تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کو پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو سابق وزیراعظم سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے آج عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے، اجازت ملنے پر اب مذاکراتی کمیٹی آج ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جاسکتی ہے اور ممکنہ طور پر مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات دوپہر میں کسی بھی وقت کروائی جاسکتی ہے۔
پی ٹی آئی مذاکرتی کمیٹی کے رکن علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ پچھلی مرتبہ جب گئے تو ڈیڑھ گھنٹے ملاقات کیلئے انتظار کرتے رہے، تاہم امید ہے اس بار سرویلنس سے پاک ماحول میں عمران خان سے ملاقات کرائی جائے گی کیوں کہ ابھی ملاقات ہونا اہم ہے جس کے لیے مناسب جگہ اور وقت ہونا چاہیئے، ملاقات کے لیے اتنا مناسب وقت تو ہو کہ بات مکمل ہوسکے۔(جاری ہے)
ادھر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر کا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، اس دوران تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں نے باضابطہ طور پر پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست کی، جس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے دونوں رہنماؤں کا پیغام حکومت تک پہنچا دیا۔ .ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمران خان سے ملاقات کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی پی ٹی آئی
پڑھیں:
راولپنڈی؛ پی ٹی آئی رہنما بشارت راجہ گرفتار
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمابشارت راجہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بشارت راجہ راولپنڈی الیکشن ٹریبونل میں این اے 55 کے کیس کی تاریخ پر آئے تھے ،پولیس نے گرفتاری کے بعد انہیں تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کردیا۔
بشارت راجہ کاکہناہے کہ تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔
مزید :