پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے مایوس کن ہفتہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2025ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے مایوس کن ہفتہ، رواں کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی کا شکار ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا، ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی آئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 3 ارب 91 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا، سٹاک مارکیٹ میں ہفتے بھر 159 ارب روپے مالیت کا کاروبار ہوا۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان ا سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے منفی کے دوران 100 انڈیکس میں 4 ہزار 340 پوائنٹس کمی ہوئی، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 3.69 فیصد نیچے آنے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 247 پوائنٹس پر بند ہوا۔
(جاری ہے)
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ18 ہزار 735 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 12 ہزار 13 پوائنٹس رہی۔ دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں بھی رواں کاروباری ہفتہ پاکستانی روپیہ کیلئے مایوس کن ثابت ہوا۔ مجموعی طور پر رواں کاروباری ہفتے کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہوئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 280 روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی، جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالرز کی قیمت 278 روپے 50 پیسے کی حد سے اوپر رہی۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر 278روپے 57پیسے کی سطح پر آ گیا۔ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 280روپے 18پیسے کی سطح پر آ گیا۔ اس کے علاوہ رواں ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں بھی کمی کی رپورٹ سامنے آئی۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مسلسل تیسرے ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہوئی۔ 3 ہفتوں کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں نصف ارب ڈالرز سے زائد کی کمی ہو چکی۔ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے ہفتے کے دوران
پڑھیں:
ریسٹورنٹس، فوڈ پوائنٹس اور عملے کیلئے نئی ایس او پیز جاری
ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس پر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے نئی ایس او پیز جاری کردی گئی ہیں۔
ریسٹورنٹس کے شیف اور ویٹرز کے لیے کیپ کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا، ایس او پیز کے تحت فوڈ سے ڈیل کرنے والے تمام عملہ کے لیے سیفٹی کیپ استعمال کرنا لازمی ہوگا۔
کیپ کا استعمال حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لازمی قرار دیا گیا، خلاف ورزی کی صورت میں فوڈ پوائنٹ/ریسٹورنٹ فی الفور سیل ہوگا۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
اسلام آباد کے شہری بغیر کیپ ریسٹورنٹ عملہ کی نشاندہی لازمی کریں، ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ٹیم کو مختلف ایریاز میں انسپکشنز کی ہدایت کردی گئی۔
فوڈ اتھارٹی ٹیمز ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے مختلف فوڈ پوائنٹس/ ریسٹورنٹس کی سرپرائز انسپکشن کریں،شہری خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائیوں میں ہمارا ساتھ دیں۔