سرکاری حج اسکیم میں مزید 5ہزار افراد کااضافہ،درخواستیں فوری طلب
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد(آن لائن) وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کے تحت مزید 5ہزار نشستوں پر حج درخواستیں دوبارہ طلب کر لی ہیں۔حج درخواستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ہوں گی،کوٹہ پورا ہونے پر درخوستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج درخواستیں جمع کرانے سے رہ جانے والے عازمین کے لیے خوشخبری آگئی ہے۔ آج 10 جنوری سے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر حج درخواستیں وصول کی جائیں گی اور سرکاری حج اسکیم کے تحت 5 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔وزارت مذہبی امورکے مطابق اب تک سرکاری حج اسکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور سرکاری حج اسکیم کے تحت باقی رہ جانے والے پانچ ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی وزارت کے مطابق تمام نامزد بینک روزانہ کی بنیاد پر جمع درخواستوں کو پورٹل پر فوری اپ لوڈ کریںگے اور نئے درخواست گذار پہلی دو قسطوں کی مد میں 6 لاکھ جمع کروائیں گے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق قربانی یا الگ کمرے کے اضافی اخراجات ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق تعداد مکمل ہونے پر درخواستوں کی وصولی فوری روک دی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرکاری حج اسکیم کے تحت حج درخواستیں کے مطابق
پڑھیں:
عمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کے لیے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری
وزارت مذہبی امور نے عمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کے لیے اہم اقدام کے طور پر 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے۔ یہ فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کے لیے قابل عمل ہوگی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ بکنگ سے پہلے متعلقہ کمپنی کی لازمی تصدیق وزارت کی ویب سائٹ سے کی جائے۔
https://mora.gov.pk/SiteImage/Misc/files/Web%20list%2015-9-25(1).pdf
مزید پڑھیں: عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشخبری! سعودی عرب نے مسافروں کو بڑا ریلیف دے دیا
انہوں نے کہا کہ عمرہ پیکج کی ادائیگی صرف بینک کے ذریعے کمپنی کے اکاؤنٹ میں کی جائے اور کمپنی سے ادائیگی کی رسید اور معاہدے کی کاپی ضرور حاصل کی جائے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ زائرین کو چاہیے کہ عمرہ کمپنیوں سے ویزہ، فضائی ٹکٹ، ٹرانسپورٹ اور رہائش پر مشتمل مکمل پیکج ہی بک کرائیں تاکہ کسی قسم کی شکایات یا مشکلات سے بچا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
113 مصدقہ عمرہ کمپنیاں عمرہ زائرین وزارت مذہبی امور