پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا آج عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کا آج دن 2 بجے تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔اس حوالے سے پی ٹی آئی کی مذاکرتی کمیٹی کے رکن علامہ راجہ ناصر عباس کا جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا امید ہے سرویلنس سے پاک ماحول میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے گی۔علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا پچھلی مرتبہ گئے تو ڈیڑھ گھنٹے ملاقات کیلیے انتظار کرتے رہے، ابھی ملاقات ہونا اہم ہے اور مناسب جگہ اور وقت ہونا چاہیے، ملاقات کے لیے اتنا مناسب وقت تو ہو کہ بات مکمل ہوسکے۔تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن کا کہنا تھا حکومت کو تنگ نظری کے بجائے کشادہ دلی دکھانی چاہیے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذکرات کے لیے یہ طے پایا تھا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو ہدایات لینے کے لیے عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے گی تاہم تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ حکومت اپنی بات سے مکر گئی ہے اور عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔چند روز قبل حکومتی مذاکراتی کمٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔عرفان صدیقی کا کہنا تھا ہمیں اپنی بات پر قائم رہنا چاہیے اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینی چاہیے، ہم اپنی شرائط پوری کریں گے تو مذاکرات کے دوران ہماری بات میں وزن ہو گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات اور مذاکرات کو ایک ساتھ جوڑنا درست نہیں،رانا ثنا ء اللہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات اور مذاکرات کو ایک ساتھ جوڑنا درست نہیں۔ ان کے مطابق دونوں معاملات الگ ہیں اور ایک کا دوسرے سے کوئی تعلق نہیں۔
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر واقعی عمران خان سے ملاقات میں کوئی رکاوٹ ہے تو پی ٹی آئی کو دوبارہ توہین عدالت کی درخواست دائر کرنی چاہیے۔ جیل حکام کے مطابق عدالتی احکامات پر مکمل عمل ہو رہا ہے، جبکہ پی ٹی آئی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر آج پولیس نے غلطی سے ملاقات روکی ہے تو کل عدالت جیل سپرنٹنڈنٹ کو طلب کر سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی کا اصل مسئلہ صرف عمران خان سے ملاقات نہ ہونا ہے تو اس پر بات کرنے میں کوئی حرج نہیں، لیکن جب وزیراعظم مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں تو وہاں بات کا آغاز ملاقات کے مسئلے سے کر دینا مناسب نہیں۔
Post Views: 5