ضلعی انتظامیہ اور لوئر کرم کے اہلسنت عمائدین کے درمیان ملاقات کی تفصیل منظر عام پر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
ملاقات کے بعد حاجی محمد شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ نے اپر کرم میں گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو گزارنے کے لیے تعاون کا مطالبہ کیا، جس پر انسانی بنیادوں پر تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ اور لوئر کرم کے اہلسنت عمائدین کے درمیان ملاقات کی تفصیل منظر عام پر آگئی۔ بدھ کو لوئر کرم کے علاقے چھپری ریسٹ ہاؤس میں عمائدین اور انتظامیہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں عمائدین کی نمائندگی فرمان اللہ اور عادل استاد نے کی، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی اور کمانڈنٹ نے شرکت کی۔ ملاقات کے بعد حاجی محمد شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ نے اپر کرم میں گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو گزارنے کے لیے تعاون کا مطالبہ کیا، جس پر انسانی بنیادوں پر تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ محمد شریف نے کہا کہ لوکل سطح پر ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں قافلہ اپر کرم پہنچ چکا ہے اور فی الحال ایک دن کے لیے صرف ضروری فوڈ آئٹمز لے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ تعاون کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یہ ہماری پرخلوص کوشش اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون حل کا ثبوت تھا، بگن متاثرین کا پرامن دھرنا مندوری میں جاری رہے گا۔ محمد شریف نے کہا کہ علاقے میں اسلحہ کے خلاف آپریشن کے لیے کسی کی رضامندی یا اجازت کی ضروری نہیں ہوتی۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ بھی کیا کہ دوسرا فریق خود اپنے بنکرز مسمار کرے اور اسلحہ جمع کرے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پاکستان کا جھنڈا جلانے والوں کو گرفتار کیا جائے اور بگن بازار جلانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ ملاقات میں ابھی تک ان واقعات میں ملوث کسی بھی فرد کی گرفتاری عمل میں نہ آنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ وفد کے رکن کا کہنا تھا کہ سرکاری حکام نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد از جلد نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا، تاہم ہم نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ بگن بازار جلانے والوں کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محمد شریف نے کے لیے
پڑھیں:
وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے ایتھوپین سفیر کی ملاقات، سبز منصوبوں اور ماحولیاتی تعاون پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے ایتھوپین سفیر کی ملاقات، سبز منصوبوں اور ماحولیاتی تعاون پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے خصوصی ایلچی اور پاکستان میں سفیر جمال بیکر عبداللہ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی میں دوطرفہ ملاقات کیاور سبز منصوبوں اور ماحولیاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔
سفیر نے وفاقی وزیر کو ایتھوپیا کے نمایاں گرین لیگیسی انیشی ایٹو سے آگاہ کیا جو 2019 میں ماحول کے ساتھ ہم آہنگ تعلقات قائم کرنے اور محفوظ و ترقی پسند معاشرتی ڈھانچے کی تشکیل کے مقصد سے شروع کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام پائیدار ترقی میں خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے پر بھی مرکوز ہے۔ سفیر نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان جیسے ممالک موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات کا سامنا کر رہے ہیں حالانکہ ان کا عالمی اخراج میں حصہ نہایت کم ہے، اس لیے عالمی سطح پر بروقت اقدامات اور پائیدار حکمت عملی ضروری ہیں۔ دونوں جانب سے ایتھوپیا کے گرین لیگیسی انیشی ایٹو اور پاکستان کے گرین پاکستان پروگرام کے درمیان تعاون کے امکانات پر بات ہوئی، خصوصا علم و مہارت کے تبادلے، بڑے پیمانے پر شجرکاری اور مقامی کمیونٹی کی شمولیت سے تحفظ ماحول کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے نوجوانوں کے مثبت ماحولیاتی عمل میں کردار کو اجاگر کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے نوجوان قیادت کو بااختیار بنانا ضروری ہے۔وفاقی وزیر نے وزارت کی نوجوانوں پر مبنی سبز اختراعات کی حالیہ کوششوں کا ذکر کیا جن میں پانچ پاکستانی گرین سٹارٹ اپس کو سیویل، سپین میں منعقدہ ایس ڈی جی فیئر میں شرکت کے لیے سہولت فراہم کرنا شامل ہے تاکہ انہیں بین الاقوامی سرمایہ کاری تک رسائی حاصل ہو سکے۔ انہوں نے ایتھوپیا کی سبز پالیسیوں پر مبنی ترقی کی راہ کو قابل تقلید قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اس تجربے سے اہم سبق حاصل کر سکتا ہے۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر غذائی تحفظ کے ممکنہ خدشات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پائیدار وسائل کے انتظام، پانی کے موثر استعمال اور ماحول دوست زرعی طریقوں پر مبنی مربوط حکمت عملی ناگزیر ہے تاکہ طویل مدتی استحکام پیدا کیا جا سکے۔فریقین نے ماحول کے تحفظ، پائیدار اور ماحولیاتی لحاظ سے موزوں اقدامات کو فروغ دینے اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ دونوں ممالک اور عالمی برادری کے لیے سبز اور محفوظ مستقبل تشکیل دیا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرزائرین کیلئے چہلم امام حسین پر زمینی رستوں پر پابندی کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کا ملک گیر احتجاج کا اعلا ن زائرین کیلئے چہلم امام حسین پر زمینی رستوں پر پابندی کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کا ملک گیر احتجاج کا اعلا ن چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، ڈپلومیٹک انکلیو کی شاہراہوں پر خوبصورت لینڈ سکیپنگ اور ماحول دوست شجرکاری کی ہدایت ایتھوپیا کے سفیر کی چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات،شجرکاری مہم سمیت دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ذوالفقار بھٹو جونیئر کا بہن فاطمہ بھٹو کے ہمراہ سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان نومئی مقدمات میں انصاف کا خون ہو رہا ہے،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا چیف جسٹس پاکستان کو خط امریکا کے ساتھ تعلقات استوار کر رہے ہیں، وزیرِ اعظم شہباز شریفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم