پی آئی اے سمیت سارے ادارے خسارے میں جارہے ہیں، شیخ وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
فوٹو فائل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ ہم نے معیشت صحیح سمت میں ڈال دی ہے، یہ لوگ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں، ان کے دور میں پی آئی اے سمیت سارے ادارے خسارے میں جا رہے ہیں۔
پشاور میں مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ قوم کے اداروں کو ان لوگوں نے اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں کیا، مریم نواز نے پنجاب میں بنیادی صحت یونٹس اپنے نام سے منسوب کر دیے، کالجز یونیورسٹیز سب اپنے خاندان کے نام سے منسوب کر رہے ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی سے ملاقات نہیں کروائی جا سکتی تو مطالبات پر عمل درآمد کیسے یقینی بنایا جائے گا؟
وقاص اکرم نے کہا کہ 103 بیماریوں کا علاج صحت کارڈ سے کے پی میں ہورہا ہے، مریم نواز نے ہر بیماری کا علیحدہ علیحدہ کارڈ شروع کردیا، پنجاب میں کسان دشمنی کی پالیسی چل رہی ہے، پی ٹی آئی نے مرغیوں کا پروگرام شروع کیا تو مذاق اڑایا گیا، اب یہ لوگ خود مذاق بن گئے ہیں۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ ملک میں تبدیلی پہلے لاہور سے ہوتی تھی، اب پشاور سے ہوتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے جب کہا کہ ملک کا قرض اتاریں گے تو یہ مذاق اُڑاتے رہے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا 725 ارب روپے کا مجموعی قرض ہے، اتنا قرض شہباز نے صرف ایک ہفتے میں لیا، ہمارے دفاتر سے اب پنجاب والے پوچھ رہے ہیں کہ کیسے ہم نے معیشت کو بہتر کیا، قرض اتارنے کےلیے الگ سسٹم شروع کیا۔
صوبائی مشیر خزانہ نے کہا کہ اشیاء خورونوش سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ رہے ہیں
پڑھیں:
قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکر دہشت گردوں کا قلع قمع کررہے ہیں، آئی جی خیبرپختونخوا پولیس
آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ جہاں کوئی معلومات ملتی ہیں، پولیس ایکشن لیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں ہمیں مشکل پیش آئی ہو۔ کل 3 اضلاع میں ہم نے آپریشنز کیے اور آج بھی صبح سے دیر میں آپریشن چل رہا ہے، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہماری پولیس ہائی الرٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیے: لوئر دیر: سیکیورٹی فورسز کا یرغمال بنائے گئے شہریوں کو چھڑانے کے لیے آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید
آئی جی پولیس نے کہا کہ ان کارروائیوں کی وجہ سے ہی دہشتگردوں کو چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ دنوں سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں یرغمال بنائے گئے شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے آپریشن کیا ہے، اس دوران 10 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان بھی شہید ہوگئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں