خیبرپختونخوا میں 2 سے 7 اکتوبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
پشاور:
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ (پی ڈی ایم اے) نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 2 سے 7 اکتوبر تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں کے پیش نظر صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات سے متعلق الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 2 سے7 اکتوبر کے دوران دیر اپر اور لوئر، چترال اپر اور لوئر، سوات، کوہستان اپر اور لوئر، کولائی پالس، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ اور مہمند کے اضلاع میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ تیز آندھی اور موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
اس دوران کوہاٹ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، شمالی و جنوبی وزیرستان، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا قوی امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ موسلادھار بارش کے باعث بالائی و زیریں دیر، بالائی و زیریں چترال، سوات، شانگلہ، بونیر، بالائی و زیریں کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی اور مردان کے اضلاع میں مقامی ندی نالوں اور چشموں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔
مقامی انتظامیہ کو جاری مراسلے میں پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بارش کے باعث ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، بالائی و زیریں چترال، بالائی و زیریں دیر، خیبر، بالائی و زیریں کوہستان، کولائی پالس، کرم، ملاکنڈ، مانسہرہ، مہمند، اورکزئی، شانگلہ، سوات، تورغر اور شمالی وزیرستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے سبب سڑکوں کی بندش کا خدشہ ہے۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے باعث کمزور مکانات، بجلی کے کھمبے، اشتہاری بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ضروری احتیاطی اقدامات، نکاسی آب کے نظام کی صفائی، مقامی آبادی، سیاحوں اور مسافروں کو بروقت آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مراسلے میں انتظامیہ کو کاشت کاروں، مال مویشی پال حضرات کو فصلوں اور جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ایمرجنسی سروسز، طبی امداد، خوراک اور دیگر ضروری اشیا کی دستیابی یقینی بنانے اور عوام سے خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی اپیل کی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ اس کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی ہنگامی صورت حال یا اطلاع کے لیے پی ڈی ایم اے کی 24/7 ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گرج چمک کے ساتھ پی ڈی ایم اے نے بالائی و زیریں انتظامیہ کو امکان ہے
پڑھیں:
حیدرآباد: انتظامیہ کی نااہلی کے باعث بارش کا پانی جگہ جگہ جھیل کا منظر پیش کررہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز