دبئی کیپیٹلز نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں ایم آئی ایمریٹس کو ایک رن سے ہرادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز


دبئی (سپورٹس۔ ڈیسک) دبئی کیپیٹلز نے گلبدین نائب اور اولی اسٹون کے شاندار اسپیلز کی مدد سے آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے پہلے میچ میں ایم آئی ایمریٹس کو ایک رن سے شکست دیدی ۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نکولس پورن کی 40 گیندوں پر 61 رنز کی شاندار نصف سنچری ناکام رہی۔ یہ جیت ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ میں سب سے کم فرق کا ریکارڈ ہے۔


ایم آئی ایمریٹس کو 15 گیندوں پر 16 رنز درکار تھے تاہم کیپیٹلز کے بولنگ اسکواڈ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ اپنے حق مین کرلیا ۔ گلبدین نائب نے 13 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اولی اسٹون نے 14 رنز دیکر 2 وکٹیں لیں۔


اس سے فضل الحق فاروقی نے 15 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت دبئی کیپیٹلز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔ برینڈن میک مولن کی 42 گیندوں پر 58 رنز کی نصف سنچری نے کیپیٹلز کو خراب آغاز سے نکالنے میں مدد دی۔
ایم آئی ایمریٹس کی اننگز کو ابتدائی دھچکا لگا جب محمد وسیم اور آندرے فلیچر دونوں کو اولی اسٹون نے پاور پلے میں صفر پر آؤٹ کیا۔


10 اوورز میں ایم آئی ایمریٹس کو 60 گیندوں پر 80 رنز درکار تھے ۔ 11 ویں اوور میں پورن نے سکندر رضا کو مڈ وکٹ پر چھکا مارا ۔عقیل حسین نے رضا کو چھکا لگا یا یوں اس اوور میں 14 رنز بنے۔
آخر کار یہ شراکت اس وقت ٹوٹی جب عقیل حسین کو گلبدین نائب نے 15.

2 اوورز میں آوٹ کیا اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور 103 رنز تھا۔ حسین نے اپنی اننگز کا اختتام 31 گیندوں پر 30 رنز سے کیا جس کے فورا بعد پورن نے چھکا لگا کر اپنی نصف سنچری بنائی اور صرف 36 گیندوں میں یہ سنگ میل عبور کیا۔
اولی اسٹون نے 19 ویں اوور میں صرف ایک رن دیا۔ کیپیٹلز آخری اوور میں صرف چار رنز بنا سکی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز پر اننگز کا اختتام کیا۔
گلبدین نائب میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آئی ایل ٹی 20 ایک رن

پڑھیں:

ویسٹ انڈیز سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان

کراچی:

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز یکم، 3 اور 4 اگست کو لاڈر ہل، فلوریڈا میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے امریکہ روانہ ہو گی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے جن میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی شمولیت بھی متوقع ہے۔ ٹیم انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلے کرے گی۔

قومی ٹی 20 ٹیم دو گروپوں میں دبئی روانہ ہو رہی ہے۔ پہلا گروپ آج شام ساڑھے سات بجے ڈھاکا سے روانہ ہو گا، جب کہ دوسرا گروپ کل بنگلہ دیش سے دبئی جائے گا۔

دبئی میں مختصر قیام کے بعد ٹیم امریکہ کے لیے روانہ ہوگی جہاں وہ فلوریڈا میں تین میچز کھیلے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ویسٹ انڈیز سیریز: قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان
  • ویسٹ انڈیز سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان
  • اے بی ڈی ویلیئرز ریٹائرمنٹ کے بعد بھی باز نہیں آئے، 41 گیندوں پر سینچری بنالی
  • اسلام آباد میں سڑک دبئی سے مہنگی بنتی ہے اور چار مہینے نہیں چلتی
  • اسٹرینجر تھنگز کا پانچواں سیزن کب ریلیز ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
  • بگ باس 19 کی میزبانی کے لیے سلمان خان کتنے کروڑ لیں گے؟
  • سلمان خان بگ باس 19 کی میزبانی کی فیس کتنی لیں گے؟ جان کر حیران ہوں گے
  • لائن لاسز چھپانے کیلئے کی گئی اوور بلنگ کی رقم عوام کو واپس کی جائے، حافظ نعیم
  • بجلی کمپنیاں اربوں روپے کی اوور بلنگ میں ملوث نکلیں
  • اوور بلنگ کے نام پر بجلی صارفین سے 244 ارب روپے وصول کیے گئے ، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف