جیکب آباد: ایک دن میں رہزنی کی 4 وارداتیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) بروہی محلہ میں 3 مسلح افراد نے دکاندار کیلاش کمار سے 13 ہزار روپے نقدی جبکہ بانو بازار سے روی کمار سے موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں پیٹی بازار سے مسلح افراد مہاراج اکشے کمار حضوری والا سے سوا لاکھ روپے نقدی، 2 موبائل چھین لیے، جڑیا چوک سے مسلح افراد عامر بروہی سے نئی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے، صدر تھانے کی حدود قصبہ عبدالعزیز خارانی سے 3 مسلح افراد ذیشان خارانی سے موٹرسائیکل چھین کر لے گئے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مسلح افراد
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف کی جی ایچ کیو میں ملاقات
راولپنڈی:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تاجکستان کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف اور پہلے نائب وزیر دفاع میجر جنرل سعیدزودا بوبوجون عبدالقادیر نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔
ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور مشترکہ اسٹریٹیجک مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں عسکری رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو سراہا اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
تاجک مہمان نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔