کاش آپ’اووو‘ کرکے احتجاج کرلیتے، عطا تارڑ نے امین گنڈاپور کو یہ بات کیوں کہی؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کی ’اووو‘ کرکے احتجاج کی بات کو حکومت اور اپوزیشن دونوں آگے بڑھا رہی ہیں۔
جمعرات کے روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب میں نرسنگ اور میڈیکل کالج قائم کرنے اعلان کیا کہا کہ اس سال یونیورسٹی آف پشاور کو 50 کروڑ روپے دینا میرا کام ہے، اگر میں نے پیسے نہیں دیے تو میرے خلاف ’اووو‘ کر کے احتجاج کریں۔
یہ بھی پڑھیں: جاپانی سیٹھ، اووو اووو اور ہم
علی امین گنڈاپور کے اس مشورے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے ردعمل میں کہا کہ مہذب معاشروں میں احتجاج پرامن ہی ہوتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوتی، علی امین گنڈاپور کا پہلی مرتبہ احتجاج کا درست اندازاپنانا قابل تحسین ہے،کاش 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی جلاؤگھیراؤ کے بجائے اوو اوو کرکے احتجاج کرلیتے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں، اور وہ کہہ رہے ہیں کہ دورہ جاپان کے موقع پر وہ جاپان کی ہونڈا فیکٹری میں جا رہے تھے، راستے میں انہیں ’اُووو اُووو‘ کی آوازیں آئیں تو میں میزبان سے پوچھنے والا تھا کہ آخر یہ آوازیں کیسی ہیں؟ لیکن پھر چپ ہو گیا اور نہیں پوچھا۔ پھر دوسری بار اووو کی آوازیں آئیں ، جب تیسری مرتبہ یہی آوازیں آئیں مجھ سے رہا نہ گیا تو میں نے میزبان سے پوچھا کہ یہ کیا ہورہا ہے تو انہوں نے بتایا کہ یہ ملازمین احتجاج کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’اُووووو‘ کا مطلب کیا ہے؟‘ وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب پر صارفین کے تبصرے
شہباز شریف نے کہا کہ جاپان میں احتجاج کے موقع پر بھی کام نہیں رکا، پروڈکشن جاری رہی اور انہوں نے اپنا احتجاج ’اُووو اُووو‘ کرکے ریکارڈ کروایا لیکن پاکستان میں تو اسلام آباد پر لشکر کشی ہوجاتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news احتجاج اووو شہباز شریف عطا تارڑ علی امین گنڈاپور.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اووو شہباز شریف عطا تارڑ علی امین گنڈاپور علی امین گنڈاپور شہباز شریف کے احتجاج ا وازیں
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔