وزیراطلاعات پنجاب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مکافات عمل ہے اس شخص کیلئے کہ کل اس سے کوئی جیل میں ملنے نہیں گیا، یہ شخص اللہ کے مکافات عمل کا شکار ہورہا تھا، وہ کے پی حکومت جو ہزار ارب سے زیادہ کی مقروض ہے، آج کابینہ کی تعداد تینتیس کردی گئی ہے، گنڈاپور نے پہلے کون سے جھنڈے گاڑ لیئے تھے جو آج کابینہ بڑھائی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کوئی بھی ذی شعور پاکستانی ان کو سپورٹ نہیں کر رہا، عوام نے ان کا  شناخت کرلیا ہے کہ یہ ملک کیلئے شدید خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہر روز کسی نہ کسی پراجیکٹ کو لانچ کر رہی ہیں، تیس ہزار بچوں کو سکالر شپ دیا جا رہا ہے، دس ماہ کی حکومت کے اندر ایسا کوئی دن نہیں کہ عوام کو ریلیف نہ دیا گیا ہو، بچوں کو سکالر شپ وزیراعلیٰ نے جا کر دیئے، وزیراعلیٰ کی کوشش ہے کہ سکالر شپ تیس ہزار سے ایک لاکھ تک لیکر جانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل لائیو سٹاک کارڈ وزیراعلیٰ پنجاب نے شروع کیا ہے، مویشی پالنے والوں کو بھی پیسے دیئے جا رہے ہیں، مویشیوں کا پروگرام گیارہ ارب روپے کا پروجیکٹ ہے، لیپ ٹاپ پروگرام شہباز شریف کا پروگرام تھا، اس لئے پچھلے دور میں بند کر دیا گیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں لنگر خانے اور بھنگ کے پروگرام شروع کئے، لیپ ٹاپ کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے، پنجاب حکومت کے کسی بھی پروگرام میں سفارش نہیں چل سکتی، پہلے پھونکوں اور گنڈوں کی حکومت تھی تو پاکستان نیچے جا رہا تھا، اب الحمداللہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، پہلے کہتا تھا کہ این آر او نہیں لوں گا، اب گھٹنوں پر بیٹھ کر این آر او مانگ رہا ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ یہ مکافات عمل ہے اس شخص کیلئے کہ کل اس سے کوئی جیل میں ملنے نہیں گیا، یہ شخص اللہ کے مکافات عمل کا شکار ہورہا تھا، وہ کے پی حکومت جو ہزار ارب سے زیادہ کی مقروض ہے، آج کابینہ کی تعداد تینتیس کردی گئی ہے، گنڈاپور نے پہلے کون سے جھنڈے گاڑ لیئے تھے جو آج کابینہ بڑھائی گئی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مال مفت دل بے رحم ہو رہا ہے، لوگوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے، گنڈاپور اور ان کی کابینہ کرپشن میں لتھڑی ہوئی ہے، ان کے اپنے ایم این اے، ایم پی ایز ان پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ بارہ سال سے مسلط ایک نالائق اور نااہل شخص کی وجہ سے مسلط ہیں، یہ صرف چاہتے ہیں کہ عمران خان کو اڈیالہ میں بھنا ہوا گوشت ملتا رہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آج کابینہ نے کہا کہ رہا ہے گئی ہے

پڑھیں:

بھارت کسی بھی جارحیت سے باز رہے، ہر بار چائے نہیں پلائیں گے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ یہ سوال اپنی جگہ قائم ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی کے باوجود حملہ کیسے ہوگیا؟ بھارتی فوج کی نااہلی پر سری نگر کے رہائشی بھی سوال اٹھا رہے ہیں، ہم خود دہشت گردی کا شکار ہیں اور ایسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب سیدہ عظمی بخاری نے بھارتی میڈیا کے پاکستان کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈے پر ردعمل میں کہا ہے کہ پہلگام واقعہ افسوسناک ہے، معصوم شہریوں کے جانی نقصان کا سب کو دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے، ہماری مسلح افواج اور بہادر عوام دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں، ہم ہر بار چائے نہیں پلائیں گے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ سوال اپنی جگہ قائم ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی کے باوجود حملہ کیسے ہوگیا؟ بھارتی فوج کی نااہلی پر سری نگر کے رہائشی بھی سوال اٹھا رہے ہیں، ہم خود دہشت گردی کا شکار ہیں اور ایسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ انڈیا کا یہ پروپیگنڈہ اپنی موت آپ مر جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کسی بھی جارحیت سے باز رہے، جھوٹ کی بنیاد پر کسی بھی اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ کو اختیار نہیں پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر اعتراض کرے: عظمیٰ بخاری 
  • بھارت کسی بھی جارحیت سے باز رہے، ہر بار چائے نہیں پلائیں گے، عظمیٰ بخاری
  • سندھ میں کسانوں کا کوئی پُرسان حال نہیں: عظمیٰ بخاری
  • پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے: عظمیٰ بخاری
  • مراد شاہ کو پنجاب کے کسانوں کی فکر زیادہ، سندھ میں گندم کی سرکاری قیمت مقرر کی؟ عظمیٰ بخاری 
  • مراد علی شاہ شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کی حمایت کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • ایک سال بعد جرم یاد آنا حیران کن ہے، ناانصافی پر عدالت آنکھیں بند نہیں رکھ سکتی، سپریم کورٹ
  • پنجاب نے ایک سال میں  کسانوں کو تاریخی پیکیج دیا : عظمیٰ بخاری
  • مراد علی شاہ اور پیپلزپارٹی سندھ میں 16 سالہ حکومت کی کارکردگی بتائیں.عظمی بخاری
  • مراد علی شاہ کو سندھ سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر ہے: عظمیٰ بخاری