UrduPoint:
2026-07-24@16:18:36 GMT

کیلیفورنیا میں جنگلاتی آگ: تباہ کن قدرتی آفات میں سے ایک

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

کیلیفورنیا میں جنگلاتی آگ: تباہ کن قدرتی آفات میں سے ایک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جنوری 2025ء) کیلیفورنیا میں حکام نے بتایا کہ جنگلات میں بھڑک اٹھنے والی آگ سے لاس اینجلس شہر اور آس پاس کے علاقوں سے تقریباً ایک لاکھ اسی ہزار افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ آگ کے تند و تیز شعلوں نے ہزاروں گھروں کو تباہ کر دیا ہے۔ محکمہ جنگلات نے بتایا کہ اب تک 11750 ہیکٹر سے زیادہ اراضی جل کر خاکستر ہو چکی ہے۔

کیلیفورنیا: جنگلات میں لگی آگ سے ہزاروں افراد کا انخلا

حکام کے مطابق لاس اینجلس کے علاقے میں دس ہزار سے زائد تعمیراتی ڈھانچے، جن میں بہت سے گھر بھی شامل ہیں، اس جنگلاتی آگ میں جل کر راکھ ہو چکے ہیں۔

ایک کریڈٹ ریٹنگ کمپنی مارننگ اسٹار ڈی بی ایس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تخمینوں کے مطابق املاک کو آٹھ بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق کم از کم سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ مزید دو لاکھ افراد کو اپنے گھر بار چھوڑ کر وہاں سے رخصت ہو جانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

دنیا بھر میں جنگلاتی آگ کے باعث ہلاکتیں: 2023ء اس صدی کا بدترین سال

لاس اینجلس کے فائر چیف کرسٹن کرولی نے پیلوسیڈز کے علاقے کی آگ کو لاس اینجلس کی تاریخ کی ''سب سے تباہ کن قدرتی آفات میں سے ایک‘‘ قرار دیا۔

انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ آگ کی شدت میں اضافہ کرنے والی تیز ہوائیں اب کسی حد تک کم رفتار ہو گئی ہیں، جس سے فائر فائٹرز کو آگ پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے اور آگ کے خلاف فضائی آپریشن بھی دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ’بدترین سانحہ،‘ بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے اس تباہ کن جنگلاتی آگ کو کیلیفورنیا کی تاریخ کی ''بدترین آگ‘‘ قرار دیا ہے۔

صدر بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں اپنی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کی ایک خصوصی میٹنگ کے دوران کہا، ''یہ کیلیفورنیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ پھیلنے والی، تباہ کن آگ ہے۔‘‘ انہوں نے ریاست کو اس آفت سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے اضافی وفاقی فنڈز اور وسائل کی فراہمی کا وعدہ بھی کیا۔

جنگلاتی آگ میں شدت، تازہ ہوا کے معیار پر مضر اثرات

بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ وہ اس صورت حال کے مقابلے کے لیے کانگریس سے مدد طلب کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون سازوں کو صورتحال سے نمٹنے میں مزید مدد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی موجودہ صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ آگ امریکہ کی تاریخ میں اپنے مالیاتی اخراجات کے لحاظ سے سب سے بڑی تباہی لا سکتی ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا، ''یہ آگ موجودہ صدر بائیڈن کی انتظامیہ کی نااہلی اور بدانتظامی کا ثبوت ہے۔

‘‘

دریں اثنا نائب صدر کملا ہیرس نے اس حقیقت پر افسوس کا اظہار کیا کہ بہت سی انشورنس کمپنیوں نے متاثر ہونے والوں میں سے کئی کے لیے پالیسیاں منسوخ کر دی ہیں۔

بائیڈن اور ہیرس نے اپنے دورے منسوخ کر دیے

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کیلیفورنیا میں جنگلاتی آگ کے باعث سنگاپور، بحرین اور جرمنی کے اپنے آئندہ دورے منسوخ کر دیے ہیں۔

امریکی ریاست ہوائی میں جنگلاتی آگ، کم از کم 36 افراد ہلاک

وائٹ ہاؤس کی طرف سے کہا گیا، ''لاس اینجلس میں تاریخی حد تک شدید جنگلاتی آگ کو مدنظر رکھتے ہوئے نائب صدر نے اپنے اور دوسرے ساتھیوں کے سنگاپور، بحرین اور جرمنی کے آئندہ دورے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنا اٹلی کا آئندہ دورہ بھی منسوخ کر دیا تھا جہاں ان کی پوپ فرانسس، اطالوی صدر سرجیو ماتاریلا اور اطالوی وزیر اعظم جورجیا میلونی سے ملاقاتیں طے تھی۔

ہالی ووڈ کے کئی ستاروں کے گھر جل گئے

ہالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی ایک بڑی تعداد ان ہزاروں لوگوں میں شامل ہے جن کے گھر لاس اینجلس کے اس جنگلاتی آگ میں اب تک تباہ ہو چکے ہیں۔

پیرس ہلٹن، بلی کرسٹل، کیری ایلویس، رکی لیک اور ڈیان وارن جیسی معروف شخصیات نے تصدیق کی ہے کہ کیلی فورنیا کے بعض اہم علاقوں میں آگ لگنے سے ان کی رہائش گاہیں جل کر خاکستر ہو گئی ہیں۔

مارک ہیمل، جیمز ووڈز اور مینڈی مور جیسے دیگر ستاروں نے کہا ہے کہ انہیں عملاﹰ اپنے گھروں سے بھاگنا پڑا۔

ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کو اپنے کئی سالانہ پروگرام بھی ملتوی کرنا پڑے۔ کریٹکس چوائس ایوارڈز کی تقریب اب 12 جنوری کے بجائے 26 جنوری کو منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ سے اگلے ہفتے آسکر نامزدگیوں کا اعلان پہلے ہی دو دن کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

دریں اثنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے بتایا کہ آگ سے متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ج ا ⁄ م م (اے پی، روئٹرز، اے ایف پی)

.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: لاس اینجلس بائیڈن نے کی تاریخ تباہ کن کے لیے کر دیا

پڑھیں:

موضوع: کربلا میں خواتین کا کردار اور ھم

دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیں پروگرام: دین و دنیا
موضوع: کربلا میں خواتین کا کردار اور ھم
مہمان: عالمہ رافعہ منیر
میزبان : مولانا سید تقی زیدی
پیش کار و مدیر: سید انجم رضا
پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو
خلاصہ گفتگو: 
کربلا میں عشق کے دو بلند ترین مینار ہیں: ایک سرورِ شہداء امام حسین علیہ السلام کی قربانی کا جلوہ، اور دوسرا اس آفتابِ عصمت کی تابناکی، جس کا نام حضرت زینب سلام اللہ علیہا ہے۔ یہیں پر خواتین کا کردار تاریخ کی سب سے درخشاں داستان بن کر ابھرتا ہے۔ بی بی زینبؑ نے نہ صرف اپنی آنکھوں سے بھائی کے لہو کا منظر دیکھا، بلکہ اپنی گفتار اور استقامت سے عاشورہ کی نہضت کو ابدی زندگی عطا کی، یزید کی باطل حکومت کو جوابِ شافی دیا اور اسے اخلاقی شکست کا مزہ چکھایا۔ کربلائی خواتین نے اپنے شوہروں، بھائیوں اور بچوں کو حوصلہ دیا کہ وہ اپنے امام کی راہ میں سبقت کریں؛ چنانچہ چھوٹے سے چھوٹے طفلِ شیرخوار نے بھی لبِ تشنہ سے قربانی کا یہ پیغام جگا دیا کہ عشقِ حسینی میں کسی کو کسی کی پروا نہیں، بس جلوۂ حق ہے اور اس کی خاطر ہر چیز فدا۔
 
یہ انفرادی جہاد ہی نہیں، بلکہ خواتین کا اجتماعی کردار بھی معاشرے کی تشکیل میں ناقابلِ فراموش حیثیت رکھتا ہے۔ شہیدِ امت، رہبر معظم انقلاب نے بارہا اس حقیقت کو اجاگر کیا ہے کہ معاشرہ خواتین کے کردار کے بغیر اپنی پختگی اور تکمیل نہیں پا سکتا۔ لہٰذا خواتین کو اپنے ہر شعبۂ زندگی، خاص طور پر علم و تعلیم کے میدان میں کمال حاصل کرنا چاہیے، کیونکہ بعض ذمہ داریاں ایسی ہیں جنہیں مرد انجام نہیں دے سکتے، مگر ایک باہوش، باصلاحیت اور تربیت یافتہ عورت انہیں بہترین انداز میں سرانجام دے سکتی ہے۔ یہی وہ راہ ہے جو کربلا کی درسگاہ سے نکلتی ہے اور ہر دور کی خواتین کو اپنی داخلی قوت کو پہچاننے اور اپنے معاشرتی فرائض کو پورا کرنے کا پیغام دیتی ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا ناپاک گٹھ جوڑ وطن عزیز کا امن تباہ نہیں کر سکتا: محسن نقوی
  • موضوع: کربلا میں خواتین کا کردار اور ھم
  • بلوچستان میں بارشوں سے دو ماہ میں آٹھ افراد جاں بحق ، 17 گھر مکمل تباہ
  • غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مسجد شہید، قریبی مکانات بھی تباہ
  • فرانس میں جنگلاتی آگ نے 43 ہزار افراد کو انخلا پر مجبور کردیا
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی