بھارت میں ریلوے اسٹیشن پر نماز پڑھنا جرم بن گیا، 4افرادپرمقدمہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مودی سرکار نے مسلمانوں سے عبادت کرنے کا بنیادی حق بھی چھین لیا۔ ریاست اتر پردیش میں ٹرین کے اندر نماز ادا کرنے والے4 مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے رکن اسمبلی دیپ لعل نے ستیا گڑھ ایکسپریس کی وڈیو شیئر کی، جس میں4 افراد ٹرین کے اندر نماز پڑھ رہے ہیں، جس پر متعلقہ حکام سے ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی نے بات کا بتنگڑ بناتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ نماز پڑھنے کی وجہ سے ٹرین کے اندر آنے جانے کا راستہ بند ہوگیا اور دوسرے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس پر کارروائی ہونا چاہیے ۔ خیال رہے کہ یہ وڈیو20 اکتوبر کو اس وقت بنائی گئی جب ستیا گڑھ ایکسپریس کھڈا ریلوے اسٹیشن پر رکی ہوئی تھی اوراس دوران 4 مسلمان مسافر نماز پڑھنے لگتے ہیں۔ بی جے پی رکن اسمبلی کی ایما پر مقدمہ درج کرلیا گیا اورویڈیو کی مدد سے نمازیوں کی تلاش شروع کردی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، علی امین گنڈا پور
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر لانے کے لیے جتنی کوشش میں نے کی کسی نے نہیں کی، ملکی تاریخ کے بڑے مارچ اور جلسے کیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور آج پھر اپنی ہی جماعت پر برس پڑے اور کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، پارٹی کی اندرونی تقسیم عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر لانے کے لیے جتنی کوشش میں نے کی کسی نے نہیں کی، ملکی تاریخ کے بڑے مارچ اور جلسے کیے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کیا ریاست سے کوئی لڑ سکتا ہے؟ عمران خان نے کئی بار کہا مذاکرات کے لیے تیار ہوں تو بیٹھیں بات کریں، بات اسی سے ہوگی جس کے پاس اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو گرایا گیا، کیا اس کے ذمہ دار افغان مہاجرین تھے؟ ہم اپنے صوبے میں کوشش کر رہے ہیں افغان مہاجرین کو عزت اور روایات کے ساتھ واپس بھیجیں۔