پنجاب کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
لاہور:
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 5 سے 7 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی ہے اور دریاؤں کے بالائی حصوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں اور کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے لہٰذاتمام ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران فیلڈ میں موجود رہیں۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ محکمہ صحت، آب پاشی اور تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لایئو اسٹاک کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورت حال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ آندھی و طوفان کی صورت حال میں محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورت حال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں اور ایمرجنسی صورت حال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صورت حال میں پی ڈی ایم اے الرٹ جاری
پڑھیں:
حکومت پنجاب کی جانب سے ڈیڑھ ارب کے فنڈز کی امید‘ جلد جاری ہو نگے :گورنر
فتح جنگ(نامہ نگار)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے فتح جنگ میں بے نظیر بھٹو شہید ڈائلسز سنٹر اینڈ بلڈ بنک کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح کے موقع پر سردار تیمور خان کی زیر نگرانی پیپلز پارٹی فتح جنگ تحصیل و سٹی کے زیر اہتمام ہوا۔ گورنر پنجاب نے جنڈ حسن ابدال میں بھی بے نظیر بھٹو شہید ڈائلسز سنٹر اور زچہ بچہ ہسپتال کے قیام کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت میرا مشن ہے، یہ اللہ کی خوشنودی کیلئے کر رہا ہوں۔ ان منصوبوں کیلئے فنڈز میرے دوستوں نے عطیہ کئے ہیں۔ ان میں سرکاری فنڈز استعمال نہیں کیا گیا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز کی امید ہے کہ جلد جاری ہو نگے، علاقے میں ترقیاتی کام بھی کرائے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ آپ کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ کے بھائی پر لوگ اعتماد کر کے کروڑوں روپے عطیہ کرنے اور فلاحی منصوبے دینے کیلئے تیار ہیں، اس لئے کہ ان کو مجھ پر اعتماد ہے کہ جتنے فنڈز بھی دئیے جائیں گے وہ عوامی فلاح و بہبود پر خرچ ہونگے۔