پشاور اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ پشاور اور گرد و نواح میں بدھ کی صبح گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور شمالی بلوچستان میں تیز ہواﺅں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے.
(جاری ہے)
محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 اور 27 مارچ کو آندھی، ژالہ باری اور تیز بارش کی وجہ سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، ژالہ باری اور آندھی سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں کھڑی فصلوں کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے اس دوران درمیانی سے شدید بارش کے باعث مری، گلیات، ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، سکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلیاں میں لینڈ سلائیڈنگ اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہو سکتا ہے. اسلام آباد اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے تیز ہواں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے علاوہ ازیں سندھ کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعد از دوپہر جھکڑ چلنے کی توقع ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور بعض مقامات پر تیز بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے. دوسری جانب پشاور اور گرد و نواح میں صبح سویرے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا پشاوراور نواحی علاقوں میں صبح ساڑھے 6 بجے سے گرچ چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا ایک گھنٹے مسلسل جاری رہنے والی بارش سے سڑکوں اور گلی محلوں میں پانی کھڑا ہوگیا. شہر میں اب بھی بادلوں کا راج ہے پشاورمیں گزشتہ روز بھی بوندا باندی اور ہوائیں چلتی رہیں دیراور چترال میں بھی گزشتہ 2 روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے چترال میں رات سے برفباری بھی جاری ہے بارش اور برفباری سےجاتی سردی پھر لوٹ آئی چترال ، دیر ، سوات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں گرم ملبوسات کا استعمال دوبارہ شروع ہوگیا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ علاقوں میں ژالہ باری تیز بارش
پڑھیں:
قارئین کو عید مبارک، پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، جانور قربان کرنے کا سلسلہ جاری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، سنتِ ابراہیمی کی یاد میں لاکھوں مسلمان نماز عید ادا کرنے کے بعد قربانی کی عبادت میں مصروف ہیں۔
صبح کا آغاز نمازِ عید کے بڑے بڑے اجتماعات سے ہوا، جو مساجد، عید گاہوں، امام بارگاہوں اور کھلے میدانوں میں منعقد کیے گئے۔
اسلام آباد میں عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ شاہ فیصل مسجد سمیت شہر کی مختلف مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں میں نمازِ عید کے روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔ نماز کے اختتام پر افواجِ پاکستان، قومی سلامتی، اور ملک و قوم کی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
’’عید پر صفائی کی صورتحال کی خود مانیٹرنگ کروں گی،کوتاہی ہرگزبرداشت نہیں‘‘: وزیر اعلیٰ کی گزشتہ سال کی طرح فینائل اورعرق گلاب چھڑکنے کی ہدایت
لاہور میں دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں چیئرمین نظریاتی کونسل راغب نعیمی کی امامت میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی، جامعہ میں بڑی اجتماعی قربانی کا انتظام کی گیا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق صوبے بھر میں اسپیشل پولیس، کیو آر ایف ٹیمیں سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہیں جبکہ لاہور میں نماز عید کے 5 ہزار سے زائد اجتماعات کی سکیورٹی پر 6 ہزار سے زائد اہلکار و افسران تعینات کیے گئے ہیں۔
دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں پہلے روز 180 جانوروں کی قربانی کا آغاز ہو گیا ہے، دوسرے دن 100 جانور قربان کیے جائیں اور مجموعی طور پر 300 جانوروں کی قربانی کی جائے گی۔
قربانی کی عبادت کا مقصد تزکیہ نفس، تقویٰ، اللہ کی بندگی کا غالب آنا ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا عید الاضحیٰ پر پیغام
راولپنڈی ضلع بھر میں 604 مساجد ، 72 امام بارگاہوں اور 62 کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات.منعقد ہوئے، جبکہ ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کے 2700 آفیسر اور جوان نماز عید کے اجتماعات کو سیکورٹی کی فراہمی پر معمور تھے۔
پشاور میں مرکزی عید گاہ چارسدہ روذ سمیت عید الاضحیٰ کی نماز کے متعدد چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔کراچی میں گرومندر پر واقع سبیل والی مسجد میں نماز عید ادا کی گئی، جہاں مولانا منیب کشمیری نے نماز کی امامت کی۔
اس موقع پر علمائے کرام نے خطبات میں حضرت ابراہیمؑ کی قربانی کی روح اور فلسفے پر روشنی ڈالی، اور امت مسلمہ کے اتحاد، وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
فتنہ الخوارج و ہندوستان کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا،وزیراعلیٰ مریم نواز کا 3 دہشتگردوں کی گرفتاری پر سی ٹی ڈی پنجاب کو خراجِ تحسین
ایکسپریس کے مطابق نمازعید کی ادائیگی کے بعد عالم اسلام کی سربلندی، ملکی ترقی و خوشحالی، فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کے لیےدعائیں کی گئیں۔
حیدرآباد و گردونواح میں عید الضحی مذہبی جوش و جزبے سے منائی جا رہی ہے، شہر بھر میں نماز عید کے ایک ہزار سے زائد چھوٹے و بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔
نماز عید کے بعد شہریوں نے قبرستانوں میں جا کر اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی جس کے بعد گائیں۔ بچھڑوں اور بکروں کی قربانی کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔
کراچی کی گلی جہاں جانوروں کا میلہ لگ گیا، ایک سے بڑھ کر ایک قربانی کا جانور آپ کو اس گلی میں ملے گا
نماز عید کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہیں۔
ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں تین روز تک لاکھوں افراد جانوروں کی قربانی کریں گے، جو سنتِ ابراہیمی کی یاد اور اللہ کی رضا کی علامت ہے۔
قربانی کے بعد لوگ قربانی کے بعد گوشت غرباء و مساکین میں تقسیم کر رہے ہیں تاکہ عید کی خوشیاں سب کے ساتھ بانٹی جا سکیں۔
صفائی و ستھرائی کے حوالے سے میونسپل اداروں نے خصوصی پلان ترتیب دیا ہے۔ قربانی کی آلائشیں اور کچرا بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں تاکہ صفائی کے نظام کو مؤثر رکھا جا سکے۔
عید الاضحیٰ فکر، قربانی اور اتحاد کا مقدس وقت ہے،دعا ہے یہ مبارک موقع ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ دے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک افواج کا پاکستانی عوام کے نام پیغام
مزید :