امریکہ، آگ لگانے کے شبے میں ایک شخص گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ متعدد اسکولز اور یونیورسٹی کیلیفورنیا کو بند کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاس اینجلس میں لگی آگ پر قابو پانے اور اس کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ کہیں جان بوجھ کر تو نہیں لگائی گئی۔ آگ لگانے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ فائرفائٹرز کی کوششوں کے باوجود آگ اب تک بے قابو ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث چلنے والی ہواؤں سے آگ شعلوں کے مزید بھڑکنے کا خدشہ ہے۔ رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ متعدد اسکولز اور یونیورسٹی کیلیفورنیا کو بند کردیا گیا ہے۔
کچھ فائر فائٹرز کے پاس پانی ختم کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صورتحال پر شدید تنقید کی ہے۔ حکام نے فائر فائٹرز کے پاس پانی ختم ہونے کی تردید کی ہے۔ لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ میں اب تک 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ شہر میں گھروں اور عبادت گاہوں سے لے کر ہر قسم کی 10 ہزار سے زیادہ عمارتیں جل کر خاک ہو گئی ہیں۔ گھر اور کاروبار راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں اور ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔ پیسیفک پیلیسیڈس میں لگنے والی آگ میں تقریباً 5300 عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔ شہر کے باہر ایٹن میں لگنے والی آگ میں مزید 5 ہزارعمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔ یہ لاس اینجلس کی تاریخ میں سب سے زیادہ تباہ کن آگ ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لاس اینجلس کے
پڑھیں:
امریکا کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتا ہے: امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ملک کسی کو بتائے بغیر ایٹمی تجربات کر رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان، شمالی کوریا، روس اور چین ایٹمی تجربات کر رہے ہیں، یہ تجربات زمین میں بہت گہرائی میں ہوتے ہیں جس سے صرف لرزش سی محسوس ہوتی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ وہ پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا کبھی ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کرنا چاہتا لیکن ایٹمی تجربات کر کے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی کارکردگی جانچنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب چین نے ٹرمپ کے بیان کی تردید کر دی اور کہا کہ ایک ذمہ دار ایٹمی ملک کی حیثیت سے چین کی ایٹمی حکمت عملی صرف دفاعی رہی ہے۔