پاکستان مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم بارے عالمی سمٹ کی میزبانی کریگا: دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے عالمی سمٹ کی میزبانی کرے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزرات تعلیم ’’مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم کے چیلنجز اور مواقع‘‘ کے موضوع پر 11 اور 12 جنوری کو سمٹ میں طورمیزبان شریک ہوگا، اجلاس کا مقصد دنیا بھر کے مسلمان معاشروں میں خواتین کی تعلیم کو آگے بڑھانے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اجلاس کا مقصد خواتین کے تعلیم کے حوالے بات چیت کو فروغ دینا ہے اورخواتین کے تعلیم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے قابل عمل حل تلاش کرنا ہے، کانفرنس اعلیٰ سطحی بات چیت اور تعاون کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ تقریب کا افتتاح پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کریں گے، وہ افتتاحی سیشن میں کلیدی خطاب کریں گے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ سمٹ میں 44 ممالک کے وزراء، سفیروں، سمیت 150 سے زائد بین الاقوامی شخصیات کے علاوہ سکالرز، ماہرین تعلیم، یونیسکو، یونیسیف اور ورلڈ بینک سمیت بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں بھی شرکت کریں گے جبکہ کانفرنس کے اختتام پر اعلامیہ پر دستخط کی بھی ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) عمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کے لئے اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست کا اجرا کر دیا، وزارت مذہبی امور نے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کی، عمرہ کمپنیوں کی فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کے لیے قابل عمل ہے، عمرہ زائرین بکنگ سے پہلے وزارت کی ویب سائٹ سے کمپنی کی لازمی تصدیق کریں۔(جاری ہے)
ترجمان کا کہنا ہے کہ رقم کی ادائیگی بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے، عمرہ زائرین کمپنی سے ادائیگی رسید اور معاہدے کی کاپی لازمی حاصل کریں۔ترجمان نے کہا کہ عمرہ کمپنیوں سے ویزہ، فضائی ٹکٹ، ٹرانسپورٹ اور رہائش کا مشتمل مکمل پیکیج بک کرایا جائے۔