2025-07-26@06:38:52 GMT
تلاش کی گنتی: 22

«کے لیے استعمال کرتے ہیں»:

    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر کسی کو بھی قتل کرنا شرعی لحاظ سے ناجائز ہے، اس حوالے سے مجھے کوئی اختلاف یا تردد نہیں ہے۔ اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے قومی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ قانون بناتے وقت عوامی نمائندے اپنی سوسائٹی کو دیکھتے ہیں اور اس کے مزاج کو پرکھتے اور اس کی ویلیوز کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری سوسائٹی میں یہ چیزیں قابل قبول نہیں ہو سکتیں، سوسائٹی کے اپنے اقدار ہیں، چاہے جاہلانہ ہیں، چاہے جو کچھ بھی ہیں، لیکن ہمیں سب...
    بیجنگ:تیسری چائنا بین الاقوامی سپلائی چین ایکسپو ختم ہو گئی۔ اس سپلائی چین ایکسپو میں 1200 نمائش کنندگان نے شرکت کی۔ موقع پر تعاون کے 6000 سے زائد معاہدوں اور منصوبوں پر دستخط ہوئے۔ نمائش کے موقع پر کثیر القومی کمپنیوں کے نمائندوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین کی سپلائی چین ، ردِ عمل کی رفتار، لاگت کی افادیت، جدت کاری اور ترقی جیسے پہلوؤں میں شان دار برتری کی حامل ہے۔’’چائنا صنعتی و سپلائی چین ‘‘کے بغیر دنیا کا تصور محال ہے۔ یہ اعتماد اور ضرورت کہاں سے آتی ہے؟چین دنیا کا واحد ملک ہے جس کے پاس اقوام متحدہ کی صنعتی درجہ بندی میں تمام صنعتی شعبے موجود ہیں۔ یہ نہ صرف کمپنیوں کو تیزی...
    لاہور (ویب ڈیسک) ملک بھر میں نو محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ کراچی میں نو محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی گزرگاہ پر دکانیں اور مارکیٹیں سیل، ایم اے جناح روڈ کے اطراف کنٹینر رکھ کر سڑکیں بند کر دی گئیں۔لاہور میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوگا اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ آج نیوز کے مطابق کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوکر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب جے یو آئی کی تحریک کا آغاز ہونے والا ہے، قوم کو اسلام آباد کی جانب مارچ کے لیے تیار رہنا چاہیے، اور پاکستان کے اندر انقلابی تبدیلی لانے کا وقت آ چکا ہے۔ بٹگرام میں شعائرِ اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج کا عظیم الشان اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام جے یو آئی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں ہم مقابلے کے لیے تیار، حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے، اسد قیصر انہوں نے واضح کیا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان میں انقلاب برپا کرے...
    سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وحدت ایمپلائزونگ کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے مظلومین اور مسلمانوں کی حمایت پر شکر گزار ہیں اور پاکستانی حکام و اداروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وحدت ایمپلائیز ونگ کے مرکزی صدر سلیم عباس صدیقی نے اپنے دورہ سندھ و بلوچستان کے موقع پر آج سکھر پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلیم صدیقی نے اعلان کیا کہ "وحدت ایمپلائیز ونگ کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا گیا ہے، جو ملک بھر کے مظلوموں، مزدوروں، سرکاری و نجی ملازمین اور...
    cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون ۔2025 )پاکستان نے بھارتی قیادت کے پاکستان مخالف اشتعال انگیز بیانات کو خطرناک ذہنیت کی عکاسی قرار دیا ہے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان کو عدم استحکام کا ذمے دار ٹھہرانا حقائق کے منافی ہے،بھارت دھمکیوں، گمراہ کن بیانیوں اور طاقت کے استعمال سے اپنے مقاصد حاصل کر نہیں سکتا.(جاری ہے) دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی قیادت کی جانب سے حالیہ دنوں میں بالخصوص بہار میں دیے گئے اشتعال انگیز بیانات اور 29 مئی 2025 کو بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے دیے گئے ریمارکس کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا...
    لاہور کے فیروز پور روڈ پر موٹر سائیکلوں کے لیے بنائی گئی 10 کلومیٹر گرین بائیک لائن کی کامیابی پر سوالات اٹھنے لگے۔ کروڑوں روپے سے بنائی گئی اس گرین بائیک لائن کو کتنے فیصد لوگ استعمال کر رہے ہیں، جانیے اس رپورٹ میں؛ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں روڈ سڑک فیروز پورہ گرین بائیک لائن لاہور منصوبہ مواصلات
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 اپریل 2025ء) افغانستان میں مارچ سے تعلیمی سال کے آغاز کے بعد افغان طالب علموں کو پگڑیوں اور لمبے کرتوں پر مشتمل ایسی نئی یونیفارم پہننے کا حکم دیا گیا ہے، جو ملک میں طالبان کی حکمرانی سے میل کھاتا ہوا۔ طالبان کی وزارت تعلیم نے اس اقدام کو نظم و ضبط کی مضبوطی، سماجی عدم مساوات کی حوصلہ شکنی اور حقیقی اسلامی لباس کے ضوابط کے تحت قرار دیا ہے۔ تاہم یہ ایک ایسا اقدام ہے، جس نے افغان معاشرے میں تقسیم کو جنم دیا۔ وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے، ''اسلام نے لباس پر توجہ دے کر حیا اور وقار کے معیار کو...
    حافظ نعیم الرحمن نے خط میں کہا کہ آج ہم غزہ میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں، وہ نسل کشی سے کم نہیں۔ معصوم شہری، بشمول خواتین اور بچے، بلاتمیز قتل کیے جا رہے ہیں۔ اسپتال، صحافی، اسکول، اور پناہ گاہیں جو بین الاقوامی قوانین کے تحت محفوظ تصور کی جاتی ہیں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس ظلم کے سامنے عالمی برادری کی خاموشی یا بے عملی انتہائی تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلامی ممالک کے سربراہان کے نام خط لکھ کر ان کی توجہ غزہ میں جاری صہیونی سفاکیت کی طرف دلائی ہے اور اہل فلسطین کی مدد کے لیے عملی اقدامات کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے...
    پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے مجید بریگیڈ جیسے مسلح گروہوں کو جدید ہتھیاروں کے خفیہ بہاؤ کو روکنے کے لیے مربوط کوششوں پر زور دیا ہے، جو پاکستان کے اندر مہلک حملے کرنے کے لیے افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں استعمال کرتے ہیں۔ خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق سیرالیون کی جانب سے بلائے گئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب سید عاطف رضا نے کہا کہ دہشتگرد مسلح گروہوں کے پاس افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے غیر قانونی ہتھیار موجود ہیں۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ اس طرح کے ہتھیار کالعدم ٹی...
    وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ کھیل معاشرے میں امن کو فروغ دینے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، صحت مند زندگی کے لیے کھیل مفید سرگرمی ہے، اسی بدولت معاشرہ ترقی کی جانب گامزن ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ کھیل مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، کھیل کی ہی بدولت ٹیم ورک، تعاون اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے، اتحاد و یگانگت کی بدولت ہی معاشرے مثبت سمت میں پروان چڑھتے ہیں، کھیل امن کے فروغ کا ذریعہ ہیں، آزادکشمیر میں کھیلوں کا فروغ مثبت معاشرے کے فروغ کی نشاندہی کر رہا ہے، نوجوان مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ...
    فتنتہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، صدر مملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ فتنتہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، دہشت گردوں کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم مسلح افراج کے شانہ بشانہ ہے۔یوم پاکستان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ آج کا دن لاکھوں کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے، آج ہم وطن کے شہد اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کا مقصد مضبوط اور جدید اسلامی فلاحی مملکت ہے۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں قربانیاں دے کر حاصل کی گئی...
    رپورٹ: عمران ملک ، سکھر شکارپور سے تعلق رکھنے والے خالد حسین ترین ، جو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے ہم شکل ہیں، کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے باعثِ فخر ہے کہ وہ قائداعظم سے شباہت رکھتے ہیں۔ خالد حسین ترین نے وی نیوز سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا، 2015 سے میں ہر سال باقاعدگی سے یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد پر حاضری دیتا ہوں۔ وہاں لوگ مجھے بے حد محبت اور عقیدت سے ملتے ہیں۔ روزانہ درجنوں لوگ مجھ سے اتفاقیہ ملاقات کرتے ہیں، مجھ سے بات کرتے ہیں اور میرے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں۔ مجھے خوشی ہوتی ہے کہ عوام قائداعظم سے آج بھی محبت کرتے ہیں اور اسی نسبت سے...
    لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں مسلسل تیسرے سال رمضان کی خصوصی روشنیاں لگائی گئی ہیں، جن کا افتتاح لندن کے میئر صادق خان نے کیا۔ اس طرح لندن مغربی دنیا کا پہلا شہر بن گیا ہے جہاں رمضان کے موقع پر روشنیوں کی تنصیب ایک روایت بن چکی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صادق خان نے کہا کہ رمضان لائٹس لگانے کی روایت لندن کی ثقافتی ہم آہنگی اور تنوع کو ظاہر کرتی ہے۔  انہوں نے کہا"یہ ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ ہم رمضان کی یہ خوبصورت روشنیاں لگا کر تمام مذاہب کے احترام اور تسلیم کرنے کا عزم ظاہر کر رہے ہیں"۔ انہوں نے اسلامو فوبیا کے خلاف بات کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سکاؤٹس کے عالمی دن پر پیغام میں کہنا تھا کہ سکاؤٹس کے اس عالمی دن پر میں پاکستان اور دنیا بھر کے سکاؤٹس کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ آج کے دن ہم قیادت، برادری اور خدمت کے جذبے کو منا رہے ہیں جو اس پوری تحریک کی بنیاد ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہر سال 22فروری کو دنیا بھر میں سکاؤٹس،سکاؤٹنگ کی تحریک کے بانی لارڈ رابرٹ سٹیفنسن سمتھ بیڈن پاول کی میراث کو عقیدت سے یاد کرتے ہیں، پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی تاریخ میں نمایاں کارکرگی، بالخصوص جب یہ اپریل 2025 میں 15 ویں نیشنل جمبوری کی تیاری کر رہی ہے باعث مسرت ہے۔ اپنے ویژن 2030اور ورلڈ...
    ویب ڈیسک —  امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کی رات اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ طالبان کے کنٹرول کے افغانستان میں ایسے علاقے موجود ہیں جو انتہاپسند گروپوں کو اپنی سرگرمیوں کے لیے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سی بی ایس نیٹ ورک کی ایک سابق صحافی کیتھرین ہیریج کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ روبیو سے پوچھا گیا تھا کہ آیا انٹیلی جینس رپورٹس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ( داعش) نے افغانستان میں اپنے محفوظ ٹھکانے بنا لیے ہیں اور وہ 11 ستمبر 2001 سے پہلے جیسے خطرے کا سبب بن سکتے ہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا...
    ڈہرکی(نمائندہ جسارت)سندھ دھرتی اور سندھ واسیوں کے ساتھ ظلم و ناانصافی اور دریائے سندھ کے پانی پر ڈاکہ اور زرعی زمینوں پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں۔ان خیالات کا اظہار سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کا ڈہرکی میں چوک جامع مسجد پریس کلب ڈہرکی میں ایک بڑے عوامی جلسہ سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کی کہ ہم سندھ کی عظیم دھرتی کے مکین سندھ اور سندھ کے وسائل کے وارث ہیں اور ہمارے ساتھ ہی ظلم کرتے ہوئے ہماری زمینوں کو نیلام کیا جارہا ہے اس لیے ہم اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے باہر نکلے ہیں کیونکہ حکومت ہمارے دریائے سندھ سے کینال نکال کر سندھ کو قبرستان...
    غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حلف برداری سے چند منٹ قبل خطاب کرتے ہوئے شکایت کی تھی کہ یورپی شہری اپنے دفاع کے لیے مناسب رقم ادا نہیں کرتے۔ اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے خبردار کیا ہے کہ یورپ کے فوجی بجٹ پر خرچ کیے جانے والے ٹیکس دہندگان کے اربوں یورو صرف امریکی ہتھیاروں کی خریداری کے لیے استعمال نہیں ہونے چاہئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حلف برداری سے چند منٹ قبل خطاب کرتے ہوئے شکایت کی تھی کہ یورپی شہری اپنے دفاع کے لیے مناسب رقم ادا نہیں کرتے۔ ایمانوئل میکرون نے کہا کہ براعظم یورپ کو زیادہ خرچ کرنا چاہیے،...
۱