امدادی سامان کی فراہمی کیلئے ایک اور قافلہ سخت سکیورٹی میں بگن پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
بگن(نیوز ڈیسک) پارا چنار میں اشیائے ضروریہ کی قلت دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
اس حوالے سے امدادی سامان کی فراہمی کے لئے ایک اور قافلہ سخت سکیورٹی میں بگن پہنچ گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹل سے بگن متاثرین کو صوبائی حکومت کی جانب سے مزید 7 امدادی ٹرک بھیجے گئے، امدادی سامان میں کمبل، ٹینٹ، کچن سیٹ اور مختلف اشیا شامل ہیں جبکہ امدادی سامان پر مشتمل 50 ٹرک ہنگو اور ٹل میں موجود ہیں۔
یاد رہے کہ پہلے قافلے میں بگن میں متاثرین کو 10 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان بھیجا گیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نٹالی بیکر کا دورہ قصور، سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں
امریکی ناظم الامور نے دریائے ستلج سے ملحق سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں سے ایک قصور میں امدادی کیمپوں میں بے گھر خاندانوں اور امدادی کارکنوں سے ملاقات کی، امریکی ناظم الامور نے متاثرہ افراد کی قوت مدافعت کو سراہا اور امدادی کارکنوں کی انتھک کوششوں کی بھی تعریف کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کا قصور میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ، سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں، بچوں کو اٹھایا، پیار بھی کیا، سیلاب سے بحالی کی پاکستانی کوششوں کیلئے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔ پنجاب کے ریلیف کمشنر نبیل جاوید کے ساتھ اپنی ملاقات میں ناظم الامور نٹالی بیکر نے پنجاب میں جاری ہنگامی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، ان کوششوں میں امریکہ کی جانب سے آفات کے دوران جان بچانے والی امدادی اشیاء کی فراہمی کو اجاگر کیا۔
امریکی ناظم الامور نے دریائے ستلج سے ملحق سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں سے ایک قصور میں امدادی کیمپوں میں بے گھر خاندانوں اور امدادی کارکنوں سے ملاقات کی، ناظم الامور نٹالی بیکر نے متاثرہ افراد کی قوت مدافعت کو سراہا اور امدادی کارکنوں کی انتھک کوششوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ میں ضلعی انتظامیہ کی انتہائی مربوط کوششوں کو سراہتی ہوں، اس بات کو یقینی بنایا کہ اس علاقے میں ایک بھی زندگی ضائع نہ ہو۔
امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے لاہور میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اے پی ٹی ایم اے) کے ممبران اور کاروبار، حکومت، آئی ٹی، تعلیم، آرٹس، ثقافت اور دیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان پیشہ ور افراد سے بھی ملاقات کی۔
نٹالی بیکر نے تجارت اور اقتصادی ترقی کے لیے امریکی عزم پر زور دیا اور کہا کہ ہم امریکہ اور پاکستان دونوں ملکوں کے لوگوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے بہترین امریکی ٹیکنالوجی، اختراعات اور کاروبار لانا چاہتے ہیں۔