عمران کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل کرنے پر بات ہو سکتی ہے، رانا ثنا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و عوامی امور رانا ثنا نے کہا ہے کہ حکومت کو گلگت بلتستان کے لوگوں کی مشکلات کا ادراک ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑا مسلہ ہے ، حکومت اس مشکل میں گلگت بلتستان کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے،گلگت بلتستان کے فنڈز جلد ریلیز کیے جائیںگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ مسئلے کے حل کے لیے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں راناثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کسی اور جگہ منتقل کرنے پر بات ہوسکتی ہے، سیاسی قوتوں کے درمیان مذاکرات ناگزیر ہیں، کسی بات پر سمجھوتا ہو یا نہ ہو بات چیت ہونی چاہیے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایس سی او ویژن 2025، گلگت بلتستان میں جدید ترین 100 آئی ٹی سیٹ اپس قائم
اسپیشل کمیونکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے اپنے ویژن 2025 کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں جدید ترین 100 آئی ٹی سیٹ اپس قائم کیے گئے جبکہ آئی ٹی کے شعبہ میں نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لئے مسلسل کوشاں ایس سی او- وژن 2025 کے تحت 700 سے زائد افراد کو روزگار جبکہ 1500 فری لانسرز کو بااختیار بنایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایس سی او کے وژن 2025 کے تحت پاکستان کا پہلا خواتین کے لیے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مظفرآباد میں قائم کیا گیا ہے اور خصوصی افراد کے لیے خودمختار رہائشی مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔
ڈی جی ایس سی او نے اس موقع پر کہا ایس سی او- وژن 2025 کے تحت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مشترکہ 100آئی ٹی پارکس قائم کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات سے تقریباً 20 ملین ڈالر کے غیر ملکی زر مبادلہ کا حصول ممکن ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ آئی ٹی پارکس دو سال کی ریکارڈ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچے ہیں۔ ایس سی او نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور خطہ میں آئی ٹی انقلاب لانے کے لیے پر عزم ہے۔