محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں بارش برسانے والا سسٹم 14 جنوری کو داخل ہوگا،بادلوں کے اس سسٹم کے آنے سے بارش ہوگی جبکہ دھند کی شدت میں کمی آئے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صوبے کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے،صوبے کے کئی مقامات پر شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ 50 میٹر تک ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتہ کو لاہورمیں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
شہر میں ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
مزیدپڑھیں:سی آئی اے واٹس ایپ پیغامات پڑھ سکتی ہے ، مارک زکربرگ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
موسم کی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، ہنگامی لینڈنگ
موسم کی خرابی اور فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے کراچی سے اسلام آباد کی پرواز کو فیصل آباد اتارا گیا۔موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ پر 21 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے جبکہ ریاض، ابوظبی، مسقط، باکو اور دوحہ کی پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ میں دشواری ہوئی۔فلائٹ شیڈول کے مطابق غیر ملکی پروازوں کی اسلام آباد سے روانگی میں 1 سے 2 گھنٹے تاخیر ہوئی۔اس کے علاوہ کراچی سے لاہور کی پرواز ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر سے دن ساڑھے 12 بجے روانہ ہو گی جبکہ کراچی سے نجی ایئر لائن کی اسلام آباد کی پرواز میں بھی 2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔کوالالمپور لاہور کے لیے غیرملکی ایئرلائن کی دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر 7 پروازوں کی آمد اور روانگی میں 1 سے ساڑھے 9 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔