غزہ میں حماس نے 4 اسرائیلی فوجی ہلاک کردیے، 6 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
شمالی غزہ میں ہونے والی ایک جھڑپ میں حماس نے اسرائیل کے 4 فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کی تصدیق اسرائیلی فوج نے بھی کی ہے۔
اس حملے میں 6 اسرائیلی فوجی شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی اخبار ’دی ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شمالی غزہ کے ایک علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کے گزرتے وقت سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ مین دھماکا ہوا۔
اس سے قبل بدھ کے روز شمالی غزہ میں اؤہونے والے ایک اور دھماکے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
اسرائیلی فوج کی ان تازہ ہلاکتوں کے بعد 7 اکتوبر کے حملے کے بعد جاری اسرائیل۔فلسطین جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 403 ہوگئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Israel اسرائیل فلسطین ہلاکتیں.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
افریقی ملک بینن میں القاعدہ جنگجوؤں کا حملہ؛ 54 فوجی ہلاک
بینن میں القاعدہ کے جنگجوؤں اور فوج کے درمیان ہونے والی گھمسان کی جھڑپ میں 54 اہلکاروں ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بینن کی حکومت نے بتایا کہ ملک کے شمال میں برکینا فاسو اور نائجر کی سرحدوں سے حملہ آور داخل ہوئے تھے۔
اس حملے کی ذمہ داری جماعت نصرت الاسلام والمسلمین نے تسلیم کی ہے جو خود کو القاعدہ کی مقامی شاخ قرار دیتی ہے۔
اس جماعت نے مالی میں جنم لیا لیکن چند برسوں سے اپنی کارروائیوں کو پڑوسی ممالک تک پھیلا دیا ہے۔
بینن کی حکومت کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے حملے میں 54 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ درجنوں حملہ آور بھی مارے گئے۔
دوسری جانب نصرت اسلام نے دعویٰ کیا کہ اس نے شمال میں دو فوجی چوکیوں پر حملے کیے اور 70 فوجیوں کو ہلاک کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ قبضے میں لے لیا۔
بینن کے صدارتی ترجمان سرج نون ویگن نے کہا کہ یہ قوم کے لیے بھاری نقصان ہے۔ عسکریت پسندوں کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔