Express News:
2025-06-09@19:54:35 GMT

ملک کے کن علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان؟

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، خطہ پو ٹھو ہار ،اسلام آباد، مری اور گلیات میں ا کژ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  وقفے وقفے سے بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

جنو بی خیبرپختونخوا ،شمال مشر قی بلو چستان ، شمال مشر قی اور وسطی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورآندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ ملک کےدیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ چند مقاما ت پر تیز بارش اورژالہ باری کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا میں دیر، چترال، کوہستان، سوات، شانگلہ، مانسہرہ ،بونیر، ایبٹ آباد ، صوابی، مردان، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ اور گرد نواح میں اکژ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری ہو سکتی ہے۔

کوہاٹ، کرک، بنوں، وزیرستان، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اور آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقاما ت پر بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔ راولپنڈی، اٹک، جہلم ، گجرات،چکوال، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ، نارووال، نور پور تھل اورگردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ۔

 مری،گلیات اور گردونوا ح میں تیزہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور برفباری جبکہ چند مقامات پر تیز بارش اورشدید برفباری کی توقع ہے جبکہ صو بے کے دیگر ا ضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علا وہ ہلکی بارش یا بوندا با ندی ہو سکتی ہے ۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلودرہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے  بالائی اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش اوربوندا با ندی ہو سکتی ہے۔ بلچستان  کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ، قلات ، ژوب ، بارکھان، خضدار، موسیٰ خیل اور گردنواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقاما ت پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور برفباری اور اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور شدید برفباری کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اوربرفباری جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں گرج چمک کے ساتھ باری کا امکان ہے باری کی توقع ہے مقامات پر تیز چند مقامات پر ہو سکتی ہے مطلع جزوی جبکہ چند جزوی ا

پڑھیں:

جمعرات تک ہیٹ ویو کا خدشہ،سورج سے بچیں اور پانی زیادہ پئیں

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج سے 12 جون پر ملک کے بالائی علاقوں میں شدید گرمی پڑھنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے شدید ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ آج سے 12 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں (وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ جنوبی علاقوں (بالائی /وسطی سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں درجہ حرارت 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’منگل کو ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جب کہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم رات کے اوقات میں گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’شدید موسمی حالات میں عوام بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کو احتیای تدابیر کرنی چاہییں۔‘
’سورج کی براہ راست روشنی میں نہ نکلیں، جس قدر ہو سکے گھروں میں رہیں اور زیادہ پانی پئیں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • جمعرات تک ہیٹ ویو کا خدشہ،سورج سے بچیں اور پانی زیادہ پئیں
  • پختونخوا میں موسم شدید گرم، بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
  • گوادر میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
  • محکمہ موسمیات نے شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کردی
  • آج پاکستان کے کن علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے؟
  • پختونخوا میں موسم شدید گرم؛ بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
  • خیبرپختونخوا: طوفانی بارش ، ژالہ باری اور سیلاب نے تباہی مچا دی،مکان منہدم،پانی گھروں میں داخل
  • خیبرپختونخوا میں طوفانی بارش، ژالہ باری اور سیلاب کی تباہ کاریاں
  • کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • آج ملک میں کہاں گرمی کی لہر، کہاں آندھی اور کہاں بارش ہوگی؟