Jasarat News:
2025-06-07@21:32:51 GMT

انٹر کالج اسپورٹیریس ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

کراچی ( اسپورٹس ڈیسک )مرٹوریئس کالج اے لیول کی جانب سے منعقد ہونے والے “انٹر کالج اسپورٹیریس ٹورنامنٹ 2025 کی افتتاحی تقریب گزشتہ دنوں کسٹم اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں 200 سے زائد اے لیول او لیول، انٹرمیڈیٹ اور آغا خان کے طلبہ نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی اولمپین دانش کلیم تھے جنہوں نے طلبہ کے جوش و جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر سیکریٹری جنرل کسٹم اسپورٹس کمپلیکس نعیم احمد پرنسپل عامر ارشد اور ٹورنامنٹ کے صدر عبدالرفع میزبان کی حیثیت سے موجود تھے۔ٹورنامنٹ میں شامل کھیلوں میں ہاکی، کرکٹ، فٹ بال ودیگر کھیل شامل تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کالج کی تعلیم ادھوری چھوڑ دینے والی خاتون دنیا کی کم عمر ترین خود ساختہ ارب پتی بن گئی

پڑھائی ادھوری چھوڑ دینے والی 30 سالہ خاتون نے دنیا کی کم عمر ترین خود ساختہ ارب پتی بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل یہ اعزاز گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے پاس تھا جو اب دنیا کی کم عمر ترین خود ساختہ ارب پتی خاتون کا اعزاز کھو چکی ہیں۔ فوربز کے مطابق، یہ اعزاز اب 30 سالہ لوسی گو کو حاصل ہو گیا ہے، جنہوں نے اے آئی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری سے اربوں کما کر تاریخ رقم کی ہے۔

لوسی گو نجی وجوہات کی بنا پر کارنیگی میلن یونیورسٹی سے اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ دی تھی، تاہم 2016 میں صرف 21 سال کی عمر میں اس نے الیگزینڈر وانگ کے ساتھ مل کر "اسکیل اے آئی" کمپنی کی بنیاد رکھی، جو اب 25 ارب ڈالر کی کپمنی بن چکی ہے۔

گو کے پاس کمپنی کے 5 فیصد شیئرز ہیں، جن کی مالیت تقریباً 1.2 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔ وہ اب "پاسز" نامی پلیٹ فارم کی سربراہی کر رہی ہیں، جو مواد بنانے والوں کو 90 فیصد آمدنی رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔

ٹیلر سوئفٹ اب بھی دنیا کی سب سے دولت مند موسیقار ہیں تاہم وہ خود ساختہ ارب پتی خواتین کی لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں جن کی کل مالیت 1.6 ارب ڈالر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، آئی ایس او کے تحت ‎مرکزی دعائے عرفہ و مجلس شہادت حضرت مسلم ابن عقیلؑ کا انعقاد
  • عبوری حکومت کا بنگلہ دیش میں آئندہ عام انتخابات اگلے سال اپریل میں منعقد کرنے کا اعلان
  • انجمن امامیہ گلگت نے نماز عید کے اجتماعات کا شیڈول جاری کر دیا
  • لاہور بمقابلہ ممبئی؛ کیا چیمپئنز لیگ دوبارہ بحال ہونے جارہی ہے؟ 
  • انجمن طلبہ اسلام کے زیراہتمام پری بجٹ ایجوکیشنل سیمینار کا انعقاد
  • خیبر پختونخوا: نان کسٹم گاڑیوں کی پروفائلنگ نہ کرنے پر حکومت کیا کارروائی کرے گی؟
  • کالج کی تعلیم ادھوری چھوڑ دینے والی خاتون دنیا کی کم عمر ترین ’سیلف میڈ‘ ارب پتی بن گئی
  • کراچی، مائی کلاچی بحریہ کمپلیکس کے قریب ٹریلر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک، 2 زخمی
  • کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر سال اول کی داخلہ پالیسی جاری
  • کالج کی تعلیم ادھوری چھوڑ دینے والی خاتون دنیا کی کم عمر ترین خود ساختہ ارب پتی بن گئی