مریم نواز حکومت کا کسانوں سے گندم خریدنے سے انکار، گندم کی امدادی قیمت بھی مقرر نہ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2024ء ) مریم نواز حکومت کا کسانوں سے گندم خریدنے سے انکار، گندم کی امدادی قیمت بھی مقرر نہ کرنے کا فیصلہ، محکمہ خوراک پںجاب اور وفاقی حکومت کا محکمہ پاسکو کو بھی بند کرنے کا فیصلہ، کسان تنظیموں نے کسانوں کا مالی طور پر تباہ ہو جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی کاشت کاروں سے گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے گندم کی امدادی قیمت جاری نہ کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔
پنجاب حکومت نے ایک بار پھر گندم خریدنے سے انکار کردیا اور فصلوں کی امدادی قیمت دینا بھی بند کردی، جس سے کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، پہلے سے گوداموں میں موجود گندم کو اب طویل عرصے کے بعد فلور ملز کو جاری کرنا شروع کیا ہے۔(جاری ہے)
حکومتی فیصلے پر گندم کے کاشتکاروں نے سر پکڑ لیے، ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کا اسٹاک اب تک گوداموں میں ہے، نئی فصل کی بویائی ہوچکی، خریداری نہ ہوئی تو کیا ہوگا؟ محکمہ خوراک پںجاب اور وفاقی حکومت محکمہ پاسکو کو بند کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے، حکام کے مطابق فیصلہ محکمے میں کرپشن کے باعث کیا گیا۔
پنجاب اور وفاقی حکومت کے فیصلوں پر ردعمل میں کسان رہنماوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے کسانوں سے گندم نہ خریدی تو کسان تباہ و برباد ہوجائیں گے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: کی امدادی قیمت کرنے کا فیصلہ
پڑھیں:
سینئر صحافی کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس
ویب ڈیسک :سینئر صحافی عمر چیمہ کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےعمر چیمہ اور اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔