وفاقی حکومت کا ناراض پیپلز پارٹی کو منانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
وفاقی حکومت کا ناراض پیپلز پارٹی کو منانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی حکومت نے ناراض پیپلزپارٹی کو منانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں اور پارٹی قیادت سے رابطے شروع کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان آج اہم ملاقات طے پا گئی، پیپلز پارٹی کا وفد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کرے گا جس میں نوید قمر، اعجاز جاکھرانی اور دیگر رہنما شامل ہوں گے، ملاقات میں زیرالتوا معاملات اور حالیہ بیان بازی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔
پیپلز پارٹی وفد نائب وزیراعظم کو اپنے تحفظات اور شکایات سے آگاہ کرے گا اور وزیراعلیٰ پنجاب و دیگر وزرا کے پیپلز پارٹی مخالف بیانات پر احتجاج ریکارڈ کرائے گا۔
پیپلز پارٹی رہنما سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق اپنے مطالبات بھی پیش کریں گے اور پنجاب میں درپیش مسائل پر اسحاق ڈار کو آگاہ کریں گے۔
علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ سیلاب متاثرین سے متعلق ان کی تجاویز کو نظر انداز کیا گیا جس پر انہیں شدید تحفظات ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآزاد کشمیر میں ہڑتال کا تیسرا روز، ایکشن کمیٹی کی کال پر مظاہرین کا مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ آزاد کشمیر میں ہڑتال کا تیسرا روز، ایکشن کمیٹی کی کال پر مظاہرین کا مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ پاکستان نے 500 ملین ڈالر کے یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کردی فلپائن میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 60سے زائد افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمی، عمارتیں زمین بوس حکومت کی آئی ایم ایف کو این ایف سی اجلاس بلانے کی یقین دہانی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی میرے بارے میں تعریف کسی اعزاز سے کم نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر اظہارِ افسوسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی
پڑھیں:
پاکستان کی فتح اور مضبوطی پر بلاول کا بھارت کے لیے واضح پیغام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت سے ہونے والی حالیہ جنگ نے پاکستان کی قوتِ دفاع کو پوری دنیا کے سامنے مزید واضح کر دیا ہے جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی عالمی برادری کے سامنے جواب دینے سے گریزاں ہیں۔
مظفرآباد میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر میدان میں خود کو ثابت کیا ہے اور دنیا اس حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جب عوام کی نمائندگی کرنے والے فیصلے نہیں کر پاتے تو پھر عوام ہی کو میدان میں آنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگ ہمیشہ حق و انصاف کے لیے آواز اٹھاتے رہے ہیں اور فیصل راٹھور نے اسی جذبے کے ساتھ عوامی مسائل کو سمجھا، سنا اور ان کے حل کے لیے کوششیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل راٹھور نے جو وعدے کیے تھے وہ اب پیپلز پارٹی کے پاس امانت ہیں اور انہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے اپنی تقریر میں کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت کو بند کمروں میں بیٹھ کر نہیں چلایا جائے گا بلکہ عوامی مشاورت اور ان کی رائے سے فیصلے ہوں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا تھا اور عمران خان کی حکومت اسی مداخلت کا نتیجہ تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ سیاسی شعور کا ثبوت دیا ہے اور حقِ رائے دہی سے بھرپور فیصلہ دیا ہے۔
بھارت سے جنگ کے تناظر میں بلاول بھٹو نے کہا کہ دنیا اچھی طرح جانتی ہے کہ بھارت کے سات جنگی طیارے مار گرائے گئے تھے اور آج عالمی پلیٹ فارموں پر بھارت جواب دینے سے بھاگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سمیت کئی ممالک مودی سرکار کو یہ حقیقت یاد دلائیں گے کہ جنگ کے نتائج کیا تھے اور کس طرح بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
آخر میں بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت مسلسل پاکستان اور کشمیر کے درمیان بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے مگر مودی سرکار کو پیغام دیتا ہوں کہ جنگ بھی ہار چکے ہو اور اب سازش بھی ناکام ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام بہادر ہیں، سیاسی طور پر باشعور ہیں اور ہر سازش کے مقابل کھڑے ہوں گے۔