کھیل مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، چوہدری انوار الحق
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ کھیل معاشرے میں امن کو فروغ دینے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، صحت مند زندگی کے لیے کھیل مفید سرگرمی ہے، اسی بدولت معاشرہ ترقی کی جانب گامزن ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ کھیل مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، کھیل کی ہی بدولت ٹیم ورک، تعاون اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے، اتحاد و یگانگت کی بدولت ہی معاشرے مثبت سمت میں پروان چڑھتے ہیں، کھیل امن کے فروغ کا ذریعہ ہیں، آزادکشمیر میں کھیلوں کا فروغ مثبت معاشرے کے فروغ کی نشاندہی کر رہا ہے، نوجوان مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بربریت کا بازار گرم کیا ہوا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی فسطائیت سے تنگ ہیں، اگر بھارت نے مقبوضہ وادی میں بربریت نہ روکی تو بھارت کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، مقبوضہ کشمیر میں درندگی اور سفاکیت کے خاتمہ کی ضرورت ہے، کھیلوں میں سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ اچھی خصلت ہے، سپورٹس کا فروغ مثبت معاشرے کی تشکیل کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، موجودہ حکومت کی ترجیح کھیلوں کو فروغ دینا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے مظفر آباد میں چنار کرکٹ کونسل کے زیراہتمام چنار ٹیپ بال ٹی ٹین سپریم لیگ کے جاری کرکٹ مقابلوں کے فائنل میچ کے بعد اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر موسٹ سنئیر وزیر وقار احمد نور، وزیر سپورٹس عاصم شریف بٹ، وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی، سیکرٹری سپورٹس راشد حنیف، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس شوکت حیات بھی موجود تھے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ کھیل معاشرے میں امن کو فروغ دینے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، صحت مند زندگی کے لیے کھیل مفید سرگرمی ہے، اسی بدولت معاشرہ ترقی کی جانب گامزن ہوتا ہے، حقیقی معنوں میں نوجوانوں کو چست و توانا رہنے کا موقع میسر آتا ہے، آئندہ بھی کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی ابتر حالت پر افسوس ہے، بھارت بربریت روکے، بھارتی فسطائیت کی بدولت خطہ عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے، انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سے اپیل ہے کہ اقوام متحدہ بھارتی بربریت کو روکنے اور بھارت کو جنگی جرائم کی پاداش میں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے اقدام کرے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے فروغ کو فروغ کے لیے نے کہا
پڑھیں:
کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
—فائل فوٹوڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ یونیورسٹی آمد پر انتظامیہ اور طلبا نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی حکمت عملی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق میں فتح مُبین میں عوام کی حمایت بالخصوص نوجوانوں کا کردار اہم رہا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جُڑی ہے، مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔
آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر طلبا و طالبات نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور انہوں نے ایسے مزید انٹرایکٹیو سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔