پاکستان میں پولیو کا 70واں کیس سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
کراچی ایسٹ سے تعلق رکھنے والے بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں پولیو کا 70واں کیس سامنے آیا ہے اور اس بار متاثرہ بچہ کراچی سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایسٹ سے تعلق رکھنے والے بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد 2024ء میں ملک میں پولیو کیسز کی کل تعداد 70 ہوگئی۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کیس پر 21 دسمبر کو شروع ہوا، جس کے بعد ٹیسٹ کیے گئے اور اب رپورٹ میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ادارہ صحت کے مطابق کراچی ایسٹ میں اب 2024 میں پولیو کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان گزشتہ سال 70 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 27 بلوچستان، 21 خیبرپختونخوا، 20 سندھ اور پنجاب و اسلام آباد سے 1، 1 کیس سامنے آیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاکستان کا اصولی موقف دنیا اور افغانستان نے تسلیم کیا، طلال چودھری
وزیرِ مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری—فائل فوٹووزیرِ مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا اصولی موقف دنیا نے بھی مانا اور ہمسائے نے بھی مانا ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پہلی بار افغانستان کے ساتھ تحریری طور پر طے ہوا کہ مکینزم بنایا جائیگا۔
انہوں نے کہا یہ طے ہوا کہ 6 نومبر کو اس سلسلے میں تفصیلی طور پر طے کیا جائیگا۔
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت مسلسل کہہ رہا ہے کہ آپریشن سندور ابھی چل رہا ہے، بھارت نے سامنے سے حملہ کیا تو اسے شکست ہوئی اب چھپ کر وار کر رہا ہے۔
وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اصولی موقف دنیا نے بھی مانا اور ہمسائے نے بھی مانا ہے اور اب پہلی بار تحریری طور پر چیزیں سامنے آئیں ہیں، یہ پاکستان کی کامیابی ہے۔
طلال چوہدری نے بتایا کہ اس میں شک نہیں کہ افغانستان بھارت کی پراکسی کے طور پر کام آتا رہا ہے اور شواہد ہیں کہ افغانستان میں دہشتگرد گروپ موجود ہیں، پہلی جنگ بندی ہوئی تو کالعدم ٹی ٹی پی کا بیان آیا کہ کابل بھی ہمارا دشمن ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دامن صاف ہو تو لکھ کر دینے میں کیوں گریز ہوگا اور اب بات تحریری اور 2 ثالثوں کی موجودگی میں ہوئی ہے۔