں خیبرپختونخوا کی بدلتی سیاسی صورت حال اور سینیٹ کے ضمنی الیکشن پر تبادلہ خیال کیا اور اس موقع پر چترال اور ہری پور میں انتخابات کے امور کے...
    ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ انہوں نے صوبے کی خدمت مکمل دیانتداری اور خلوصِ نیت کے ساتھ کی۔  علی امین گنڈا پور نے اپنا استعفیٰ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر شیئر کیا، جس کے ساتھ ایک پیغام بھی شامل تھا جس میں انہوں نے عمران خان کے لیے اپنی وفاداری کا اظہار کیا۔  انہوں نے لکھا کہ اپنے قائد پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے، میرے لیے یہ اعزاز ہے کہ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے استعفیٰ پیش کر رہا ہوں۔ چترال این اے ون میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری  اپنے الوداعی پیغام میں...
    قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن ایک صفے پر ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، خطے کی صورتحال اور مسلم امہ کے اتحاد پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسپیکر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اعتماد، اخوت اور مشترکہ اقدار پر استوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی تعاون دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اسپیکر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک میوچول ڈیفنس...
    لاہور: پنجاب بھر میں ایک بار پھر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس نے جہاں گرمی اور حبس کا زور توڑ دیا ہے وہیں نظامِ زندگی بھی متاثر کر کے رکھ دیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت جنوبی اور وسطی پنجاب کے متعدد شہروں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار کر دیا ہے مگر کئی علاقوں میں سڑکیں اور نشیبی بستیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ لاہور، ساہیوال، وہاڑی، پیرمحل، چیچہ وطنی، جڑانوالہ، اوکاڑہ، شجاع آباد، احمد پور شرقیہ، بورے والا، پتوکی اور ننکانہ صاحب سمیت درجنوں شہروں میں بادل گرجنے اور تیز ہوائیں چلنے کے بعد موسلا دھار بارش برسی، جس سے سردی کی ابتدائی...
    پشاور: صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ (پی ڈی ایم اے) نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 2 سے 7 اکتوبر تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں کے پیش نظر صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات سے متعلق الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 2 سے7 اکتوبر کے دوران دیر اپر اور لوئر، چترال اپر اور لوئر، سوات،  کوہستان اپر اور لوئر، کولائی پالس، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ اور مہمند کے اضلاع  میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ تیز آندھی اور موسلادھار بارش...
    سٹی 42: وزیر اعلیٰ کے پی کے  علی امین گنڈا پور کے خلاف عدم اعتماد ، کابینہ کے دو اہم وزیروں نے استعفی دے دیا  صوبائی وزیر برائے تعلیم فیصل خان ترکئی اور وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان نے کابینہ سے استعفی دے دیا ،دونوں وزرا نے بطور احتجاج علی امین گنڈا پور کی کابینہ سے استعفی دیا۔ استعفی  کے  متن کے مطابق ہم نے بطور وزیر عمران خان کے مشن اور ویژن کے مطابق کام کیا ۔ہماری تمام تر وابستگی عمران خان کے ساتھ رہے گی ۔ علی امین کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے اس لیے استعفی دیا ، ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘ وزرا کے مطابق صوبہ میں کرپشن کا بازار گرم ہے اس...
    کراچی: شہر قائد میں دن بھر کی شدید گرمی اور حبس کے بعد بادل برس پڑے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ تفصیلات کے مطابق مشرق اور شمال مشرقی سمت سے مون سون ہوائیں شہر میں داخل ہو رہی ہیں جس کے سبب مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ کراچی میں ایئر پورٹ، لانڈھی، قائدآباد، کورنگی اور موسمیات کے اطراف درمیانی شدت کی بارش ریکارڈ کی گئی۔   محکمہ موسمیات نے آج شہر میں موسم گرم و مرطوب رہنے کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ظاہر کیا تھا جبکہ منگل کو شہر میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ درمیانے درجے کی بارش کی توقع ظاہر کی ہے۔ حالیہ مون سون سسٹم کے زیر اثر کراچی میں بدھ...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔31 جولائی 2025ء )رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی بیرسٹر عمیر نیازی نے قومی اسمبلی کے ساتھ صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا عندیہ دے دیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام کا بوجھ اٹھانے کی بجائے بہتر کہ سائیڈ پر ہوجائیں،پی ٹی آئی نے اگر اے این پی کی طرح سیاست ختم کرنی ہے تو پھر حکومت میں بیٹھی رہے۔انہوں نے جیو نیو زکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سزائیں کس بنیاد پر ہوئی ہیں، جس مقدمے میں وارنٹ جاری ہوا ہے اس مقدمے میں میری ستمبر تک کی ضمانت ہے۔ لوگوں کو سمجھ آرہی ہے کہ موجودہ نظام کا بوجھ اٹھانے کی بجائے سائیڈ پر...
    شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی ہے جبکہ یہ سلسلہ اتوار تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی توقع ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مون سون سسٹم سندھ میں برسنے کے بعد تیزی سے کراچی کی حدود میں داخل ہوگیا اور پیشگوئی کے حساب سے وقت سے پہلے بارش ہوگئی۔ موسمیاتی ماہرین کا سسٹم کی رفتار کو دیکھتے ہوئے خیال تھا کہ یہ جمعے کو کراچی کی حدود میں داخل ہوگا تاہم اگر کچھ زیادہ بھی ہوا تو رات گئے بارش شروع ہوسکتی ہے مگر توقع کے برعکس سسٹم تیزی سے کراچی کی طرف بڑھا اور برس گیا۔ بارش کا آغاز ایم نائن سے ہوا اور پھر گلشن معمار، گلشن، گلستان جوہر، شاہ...
    محکمہ موسمیات کے مطابق نم آلود ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی 27 مئی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث 27 مئی (شام/رات) سے 31 مئی کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، کرک اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب،خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھاربارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد اورراولپنڈی میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش ہوئی جب کہ مختلف مقامات پردرخت گرگئے۔ لیسکو ریجن میں آندھی کے ساتھ بارش سے 29 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی متاثر رہی، مری میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے ہرطرف سفیدی چھا گئی۔ آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی اور گردو نواح میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، کھوئی رٹہ اورنواحی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کےبعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
    پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، مختلف مقامات پر درخت بھی گرگئے۔ لیسکو ریجن میں آندھی کے ساتھ بارش سے 29 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ مری میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے ہرطرف سفیدی چھا گئی۔ آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی اور گردو نواح میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ کھوئی رٹہ اور نواحی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ Post Views: 5
    مقامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ یمنی صوبے عدن پر قابض سعودی حمایت یافتہ حکومت، اسوقت خاتمے کے دہانے پر پہنچ چکی ہے جسکے باعث اس کے وزیر اعظم کو استعفے کا اعلان کرنا پڑا ہے! اسلام ٹائمز۔ یمن میں سعودی عرب کے ساتھ منسلک حکومت میں بڑھتے اندرونی اختلافات کے پیش نظر اس جعلی حکومت کے وزیر اعظم احمد عوض بن مبارک نے استعفے کا اعلان کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق احمد عوض بن مبارک نے اپنے استعفے کا اعلان سوشل میڈیا پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یمن کی صدارتی کونسل کے تحت وزیر اعظم ہونے کی حیثیت سے جاری میرا مشن اب ختم ہو چکا ہے۔ واضح...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ پشاور اور گرد و نواح میں بدھ کی صبح گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور شمالی بلوچستان میں تیز ہواﺅں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے.(جاری ہے) محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 اور 27 مارچ کو آندھی، ژالہ باری اور تیز بارش کی وجہ سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) وفاقی وزیر صحت سید مصطفے کمال نے کہا ہے کہ جعلی ادویات کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر مربوط حکمت عملی تشکیل دی جائے گی، انسانی جانوں کو لاحق خطرات سے ہمیں ہر حال میں بچانا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کا دورہ کرنے کے دوران کیا ۔سی ای او ڈریپ کی وفاقی وزیر کو ادارے کے فنکشنز کارکردگی اور درپیش چیلنجز بارے بریفننگ دی۔وزیر صحت کی سربراہی میں ڈریپ کے افسران کا اجلاس ہوا ۔وزیر صحت سید مصطفے کمال نے کہا کہ ہمارے فیصلوں کے اثرات براہ راست انسانی زندگیوں پر اثرانداز ہوتے ہیں ۔ہمارے فیصلوں...
    اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ دن کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو سکتی ہے۔ خیبر پختونخوا خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ صوبے کے بالائی علاقوں دیر، چترال، کوہستان، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد، صوابی، مردان، مالاکنڈ، باجوڑ، نوشہرہ، پشاور اور...
    جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ دن کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہوسکتی ہے ۔ خٰبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تا ہم دیر، چترال، کوہستان، سوات، شانگلہ، مانسہرہ ، بٹگرام ،بونیر، ایبٹ آباد ، صوابی، مردان، مالاکنڈ، باجوڑ، نوشہرہ، پشاور اور چارسدہ میں دن کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ صبح کے اوقات میں چند میدانی اضلاع میں ہلکی سے درمیانی دھند پر سکتی ہے...
    ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، خطہ پو ٹھو ہار ،اسلام آباد، مری اور گلیات میں ا کژ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  وقفے وقفے سے بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ جنو بی خیبرپختونخوا ،شمال مشر قی بلو چستان ، شمال مشر قی اور وسطی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورآندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ ملک کےدیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں...
    پشاور: شہر اور اس کے قرب و جوار میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔ پشاور شہر اور اس کے گردونواح میں آج دن بھر مطلع ابر آلود رہا اور وقفے وقفے سے بوندا باندی ہوتی رہی جبکہ شہر میں تیز ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بعض علاقوں میں مزید بارش جبکہ پہاڑی مقامات پر برف باری کا بھی امکان ہے۔
۱