پی آئی اے کی ساڑھے 4 سال کے بعد پیرس کیلئے پہلی پرواز آج روانہ ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
باکمال لوگ، لاجواب سروس، قومی ایئر لائن آج یورپ کیلئے اڑان بھرے گی۔پی آئی اے کا تقریباً ساڑھے 4سال بعد یورپی ملکوں کیلئے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا، پیرس کیلئے پہلی پرواز آج روانہ ہوگی، بوئنگ 777 طیارہ 300 مسافروں کو لے کر اسلام آباد سے اڑان بھرے گا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پیرس کیلئے پہلی پرواز مکمل فل جارہی ہے، پیرس کیلئے ہفتہ وار دو براہ راست پروازیں چلا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پیرس کیلئے
پڑھیں:
بین الاقوامی پرواز کے دوران تھائی خاتون کے ہاں بچے کی ولادت
مسقط سے ممبئی آنے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کی ایک پرواز اُس وقت حیرت انگیز منظر کی گواہ بنی جب ہزاروں فٹ بلندی پر ایک تھائی خاتون نے بچے کو جنم دیا۔
ائیر لائن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خاتون کو دورانِ پرواز دردِ زہ شروع ہوا تو طیارے میں موجود ایک نرس اور کیبن کریو نے فوری طور پر مدد فراہم کی اور بچے کی بحفاظت ولادت کروائی۔
یہ بھی پڑھیں:بس میں بچے کی پیدائش کے بعد والدین نے کیا مجرمانہ حرکت کی؟
ترجمان کے مطابق جیسے ہی تھائی شہری خاتون کو لیبر پین شروع ہوا، عملے نے اپنی تربیت کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے ایک محفوظ اور ہمدردانہ ماحول فراہم کیا۔
پائلٹس نے صورتحال سے کنٹرول ٹاور کو مطلع کرتے ہوئے ممبئی ایئرپورٹ پر ترجیحی لینڈنگ کی درخواست کی۔
طیارہ جیسے ہی ممبئی پہنچا، طبی ٹیم اور ایمبولینس پہلے سے موجود تھی، جو ماں اور نومولود کو قریبی اسپتال لے گئی۔
ائیر لائن کا کہنا ہے کہ ایک خاتون اسٹاف ممبر بھی ان کے ساتھ روانہ ہوئی تاکہ تعاون فراہم کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:دورانِ پرواز بچے کی پیدائش، پائلٹ دائی بن گیا
ایئرانڈیا ایکسپریس نے مزید بتایا کہ وہ ممبئی میں تھائی قونصل خانے کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ ماں اور بچے کی واپسی میں ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئر انڈیا تھائی خاتون تھائی لینڈ عمان ممبئی