فتنہ پارٹی کی مکاریاں، عیاریاں قوم بخوبی سمجھ چکی، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ پارٹی کی مکاریاں اور عیاریاں قوم بخوبی سمجھ چکی ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے اسد قیصر کے بیان پر ردعمل دیا کہ مریم نواز اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کے چمچوں کے اعصاب پر سوار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسد قیصر کو یاد رکھنا چاہیے کہ مریم نواز کو آپ کے مہاتما نے 2018ء کے الیکشن سے قبل نااہل کروایا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم طعنہ نہیں دینا چاہتے لیکن ان کو دیکھنا چاہیے کہ کمٹمنٹ کیوں پوری نہیں ہوئی۔
وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ مریم نواز کو ان کے والد کے سامنے گرفتار کروایا گیا لیکن وہ آج تاریخی بھاری مینڈیٹ سے وزیراعلیٰ بن کر پنجاب کی خدمت کر رہی۔
اُن کا کہنا تھا کہ لیڈر جیل میں بیٹھا انتشار پھیلانے کی پلاننگ کرتا ہے اور چیلے باہر مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہیں۔ فتنے اور فتنہ پارٹی کی مکاریاں اور عیاریاں قوم بخوبی سمجھ چکی۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ کل تک جو سب کو کہتا تھا چھوڑوں گا نہیں، آج وہ سب کے پاؤں پکڑ رہا ہے، پارٹی کے لوگ خود نہیں چاہتے ان کا لیڈر جیل سے باہر آئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سابق گورنر میاں اظہر فوت ہوگئے
سٹی42: پی ٹی آئی کے لیڈر حماد اظہر کے والد اور پنجاب کے سابق گورنر میاں اظہرآج شب لاہور میں فوت ہوگئے۔
میاں اظہر کافی عرصے سے علیل تھے ۔
میاں اظہر این اے 129 سے قومی اسمبلی کے رکن بھی تھے۔
ان کی وفات سے پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں ایک اور نشست سے محروم ہو گئی۔
میاں اظہر نے سیاست کا آغاز سابق ڈکٹیٹر جنرل ضیا الھق کی آمریت کے دوران غیر سیاسی سیاست سے کیا تھا۔ وہ لاہور میں ضیا الحق کے لائے ہوئے بلدیاتی نظام میں ابھرے اور لاہور کے مئیر بنے۔ بعد میں میاں اظہر مسلم لیگ نون کے لیڈر میاں نواز شریف کے لاہور کی سیاست میں دستِ راست بن گئے تھے۔ میاں نواز شریف کے معتمد کی حیثیت سے ہی وہ پنجاب کے گورنر بنے۔
پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان
1999 مین جنرل پرویز مشرف نے میاں نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ کیا تو نواز شریف کی قید کے دوران مسلم لیگ نون میں ان کے بہت سے ساتھیوں نے ان سے الگ ہو کر مسلم لیگ قاف بنا لی تھی، ان میں میاں اظہر پیش پیش تھے۔
چند سال پہلے وہ اپنے بیٹے حماد اظہر کے ساتھ پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے تھے۔
Waseem Azmet