بلاول بھٹو نے کراچی میں ایکسپریس وے کا افتتاح کر دیا، خود گاڑی چلائی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی میں قیوم آباد انٹرچینج کے قریب شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح بلاول بھٹو زرداری نے کر دیا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری افتتاح کے لیے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے پہنچے تھے۔
ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے خود اپنی گاڑی شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے پر ڈرائیو کی۔ انہوں نے ایکسپریس وے پر 100 روپے ٹول ٹیکس بھی ادا کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھے۔
بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ شاہراہ بھٹو بنانے میں ہمیں بہت دیر ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج سے 30 سال پہلے محترمہ بینظیر نے ایک پیکیج دیا تھا، اس پیکیج میں اس منصوبے سمیت لیاری ایکسپریس وے اور دیگر منصوبے شامل تھے۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے سندھ بلکہ پاکستان کا سب سے بڑا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ ہے، آج قیوم آباد سے شاہ فیصل تک ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ کے 9.
وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق ملیر ایکسپریس وے کی کل لمبائی 39 کلو میٹر ہے، یہ منصوبہ کورنگی کریک ایونیو سے شروع ہو کر ملیر ندی تک پھیلا ہوا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایکسپریس وے بلاول بھٹو
پڑھیں:
وزیراعظم نے27 ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا وفد صدر زرداری اور مجھ سے ملنے آیا تھا، مسلم لیگ (ن) کے وفد نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی اور ججوں کے تبادلے کا اختیار شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں این ایف سی میں صوبائی حصے کے تحفظ کا خاتمہ اور آرٹیکل 243 میں ترمیم کے نکات بھی شامل ہیں، مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی کے اختیارات کی وفاق کو واپسی اور الیکشن کمیشن کی تقرری پر جاری تعطل ختم کرنا شامل ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 6 نومبر کو صدرِ پاکستان کے دوحہ سے واپسی پر طلب کیا گیا ہے تاکہ پارٹی پالیسی کا فیصلہ کیا جاسکے۔