ڈی آئی خان ، ٹی ایم اے افسران کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کو شکایات موصول
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
ڈی آئی خان ، ٹی ایم اے افسران کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کو شکایات موصول WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان ( محمد ریحان) محکمہ بلدیات خیبرپختونخواکے کرپشن میں ملوث ڈیرہ اسماعیل خان کی ٹی ایم اے سمیت دیگر ٹی ایم ایز کے افسران کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کو شکایات موصول ہو گئیں ، تحقیقات میں ٹی ایم او ڈیرہ حنیف چوغطہ ، ٹی او آرمحمد عقیل سمیت 130سے زائد افسران و اہلکاران کے خلاف ثبوت بھی ملنا شروع ہوگئے ہیں
چند ملازمین ریٹائرڈ ہیں، 70کے قریب تعداد کے گریڈ 17 پھر گریڈ 18 اور گریڈ 19 کے ملازمین شامل ہیں، مبینہ طور پر بھوت ملازمین جوکہ ہیں ہی نہیں اور ان کے نام پر تنخواہیں نکالی جارہی ہیں ایسے ہی بہت سے مقامات پر ایسے منصوبے ہیں جن کا کوئی وجود ہی ہیں لیکن ان منصوبوں کے نام پر کروڑوں روپے نکال کر فائلوں کو بند کر دیا گیا ہے ،، تعمیراتی کام میں ناقص مٹیریل کا استعمال ہونے کے باوجود منظوری بھی دی جا چکی ہے ، جعلی چیکس/بل بنائے گئے ہیں محکمہ اینٹی کرپشن نے تمام شواہد اکھٹے کرلئے ہیں ، یہ ثبوت ٹی ایم ایز کے اندر بیٹھے ملازمین خود فراہم کر رہے ہیں،افسران کیخلاف جلد کاروائی کیلئے چیف سیکرٹری سے اجازت طلب کی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محکمہ اینٹی کرپشن کے خلاف ٹی ایم
پڑھیں:
ورلڈ کپ، فیفا کو 24 گھنٹوں میں ٹکٹوں کیلیے 1.5 ملین درخواستیں موصول
آئندہ برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر شیڈول فیفا ورلڈ کپ میں شائقین کی بھرپور دلچسپی ہے، اب تک فیفا کو 24 گھنٹوں میں 1.5 ملین ورلڈ کپ ٹکٹ درخواستیں موصول ہوگئیں۔
فیفا اعلامیے کے مطابق 24 گھنٹوں کے اندر پری سیل ڈرا کے لانچ ہونے کے بعد 210 ممالک کے شائقین سے 1.5 ملین سے زیادہ ٹکٹ درخواستیں موصول ہوئیں۔
ٹورنامنٹ کے لیے غیر معمولی عالمی طلب بنیادی طور پر میزبان ممالک امریکا، میکسیکو اور کینیڈا سے آئی، اس کے بعد ارجنٹائن، کولمبیا، برازیل، انگلینڈ، اسپین، پرتگال اور جرمنی سے بھی شائقین نے بھرپور دلچسپی ظاہر کی۔
ڈرا 19 ستمبر تک کھلا رہے گا جبکہ کامیاب درخواست دہندگان کو 29 ستمبر سے ای میل کے ذریعے مطلع کیا جائے گا اور یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹکٹس خریدنے کے لیے وقت دیا جائے گا۔
ٹکٹس کی قیمت 60 ڈالر سے شروع ہوں گے۔