پرائیوٹ حج ٹور آپریٹرز کو بُکنگ کی اجازت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج ٹورز آپریٹرز کو بکنگ کی اجازت دیدی ہے ، نجی حج منتظم کمپنیاں 31 جنوری تک بکنگ کر سکتی ہیں ۔
ترجما ن وزارت مذہبی امور نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نجی حج اسکیم کی بکنگ 10 جنوری تا 31 جنوری 2025 جاری رہے گی، نجی حج اسکیم کے مختلف حج پیکیج وزارت کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نجی اسکیم کے بنیادی حج پیکیج پونے 11 لاکھ سے ساڑھے 21 لاکھ کے درمیان رکھے گئے ہیں اورحج منظم کمپنیاں سہولت کی فراہمی کے معاہدے ایس پی اے کے مطابق پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ کریں۔
ترجمان نے کہا کہ اضافی سہولیات کے باعث 30 لاکھ سے زائد حج پیکیج “حج پالیسی فامولیشن کمیٹی” سے منظور کروانا ہوگا، حج منظم کو 30 لاکھ سے زائد حج پیکیج کی منظوری کے وقت مکمل تفصیل فراہم کرنا لازمی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ 3 ملین سے زائد حج پیکیج بیچنے اور خریدنے والوں کے کوائف ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
گورو نانک برسی، بھارت نے سکھ یاتریوں کو آنے کی اجازت نہ دی
لاہور:سکھ مذہب کے بانی باباگورونانک دیو جی کی 486 ویں برسی (جوتی جوت) کی تقریبات 22 ستمبرکو گردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں منعقد ہوں گی۔
پاکستان کی دعوت کے باوجود بھارتی حکومت نے اپنے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی۔
واہگہ/ اٹاری باردڑ اورکرتارپورکوریڈور بند ہونے کے باعث بھارت سے کوئی یاتری شریک نہیں ہو سکے گا۔
البتہ امریکا، برطانیہ اور یورپ سمیت دیگر ممالک سے سکھ عقیدت مند پہنچ رہے ہیں۔
پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ سکھوں کو ان کے مقدس مقامات کی یاتراسے روکنا بنیادی مذہبی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔