شام میں معروف شیف کی مسجد میں مفت کھانے کی تقسیم؛ بھگدڑ میں 4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
دہائیوں سے جنگ زدہ ملک شام کے دارالحکومت دمشق میں پریشان حال شہریوں کی مشکلات میں کمی نہیں ہوسکی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے معروف سوشل میڈیا انفلونسر اور شیف نے دمشق کی عظیم اموی مسجد میں شہریوں کو مفت کھانا کھانے کی دعوت دی تھی۔
یوٹیوبر شیف ابو عمر نے اس سے قبل اموی مسجد میں مفت کھانے کی تقسیم کی تیاریوں کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی۔
اس اعلان کے باعث مسجد کے باہر تک سیکڑوں کی تعداد میں لوگ وہاں پہنچ گئے۔ بد انتظامی کے باعث ہجوم بے قابو ہوگیا اور بھگدڑ مچ گئی۔
افراتفری اور بھگدڑ مچ جانے کے باعث چار افراد قدموں تلے کچل کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
امدادی کاموں کے دوران درجنوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دمشق کے گورنر مہر مروان نے بتایا کہ ہجوم کے کچلے جانے کا واقعہ مسجد کے باہر پیش آیا۔ مسجد میں موجود افراد محفوظ رہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مسلم لیگ ن نے کے پی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کو چیلنج کردیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کو چیلنج کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ جے یو آئی ایف کو 7جنرل نشستو ں پر 10مخصوص نشستیں دی گئیں، صوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی بھی 7نشستیں ہیں،مسلم لیگ ن کو 7جنرل نشستوں پر 8مخصوص نشستیں دی ہیں،ن لیگ نے 6جنرل نشستیں جیتیں، بعد میں ایک آزاد ایم پی اے بھی شامل ہوا، مسلم لیگ ن کو 6جنرل نشستوں کے تناسب سے مخصوص نشستیں دی گئیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کا اعلامیہ کالعدم قرار دیا جائے،عدالت مخصوص نشستوں کی دوبارہ تقسیم سے متعلق احکامات جاری کرے اورحتمی فیصلے تک مخصوص نشستوں پر حلف سے روکا جائے۔
سندھ حکومت کا موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کا حکم، شہریوں پر مالی بوجھ
مزید :