عثمان بزدار کے اپنے ہی ضلع ڈیرہ غازی خان میں بڑی مالی بے ضابطگی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اپنے ہی ضلع ڈیرہ غازی خان میں بڑی مالی بے ضابطگی سامنے آئی ہے، جس کی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق مالی بے ضابطگی کی آڈٹ رپورٹ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کے دور اقتدار میں ضلع ڈی جی خان میں سرکاری سکولوں میں سرکاری فنڈز غیر قانونی طور پر خرچ کیے گئے۔
کراچی سے بیرون ملک جانیوالے مزید 55 مسافر آف لوڈ
رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ میں ڈی جی خان میں سرکاری سکولوں کے فنڈ کی سرکاری رقم خرچ کرنے کی باضابطہ منظوری ہی نہیں لی گئی، ڈی جی خان کے سرکاری سکولوں میں رقم کی محکمانہ طور پر معائنہ کرنے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
2020-21 میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈی جی خان نے فرنیچر اور دیگر اشیا کی خریداری کیلئے99 ملین روپے خرچ کئے تھے، تاہم فرنیچر اور دیگر اشیا کی ضرورت کی کسی بھی سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی۔آڈٹ ڈپارٹمنٹ کی مالی بے ضابطگی کی نشان دہی پر ڈسٹرکٹ اتھارٹی ڈی جی خان کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔
مبینہ طورپر ڈی پی او کی ہوس کا نشانہ بننے والی اداکارہ کے شوہر کا موقف بھی آگیا
واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب بنایا تھا۔تاہم رہنما عثمان بزدار نے 9 مئی 2023 کے سانحے کے بعد سیاست سے دسبتردار ہونے کا اعلان کردیا تھا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ ملک کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ہمیشہ بہتری کی سیاست کی، اور اس کی حوصلہ افزائی کی ہے، لیکن موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر میں نے ساست سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مالی بے ضابطگی ڈی جی خان
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا باکسر عثمان وزیر کو بھارتی حریف پر فتح پر خراج تحسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستانی باکسر عثمان وزیر سے وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی اور بینکاک میں بھارتی باکسر ایشوران کے خلاف حالیہ فتح پر انہیں مبارکباد دی۔ اس ملاقات میں صوبائی وزیر کھیل محمد بخش خان مہر، رکن سندھ اسمبلی آصف موسی اور وزیراعلی کے سیکریٹری رحیم شیخ بھی موجود تھے۔ عثمان وزیر ویلٹر ویٹ کیٹیگری کے باکسر ہیں، نے پہلے رانڈ میں بھارتی باکسر کو ناک آٹ کر کے فتح حاصل کی۔ وزیراعلی سندھ نے اس کامیابی کو "بھارت کے جنگی جنون کے دوران پاکستان کی پہلی بڑی اسپورٹس کامیابی" قرار دیا۔ انہوں نے عثمان کی کارکردگی کو قومی فخر کا لمحہ قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت کی مکمل سرپرستی کا اعلان کیا۔(جاری ہے)
سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ عثمان وزیر کو ورلڈ اوپن چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے بھیجا جائے گا، تاکہ ان کی عالمی رینکنگ میں بہتری آئے۔
انہوں نے مالی امداد اور جدید ٹریننگ سہولیات دینے کا بھی اعلان کیا۔ عثمان وزیر نے وزیراعلی سندھ کو وہ باکسنگ گلوز پیش کیے جن سے انہوں نے بھارتی باکسر کو شکست دی تھی۔ وزیراعلی سندھ نے وہ گلوز پہن کر پنچ کا انداز اپنایا اور عثمان کی فتح پر خوشی کا اظہار کیا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ میں آپ کی محنت اور فتح پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ یہ آپ کی مسلسل 16ویں کامیابی ہے جو ملک و قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔انہوں نے وزیر کھیل کو ہدایت کی کہ عثمان وزیر کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کی جائے اور حکومت کی مکمل معاونت فراہم کی جائے۔