عورت مارچ کب منایا جائیگا؟ تاریخ سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
اس سال عورت مارچ 12 فروری کو منایا جائے گا۔
عورت مارچ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نیشنل ویمن ڈے پر عورت مارچ منایا جا رہا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق حقوقِ نسواں تحریک میں حصہ لینے والی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
یوم آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب، 2 اسلامی ممالک کے فوجی دستوں کا مارچ پاسٹ
فوٹو: اسکرین گریب : پی ٹی وی
یوم آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب میں 2 اسلامی ممالک کے فوجی دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔
اسلام آباد کے جناح اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب میں مسلح افواج نے پریڈ اور فضائی مظاہرہ کیا، صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہیں۔
تقریب میں ایس ایس جی کمانڈوز نے مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا، دوست ممالک کے فوجی دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔
یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریب میں آذربائیجان کی افواج کے دستے نے مارچ پاسٹ کیا، ترکیہ کے فوجی دستے نے بھی تقریب میں مارچ پاسٹ کیا۔
تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان، قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان، دوست ممالک کے سفراء اور شہری بھی شریک ہیں۔