پاکستان کے محمد آصف نے سارک اسنوکر چمپئن شپ جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کے محمدآصف سارک اسنوکر چمپئن شپ جیت لی۔کولمبو میں منعقد ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں محمد آصف نے سری لنکا کے تھاہا ارشاتھ کو شکست دی۔ محمد آصف نے یہ مقابلہ بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے جیتا۔دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی اسنوکر کھلاڑی محمد آصف کو تیسری سارک اسنوکر چمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ محمد آصف نے اسنوکر کی ایک اہم چمپئن شپ جیت کر ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے محمد آصف کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن چلے گئے
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن چلے گئے۔جمعرات کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبد الرحمٰن بن عبد العزیز نے ایئرپورٹ پرا لوداع کیا۔(جاری ہے)
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا جس کے بعد وہ لندن روانہ ہوئے۔