راولپنڈی:

بانی پی ٹی آئی کے اڈیال جیل میں قید ہونے کے بعد بھی پاکستان تحریک انصاف کو کون  اور کہاں سے چلا رہا ہے؟ اس حوالے سے علیمہ خان نے میڈیا کے نمائندوں سے  بات کی ہے۔
 

اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے، جس طرح انہوں نے ڈیڑھ برس جیل میں مقدمات کا مقابلہ کیا، اسی طرح وہ آئندہ بھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے بلکہ سرخرو ہوکر جیل سے آزاد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ہی لوگ سلمان اکرم راجا کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، سلمان اکرم راجا وہی کریں گے جو عمران خان ان سے کہیں گے۔ عمران خان خود بتا کر بھیجتے ہیں کہ میرے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا کرنا ہے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ پی ٹی آئی پر قبضے کی بات کررہے ہیں، جب کہ 8 فروری کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف کسی کے قبضے میں نہیں ہے۔ عمران خان جیل سے اِسے چلا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ہم اپنی جانیں دے دیں گے لیکن عمران خان کے لیے لڑیں گے،علیمہ خان

علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم اپنی جانیں دے دیں گے لیکن بانی  پی ٹی آئی کے لیے ہم لڑیں گے، یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ سوچیں کہ ڈر جائیں گے، جیلوں میں ڈالنا ہے ڈال دو۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو فکر ہے کہ ہم کہیں باہر کیسز لڑیں گے یا ان کا پیغام دیں گے، اگر آپ ڈرتے ہیں اور جیلوں میں ڈالیں گےتو ہم تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صبح کہا گیا کہ آپ عدالت جائیں گی توآپ کو گرفتار کر لیا جائے گا،  پہلے یہ بتائیں کہ یہی کیس ہے نا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام دیا ہے، آپ اتنے خوفزدہ ہیں بانی پی ٹی سے کہ آپ اپنا خوف ہر حرکت سے ظاہر کر رہے ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ صرف پاکستان کے آگے نہیں باقی دنیا میں بھی آپ اپنا مذاق اڑا رہے ہیں لوگوں کوبھی نظر آرہا ہے، آپ گرفتار کریں اور پھر بتائیں کہ کس چیز کے لیے عمران خان کے ایک اور فیملی ممبر کو گرفتار کیا، یہ خود پھنسے ہوئے ہیں ہمیں جیل میں ڈالیں میری بہنیں بھی تیار ہیں وہ پیغام آپ کو دے دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ نہیں ہوں گی تو ہمارے بچے کھڑے ہو جائیں گے سارے جیل میں ڈال دیں، ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے یہ جنگ جاری رکھیں گے، جو جیلوں میں ہزاروں لوگ بیٹھے ہوئے ہیں ان کی فکر کر رہے ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ  جنہوں نے جنگ لڑی ہے اورجیل کاٹ رہے ہیں جن کے گھر ٹوٹے ہیں ان کی فکر کریں، جنہوں نے اتنا ظلم سہا جن کی فیملیزغربت میں بیٹھی ہوئی ہیں ان کی فکرکریں، میڈیا کی ذمہ داری ہے انسانیت کیلئے جن لوگوں کو مرید کے، کشمیر، 9 مئی، یا 26 نومبر کو گولیاں لگی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی رہائی کیلئے جنگ جاری رکھیں گے، علیمہ خان
  • عمران خان نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر کو حکومت، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دے دیا
  • بلاول کی ٹوئٹ انتہائی خوفناک، آئین کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل کیا جارہا ہے، سلمان اکرم راجا
  • بلاول بھٹو کی ٹوئٹ سے سامنے آنے والی باتیں انتہائی خوفناک ہیں، سلمان اکرم راجا
  • پاکستان میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کیا جا رہا ہے:بیرسٹر سلمان اکرم 
  • ہم اپنی جانیں دے دیں گے لیکن عمران خان کے لیے لڑیں گے،علیمہ خان
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان اور وکیل سلمان اکرم راجا کی فوری ملاقات کا حکم
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا جیل حکام کو عمران خان سے وکیل کی فوری ملاقات کرانے کا حکم
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان سے سلمان اکرم راجا کی آج ہی ملاقات کرانے کا حکم
  • سلمان اکرم راجا کی اسپتال میں زیرعلاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات، اہم مشاورت کی