بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا دورہ پشاور
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان دورہ پشاور کے دوران حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کا دورہ کیا اور وزیرستان سے آئے ہوئے پی ٹی آئی کے زیر علاج ورکر سمیع وزیر کی عیادت کی۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے زخمی پی ٹی آئی ورکر کے خاندان سے بھی ملاقات کی اور زیر علاج ورکر کو تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی ڈیل کے لیے اسٹیبلشمنٹ کو ہاں؟
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ وکررز کی قربانیوں کو بانی سلام پیش کرتے ہیں، مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہنے والے ہی پارٹی کے اصل ہیرو ہیں۔ زخمی ورکرز سمیع وزیر کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بانی پی ٹی آئی پشاور عظمیٰ خان علیمہ خان عمران خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی پشاور علیمہ خان بانی پی ٹی آئی علیمہ خان
پڑھیں:
عمران خان حملہ کیس، مرکزی ملزم کو 2 بار عمر قید اور جرمانے کا حکم
گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی حملہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا، مرکزی ملزم کو اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید کی سزا سنائی ہے، ملزم کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے، عدالت نے اس کیس میں نامزد دیگر 2 ملزمان وقاص اور طیب کو باعزت بری کردیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حملہ کیس کے مرکزی ملزم کو 2 بار عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی حملہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا، مرکزی ملزم کو اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید کی سزا سنائی ہے، ملزم کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے، عدالت نے اس کیس میں نامزد دیگر 2 ملزمان وقاص اور طیب کو باعزت بری کردیا ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں فائرنگ سے جاں بحق معظم کو قتل کرنے کے جرم میں ایک مرتبہ عمر قید اور دہشت گردی ایکٹ کا جرم ثابت ہونے پر ایک مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی جبکہ چار افراد کو زخمی کرنے کے جرم میں مجرم نوید کو 3 سے 5 سال تک قید کی سزا سنائی گئی۔ مجرم نوید پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا، عدالت نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے بانی پی ٹی آئی کے الزام میں ملزمان کو سزا نہیں سنائی، مقدمہ میں عمران خان کا حق صفائی ختم کر دیا گیا، مقدمہ کے زخمی گواہ بانی پی ٹی آئی کی عدم پیروی پر حق صفائی ختم کیا گیا۔
دوران سماعت عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 8 مرتبہ بطور زخمی گواہ بیان ریکارڈ کروانے کا حکم دیا، عمران خان کو متعدد بار اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر بھی پیش ہونے کا حکم دیا گیا، عدالت کے بار بار حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے بطور زخمی گواہ بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔ واضح رہے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملہ کا مقدمہ تھانہ سٹی وزیر آباد میں درج کیا گیا تھا، مقدمہ سب انسپکٹر عامر شہزاد کی مدعیت میں سات نومبر 2022ء کو درج ہوا تھا۔