Nai Baat:
2025-09-18@13:43:00 GMT

غزہ میں جھڑپوں میں مزید 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

غزہ میں جھڑپوں میں مزید 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے

تل ابیب: غزہ میں حماس کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں مزید 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، یہ فوجی حماس کی طرف سے دھماکہ خیز مواد کے حملے اور فائرنگ کے دوران ہلاک ہوئے۔

 

اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) نے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان فوجیوں کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا، اور فائرنگ کے دوران بھی چند فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، ہلاک ہونے والے فوجیوں کی عمریں 19 سے 37 سال کے درمیان تھیں، اور زخمی ہونے والے 2 فوجیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

پنجاب یونیورسٹی میں مظاہرہ، پولیس نے متعدد طلبا گرفتار کرلیے

پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم کی جانب سے یونیورسٹی کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کے دوران متعدد طلبا کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

مظاہرین سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ سے وائس چانسلر آفس تک مارچ کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ اس دوران لا کالج کے بیرونی یونیورسٹی گارڈز اور طلبا کے درمیان کشیدگی بھی دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کی خود کشی، پولیس کیا کہتی ہے؟

طلبا نے احتجاج کے دوران الزام عائد کیا کہ فیسوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا ہے اور گرلز ہاسٹل میں میل وارڈنز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ مظاہرین وائس چانسلر آفس کے سامنے پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس نے ان پر دھاوا بول دیا اور کئی طلبا کو حراست میں لے لیا، جس کے بعد مظاہرین میں مزید اشتعال پیدا ہوا۔

یونیورسٹی ترجمان نے کہا کہ طلبا تنظیم احتجاج کی آڑ میں اپنے معطل ساتھیوں کو بحال کروانا چاہتی ہے۔ انتظامیہ نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے مزید حفاظتی اقدامات کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی طلبا گرفتار مظاہرہ، پولیس

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف دورۂ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ ہوگئے
  • ایشیا کپ: پاک یو اے ای میچ کے دوران امپائر زخمی ہو کر میدان سے باہر چلے گئے
  • کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
  • اسرائیلی جارحیت جاری، ایک ہی روز میں 64 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی
  • پنجاب یونیورسٹی میں مظاہرہ، پولیس نے متعدد طلبا گرفتار کرلیے
  • نیتن یاہو سے مارکو روبیو کا تجدید عہد
  • لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ 50 ہلاکتیں؛ 24 زخمی
  • توشہ خانہ کیس: عمران اور بشریٰ بی بی کیخلاف گواہی کیلئے 2 فوجی افسران طلب
  • کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
  • کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار