سردیوں کی غیر معمولی لہر کیلئے تیار ہو جائیں
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اکتوبر2025ء ) سردیوں کی غیر معمولی لہر کیلئے تیار ہو جائیں، اکتوبر سے دسمبر 2025 کے درمیان بحرالکاہل میں ’لا نینا‘ بننے کے 71 فیصد امکانات، پاکستان اور بھارت میں شدید ٹھنڈ پڑنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہ اس سال کے آخر تک ’لا نینا‘ کے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔
اس کی وجہ سے موسم کا پیٹرن متاثر ہوگا اور اس سے پاکستان اور بھارت میں شدید ٹھنڈ پڑ سکتی ہے۔ اکتوبر سے دسمبر 2025 کے درمیان ’لا نینا‘ بننے کے 71 فیصد امکانات ہیں۔ یہ امکان دسمبر 2025 سے فروری 2026 کے درمیان تھوڑی گھٹ کر 54 فیصد ہو سکتی ہے۔ بحرالکاہل کا درجہ حرارت پہلے ہی معمول سے ٹھنڈا ہے۔ اگر یہ -0.5 ڈگری سینٹی گریٹ سے نیچے تین سہ ماہی تک بنا رہتا ہے تو لا نینا کے بن چکنے کا اعلان کر دیا جائے گا۔
(جاری ہے)
بحرالکاہل کا ٹھنڈا ہونا عالمی موسم کو متاثر کرے گا۔ یہ کڑاکے کی ٹھنڈ اور ہمالیائی علاقوں میں زیادہ برفباری لا سکتا ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا، اس حوالے سے ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 5 سے 7 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے، دریاؤں کے بالائی حصوں میں بارشوں کا امکان ہے، جس کے پیش نظر ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی طرف سے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہے، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے تحت ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں سال مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے 23 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات کی طرف سے پری ونٹر بارشوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور اس کی بنیادی وجہ موسمی پیٹرن میں تیزی سے آنے والی تبدیلیاں قرار دی گئی ہیں، جس کی وجہ سے اس سال سردیوں کے آغاز میں بارشیں کم ہوں گی مگر سردیوں کے اختتام پر زیادہ بارشیں متوقع ہیں، محکمہ موسمیات نے اس صورت حال کو موسمیاتی تبدیلیوں کا تسلسل قرار دے دیا۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالعزیز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سردیوں کے دوران برفباری کم ہو سکتی ہے، اگر برفباری کم ہوئی تو اس کا اثر اگلے سال کے مون سون پر پڑے گا اور امکان ہے کہ آئندہ مون سون کی شدت زیادہ ہو کیوں کہ موسمی پیٹرن میں تیزی سے ہونے والی تبدیلیاں ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کے نظام کو متاثر کر رہی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لا نینا
پڑھیں:
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی(Attaullah Khan Esakhelvi) نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی آخرت کی تیاری اور اپنی قبر سے متعلق گفتگو کی ہے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ میں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے، میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا، ورنہ بعد میں خود دیکھ لیں گے، ہمارا خاندانی قبرستان ہے اور میں نے وہاں اپنے لیے ایک قبر مخصوص کروا رکھی ہے، ساتھ کچھ مزید جگہ بھی ہے، ایک میری اہلیہ کے لیے بھی ہے، اگرچہ یہ بات میں نے مذاق میں کہی تھی، اصل میں صرف اپنی قبر تیار کروائی ہے، اللّٰہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے۔
مزیدپڑھیں:بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروانے کے بعد میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ اپنی آخری آرام گاہ بھی وہیں ہونی چاہیے۔
گلوکار کا کہنا ہے کہ والدہ، عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی وفات نے مجھے زندگی اور موت کے بارے میں زیادہ سوچنے پر مجبور کیا اور میں صرف اتنی دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ مجھے پُرسکون موت عطاء فرمائے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔